• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کیا اب بھی کوئی مرزائی مرزا قادیانی کو سچا کہے گا؟

ضیاء رسول امینی

منتظم اعلیٰ
رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
سنجیدہ قادیانی حضرات اگر ان چند باتوں پہ سچے دل سے غور کر لیں تو ان پہ حقیقت واضع ہو جائے گی اور سچ اور جھوٹ سامنے آجائے گا۔
اب ذرا غور کریں ۔ مرزا قادیانی خود لکھتا ہے کہ ''قیامت تک نجات کا پھل کھلانے والا وہ ہے جو زمین حجاز میں پیدا ہوا تھا اور تمام دنیا اور تمام زمانوں کی نجات کے لیئے آیا تھا اور اب بھی آیا مگر بروز کے طور پر'' روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 220
2wgc4s6.png


سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وسلم تمام دنیا اور تمام زمانوں کے لیئے تشریف لائے تو مرزا قادیانی کی ضرورت کیسے پیدا ہوئی؟ کیا آج کے وقت اور زمانے کے لیئے تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علی وسلم نبی نہیں ہیں کیا ہم تمام انسانوں اور تمام زمانوں میں شامل نہیں؟؟ یا کیا نعوذباللہ آپ صلی اللّہ علیہ وسلم سے نبوت میں کوئی کمی رہ گئی ہے؟ اور یہ سوال تو پیدا ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ خود مرزا قادیانی کہہ رہا ہے کے وہ تمام دنیا اور تمام زمانوں کے لیئے تشریف لائے اور اس پہ قرآن پاک کی گواہی

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ

وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا کَآفَّۃً لِّلنَّاسِ

قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعاً

ان کے علاوہ اور بھی کافی ساری آیات جو کہ اس بات کی واضع دلیل ہیں کہ آپ صلی اللّہ علیہ وسلم تمام دنیا اور تمام زمانوں کے لیئے مبعوث فرمائے گئے خود مرزا نے اپنی زبان سے اقرار کیا تو پھر مرزا کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ اور آپ بخوبی جانتے بھی ہو کہ یہ ظلی بروزی نبوت کا قرآن و حدیث میں کہیں کوئی ثبوت بھی نہیں نہ ہی پہلے کوئی ایسا نبی آیا۔

