(کیا انگریز گورنمنٹ نے کہا کہ میرے لئے پروپیگنڈہ کریں؟)
جناب یحییٰ بختیار: میں یہ پوچھتا ہوں، مرزاصاحب! کہ یہ انگریز گورنمنٹ نے ان کو کہا تھا کہ ’’میرے لئے پروپیگنڈہ کریں۔‘‘ یا انہوں نے اپنی طرف سے مناسب سمجھا کہ انگریز گورنمنٹ کو Defend (دفاع) کریں وہاں؟
مرزاناصر احمد: ایک… اچھا! یہ وجہ اس کی؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، یہ میں…
مرزاناصر احمد: وجہ یہ تھی کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اور بعض دوسرے لوگ اور کرم دین بھیں، انہوں نے اندر ہی اندر یہ پروپیگنڈہ کیا کہ یہ مہدی ہونے کا دعویٰ کرتا 1147ہے شخص، اور ہماری روایات میں مہدی خونی ہوگا اور یہ تمہارے خلاف بغاوت کا سامان اکٹھا کر رہا ہے، اور برٹش حکومت کے خلاف یہ باغی بغاوت کا جھنڈا کھڑا کرے گا اور اس کے جواب میں آپ نے یہ گورنمنٹ کو یہ بتانے کے لئے… ویسے تو اگر یہ ہوتا خدا کا حکم، تو گورنمنٹ کو… جہاد کی شرائط پوری ہوتیں تو کہہ دیتے کہ پوری ہیں، کریں گے تمہارے خلاف جہاد… گورنمنٹ کو یہ بتایا کہ تمہارے پاس آکے کہتے ہیں کہ ہم لوگ یعنی محمد حسین بٹالوی اور یہ کرم دین بھیں بھی اور دوسرے علماء جو ہیں، یہ تو آپ کے فرمان بردار، متبع، اطاعت گزار… اور ہم تو یہ سمجھے ہیں کہ آپ کے زیر سایہ امن ہے، مذہب میں دخل نہیں، وغیرہ وغیرہ۔ لیکن یہ شخص ظاہر میںیہ کہتا ہے کہ میں Law- Abiding ہوں۔ لیکن اندر سے یہ آپ کے خلاف تیاریاں کر رہا ہے۔ بغاوت کی، کیونکہ مہدی… ان کے دماغ میں سوڈانی مہدی تازہ تازہ تھانا… تو یہ ہے چنانچہ کرم دین… ایک مولوی صاحب ہیں… انہوں نے اپنی کتاب ’’تازیانہ عبرت‘‘ میں لکھا:
’’گورنمنٹ کو اپنی وفادار مسلمان رعایا پر اطمینان ہے اور گورنمنٹ کو خوب معلوم ہے کہ مرزاجی جیسے مہدی، مسیح بننے والے ہی کوئی نہ کوئی آفت سلطنت میں برپا کیا کرتے ہیں۔ مرزاجی نے تو مسلمانوں میں یہ خیال پیدا کر دیا ہے۔ (ذرا غور سے سننے والا ہے) مرزاجی نے تو مسلمانوں میں یہ خیال پیدا کر دیا ہے کہ مہدی ومسیح کا یہی زمانہ ہے اور قادیان ضلع گورداسپور میں وہ مہدی ومسیح بیٹھا ہوا ہے جو کسر صلیب کے لئے مبعوث ہوا ہے تاکہ عیسائیت کو محو کر کے اسلام کو روشن کرے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ مرزاجی نے مسلمانوں کو نصاریٰ سے سخت بدظن اور مشتعل کر رکھا ہے، 1148وہ دجال سمجھتے ہیں تو نصاریٰ کو، خردجال کہتے ہیں تو ریلوے کو۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ ریلوے کس نے جاری کر رکھی ہے۔ جب یہ خردجال ہے تو اس کے چلانے والے بادشاہ وقت کو ہی یہ دجال کہتے ہیں اور مسلمانوں کو اس کے خلاف سخت مشتعل کر رہے ہیں۔ گورنمنٹ کو ایسے اشخاص کا ہر وقت خیال رکھنا چاہئے۔‘‘
یہ (’’تازیانہ عبرت‘‘ طبع دوم، ص۹۳،۹۴ از شیر اسلام مولوی کرم دین صاحب، دبیر مطبوعہ مسلم پرنٹنگ پریس لاہور) یہ ان کا حوالہ ہے۔ اس قسم کے…
جناب یحییٰ بختیار: تو یہ ان کے خلاف ایسی Complaint (شکایت) تھی جس پر…
مرزاناصر احمد: Complaint (شکایت) تھی تو ان کو صرف یہ بتایا ہے کہ: ’’ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جہاد جو ہے، شرائط پوری ہو تو ہونا چاہئے۔ آپ کی حکومت جو ہے، مذہب میں دخل نہیں دے رہی…‘‘
جناب یحییٰ بختیار: میں سمجھ گیا ہوں، وہ میں سمجھ گیا کہ انہوں نے ان کے خلاف شکایت کی۔ ’’دراصل اندر میں یہ آپ کی حکومت کے خلاف کام کر رہا ہے اور اوپر سے آپ کی تائید کر رہا ہے۔‘‘ تو انہوں نے اس کے جواب میں یہ کہا۔ مگر یہ کتابیں تو پہلے ہی بھیج چکے تھے۔ Complaint (شکایت) ہے۔ سوال یہ ہے۔
مرزاناصر احمد: جی؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ کتابیں، یہ Complaint (شکایت) جو انہوں نے کی، اس کے بعد انہوں نے لکھ کے بھیجیں وہاں…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: … یہ پہلے بھیج چکے تھے۔
1