دوسری بات یہ کہ مرزا کے بقول وہ خود نعوذ بااللہ محمد رسول اللہ صلی اللّہ علیہ وسلم ہے تو پھر ایک بات سوچیئے کہ آج آپ لوگ ہمارا نزول عیسی علیہ السلام کا عقیدہ غلط ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہو اور اپنی طرف سے یہ سمجھتے ہو کہ مسلمان نزول عیسی علیہ السلام کے عقیدہ میں غلط فہمی کا شکار ہیں تو کیا آپ لوگ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ نعوذ بااللہ حضور اکرم صلی اللّہ علیہ وسلم بھی نزول عیسی کے عقیدہ کے بارے غلط فہمی کا شکار تھے؟ اگر آپ ایسا نہیں سمجھتے تو بقول مرزا قادیانی حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وسلم بذات خود ظلی یا بروزی حالت میں دنیا میں نعوذ بااللہ دوبارہ آئے ہیں تو یقینا وہ تو نزول عیسی علیہ السلام کے بارے میں درست عقیدہ پر ہونے چاہیئیں۔ اب ذرا غور کیجیئے کہ خود مرزا قادیانی اپنی زندگی کے 50 یا کم و بیش سال نزول عیسی علیہ السلام کے عقیدہ پہ یقین رکھتا رہا اگر مرزا قادیانی کے مطابق یہ ظلی بروزی طور پہ آیا ہے تو اس کو تو پتہ ہونا چاہیئے تھا کہ نزول عیسی علیہ السلام کا عقیدہ درست نہیں ہے پھر یہ کیوں اتنے سال تک اسی عقیدے پہ جما رہا؟ اب دو ہی باتیں ہو سکتی ہیں کہ یا تو مرزا قادیانی کا ظلی بروزی ہونے کا دعوی جھوٹا ہے کیونکہ باالفرض محال اگر یہ دعوی سچ سمجھا جائے تو پھر حیات مسیح اور وفات مسیح میں سے کونسا دعوی آپ سچ سمجھیں گے؟ اگر تو حیات مسیح کا دعوی درست تھا تو پھر آپ لوگوں کا اور خود مرزا کا وفات مسیح کا دعوی جھوٹا ثابت ہوتا ہے اور اگر وفات مسیح کا دعوی درست ہے تو پھر خود مرزا کا پہلے جو عقیدہ تھا وہ بھی غلط اور حضور اکرم صلی اللّہ علیہ وسلم بھی نعوذبااللہ غلط ثابت ہوتے ہیں کہ بروزی ظلی روپ میں آنے کے بعد بھی 50 سال حیات عیسی کے قائل رہے اور 12 سال تو مرزا کے بقول وہی آنے کے بعد بھی اسی عقیدہ پہ جمے رہے (نعوذباللہ نقل کفر کفر ناباشد)۔ اور مرزا نے اپنی کتاب براہین احمدیہ کے بارے میں خود لکھا ہے کہ اس نے 1864 یا 1865 میں ایک خواب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور پھر جو سارا خواب سنایا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کتاب کو پسند فرمایا اور اس سے ایک پھل بنایا پھر اس پھل سے ایک مردے کو زندہ کیا اب ظاہر ہے حقیقت میں مرزے سے کوئی مردہ زندہ تو نا ہو سکا اس کی تاویل یہ ہی کر سکتے ہیں کہ روحانی طور پہ مردہ دلوں کو زندہ کرنا مطلب تھا جو ان کے بقول مرزا نے کیا بعد میں یا جو بھی تاویل کرلو مطلب یہی بنتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کتاب کو پسند فرمایا اور یہ کتاب براہین احمدیہ تھی جس میں مرزا قادیانی نے حیات عیسی علیہ السلام کو باقاعدہ قرآن پاک سے ثابت کیا ہے۔ اور خود کا بھی یہی عقیدہ تھا تو اگر حیات عیسی کا عقیدہ غلط ہے تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نعوذبااللہ ایک غلط عقیدے والی کتاب کو پسند فرمایا؟ یا یہ کہیں گے کہ نعوذبااللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ٹھیک عقیدے کا پتا نہیں تھا؟ اور اگر پتا تھا تو پھر کتاب کی تصحیح کیوں نہ فرمائی اور غلط عقیدہ والی کتاب کو ہی پسند فرما دیا؟ ملاحظہ ہو مرزا قادیانی کا خواب روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 274 تا 276
2crq715.png

106fq85.png

2zguiya.png

اسی جگہ براہین احمدیہ میں ایک اور جگہ لکھتا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ جس کو محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور محبت اہل بییت حاصل ہوتی ہے وہ انہی طیبین اور طاہرین کی وراثت پاتا ہے اور تمام علوم اور معارف میں ان کا وارث ٹھہرتا ہے اور پھر ایک خواب بیان کرتا ہے۔ میں وہ الفاظ تحریر نہیں کرسکتا اس میں اس خبیث نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی بد ترین گستاخی کی ہے اصل بات کی طرف آتا ہوں جس میں کہتا ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اس کو ایک تفسیر قرآن کی کتاب دی اور کہا کہ یہ وہ کتاب ہے جو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے لکھی ہے اور ظاہر ہے مرزا قادیانی نے بھی قرآن کی تفسیر اسی تفسیر کے عین مطابق کی ہوگی اگر نہیں کی تو بھی اسکی تفسیر جھوٹی کیونکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تفسیر اور پھر اس پہ آپ صلی اللی علیہ وسل کی پسندیدگی اس میں تو غلطی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ اپنے علم کو ان پاک ہستوں کے علم کے عین مطابق ہونے کا دعوی کر رہا ہے اور اپنی تفسیر کو ان کی تفسیر کے عین مطابق۔ تو کیا ان تمام ہستیوں حضرت علی حضرت بی بی فاطمہ اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کاحیات عیسی علیہ السلام کا عقیدہ بھی نعوذ بااللہ غلط ہے جس کو یہ براہین احمدیہ میں ثابت کرتا اور مانتا رہا ہے؟؟؟ باقی سب کے عقیدے غلط جن کی قربت اور جن میں فنا ہونے کی وجہ سے نبوت جیسے عظیم مقام کا دعوی کرتا ہے وہ سب غلط اور یہ ہی ایک سچا انسان رہ گیا ہے دنیا میں؟؟؟ ملاحظہ ہو روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 599
2yudi14.png

15hdj0m.png


باقی اگر آپ لوگ احادیث کو نہ بھی مانو تب بھی مرزا قادیانی کو تو مانتے ہی ہو اور وہ ظلی بروزی شکل میں آیا تو وہ پھر کیوں غلط عقیدے پر رہا؟؟؟؟؟ اگر غلط عقیدے پر رہا تو مطلب یہ ہوا کہ نعوذ بااللہ اللہ رب العزت نے قرآن پاک تو نبی پاک صلی اللّہ علیہ وسلم پہ اتار مگر سمجھایا اور سکھایا نہیں؟؟؟ یہ عقیدہ رکھو تب بھی کفر ثابت ہوگیا کیونکہ اللہ رب العزت فرماتا ہے الرحمٰن علم القرآن۔ اور پھر الیوم اکملت لکم دینکم کو کس کھاتے میں ڈالو گے؟ اگر کہو کہ آللہ رب العزت نے قرآن پاک ٹھیک ٹھیک نہیں سمجھایا نعوذبااللہ تو اس آیت میں اللہ تعالی دین مکمل ہونے کا کیوں فرما رہا ہے؟ جب قرآن پاک ٹھیک سمجھایا نہیں تو دین مکمل کیسے ہوا؟ اور جب الرحمٰن علم القرآن کے مطابق خود اللہ رب العزت نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن سکھایا تو کیا اللہ رب العزت نے بھی نعوذبااللہ غلط سکھایا؟؟؟ اور اگر دین ٹھیک سمجھایا تو جب اس مرزا قادیانی کے بقول یہ ظلی بروزی رنگ میں آیا تو پھر اس نے غلط عقیدہ کیوں رکھا؟ اور ایسا شخص جو آپ لوگوں کے بقول پہلے غلط عقیدے پہ تھا تو ایسے جھوٹے شخص کے دوسرے عقیدے پہ کیسے یقین کرتے پھر رہے ہو؟ کیا کوئی جھوٹا بھی اللہ کا نبی ہوتا ہے؟ کیا کوئی غلط عقیدے والا بھی اللہ کا نبی ہوتا ہے؟ جب کہ کبھی یہ مرزا قادیانی کہتا ہے کہ یہ مقام میں نے فنا فی الرسول ہو کے حاصل کیا ہے تو کیا کوئی ایسا شخص جس کا عقیدہ ہی آپ کے مطابق قرآن کے خلاف ہو اور غلط ہو تو وہ فنا فی الرسول کا مقام کیسے پا سکتا ہے؟ اور ویسے بھی اگر اس طرح سے نبوت ملتی ہے تو اور کسی کو کیوں نہیں ملا یہ مقام؟ اور اب کیوں نہیں ملتا یا پھر باقی جو جو بھی نبوت کا دعوے دار ہے ان سب کو بھی مانو تا کے جہنم میں آپ کے مزید درجات پست ہوں۔
اب دیکھتے ہیں کہ مرزا کا پہلے والا عقیدہ کس بنیاد پہ تھا اور بعد والا کس بنیاد پہ تھا۔
لکھتا ہے کہ کتاب براہین احمدیہ جس کو مولف نے خدائے تعالی کی طرف سے ملہم و مامور ہو کر بغرض اصلاح و تجدید دین تالیف کیا ہے روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 38
جب خدا سے ملہم اور مامور ہو کے یہ کتاب لکھی تو کیا حیات عیسی علیہ السلام کا عقیدہ خدا نے غلط لکھوایا؟ کیا خدا کو نہیں پتہ تھا کہ عیسی علیہ السلام زندہ نہیں ہیں؟ اور اگر خدا نے تو ٹھیک لکھوایا مگر اس نے غلط اور جھوٹی بات لکھی تو ایسے جھوٹے انسان کے باقی جھوٹے الہام کیسے مان رہے ہو؟ کیا ثبوت ہے اس بات کا کہ جو شخص اتنے سال تک آپ لوگوں کے مطابق خدا کی وہی کے متعلق جھوٹ بولتا رہا وہ شخص بعد میں وحی سے متعلق جھوٹ نہیں بولتا ہوگا؟ یا تو اس کی پہلی وحی جھوٹی یا بعد والی جھوٹی اور جس کو بھی جھوٹی سمجھو اس کی کذب بیانی تو ظاہر ہو گئی اور ایک جھوٹے شخص کو کس بنیاد پہ نبی مانتے ہو؟ جو شخص 12 سال تک خدا کی وحی کو غلط اور مسلمانوں کے عقیدے کو سچ سمجھتا اور ثابت کرتا رہا وہ بھی قرآن و حدیث سے ؟؟؟ اور جو شخص ایک بار آپ کے مطابق قرآن و حدیث کی غلط تشریح کر سکتا ہے وہ بعد میں کیسے سچا ہو سکتا ہے؟ کیا اللہ تعالی اپنے نبی سے پہلے غلط عقیدے کا پرچار کرواتا رہا؟ اس کو معلوم نہیں تھا تو کیا خدا کو بھی معلوم نہیں تھا کہ اس نے نبی ہونا ہے نعوذباللہ جو اس سے قرآن و حدیث غلط تفسیر کرواتا رہا اور اسے ایک غلط عقیدے پر رکھا؟ خدا کے خوف سے ڈرو ایسے عقیدے سے خدا کی بھی گستاخی کر رہے ہو اس نے جو کرنا تھا کر گیا تم لوگ کیوں اپنی عاقبت خراب کر رہے ہو؟

23ly25e.png


اسی طرح ایک جگہ لکھتا ہے کہ ہم نے کسی بھی کتاب میں کوئی بھی ایسی بات نہیں لکھی جو نصوص قرآنیہ اور نصوص حدیثیہ کے خلاف ہو اور یہ بات مرزا قادیانی نے 1993 میں حمامتہ البشری میں لکھی جب کے براہین اس سے 9،10 سال پہلے لکھی گئی تھی ملاحظہ ہو روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 285
34rtzeh.png

دوسری جگہ یہ بھی حمامتہ البشری میں لکھا کہ اور اللہ جانتا ہے میں نے صرف وہی کہا ہے جو اللہ نے فرمایا ہے اور میں نے کبھی ایسا کوئی کلمہ نہیں کہا جو اللہ کی بات کے خلاف ہو اور نہ میری قلم سے میری زندگی میں کوئی ایسی بات نکلی روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 186

dvfpl2.png


جب اس شخص کا دعوی ہے کہ یہ کتاب بھی خدا کی طرف سے ملہم ہو کر لکھی اور کبھی میرے قلم سے یا زبان سے کوئی غلط لفظ بھی نہیں نکلا جو قرآن و حدیث کے خلاف ہو تو پھر بتاو کہ اس کا کونسا عقیدہ درست تھا؟ حیات عیسی کا یا وفات عیسی کا؟ جس کو بھی درست سمجھو بحر حال ایک عقیدہ تو غلط ثابت ہوگا جب کہ یہ کہتا ہے کہ میں نے کبھی بھی کوئی بھی بات قرآن و حدیث اور اللہ تعالی کی بات کے خلاف نہیں لکھی اور پھر خود ہی اقرار بھی کر رہا ہے کہ میں 12 سال تک وحی کی غلط تاویل کرتا رہا کیا اب بھی یہ شخص جھوٹا ثابت نہیں ہوتا؟؟؟
اور وحی کے آنے کے بعد بھی 12 برس تک وحی کی غلط تاویل کرتا رہا کیا کوئی با شعور انسان ایسے پاگل کو نبی مان سکتا ہے؟ کیا کوئی نبی اللہ کی وحی کی غلط تاویل بھی کرتا ہے؟ ہوش کے ناخن لو مرزائیو ابھی بھی وقت ہے اس قدر جھوٹے شخص کی باتوں میں آ کے اپنی آخرت تباہ نہ کرو
ملاحظہ ہو روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 153
2koa3l.png

اور روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 113
6zyat2.png

آج وقت ہے اپنا ایمان درست کرو اور یہ کیسی ستم ظریفی ہے کہ ہم لوگ آپ لوگوں کا ایمان درست کرنے کے لیئے تمہیں تمہارے نام نہاد نبی کی اپنی لکھی ہوئی کتابوں کو پڑھنے کا کہتے ہیں کبھی سب تعصب بالائے طاق رکھ کے سچے دل سے اور حق کو سمجھنے کی غرض سے اسی مرزا قادیانی کی لکھی ہوئی اصل کتابیں پڑھ کے تو دیکھو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ یہ شخص کتنا بڑا جھوٹا اور دجال ہے ہماری بات مت مانو ہمارے دلائل بھی مت مانو کم از کم اپنے نبی کی تو مان لو اس کی ساری کتابیں ہی پڑھ لو مگر میں سب کو یہی کہتا ہوں کہ مرزا کی اصل اور ساری کتابیں پڑھو چھوٹی بڑی سب صرف اپنے مربیوں کی بتائی ہوئی مخصوص عبارات یا بعد اب مربیوں کی اپنی لکھی ہوئی کتابیں مت پڑھو صرف اس کی پڑھو جسے نبی مانتے ہو تو آپ پہ سب حقیقت خود ہی واضع ہو جائے گی ورنہ یاد رکھو یہ زندگی دوبارہ نہیں ملے گی نہ موت کے بعد توبہ ہے اور کافر کا ٹھکانہ ہمیشہ کے لیئے جہنم ہے۔ آج تم لوگ اپنا پیسہ بھی وقت بھی برباد کر رہے ہو سوچو اگر قیامت میں کافروں کی لائن میں کھڑے ہوگئے تو کیا کرو گے وہاں؟ وہان کوئی عزر اور بہانہ اور تاویل نہیں چلے گی آج ہر مسلمان آپ کو سمجھا رہا ہے آج ہی وقت ہے اگر کال یہ جان ہوا ہوگی تو یاد رکھنا مرزا اور اس جیسے باقی سب جھوٹے نبی جہنم کے سب سے نچلے درجے میں ہوں گے تو تمہارا کیا حال ہوگا وہاں؟؟ آج وقت ہے آج وقت ہے آج وقت ہے
اور جب قرآن پاک کا واضع فیصلہ ہے کہ کوئی اہل کتاب ایسا نہیں جو عیسی علیہ السلام کی موت سے پہلے ان پر ایمان نہ لائے کیا تمام اہل کتاب ایمان لے آئے ہیں یا جب آپ لوگ ان کی وفات ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہو تب سب ان پہ ایمان لے آئے تھے؟؟ آپ لوگوں کو حیات عیسی علیہ السلام کے لیئے ایک یہی دلیل کافی ہے اگر ہدایت چاہتے ہو تو۔


ملاحظہ ہو سورۃ النساء آیت نمبر 159
 
آخری تدوین :
Top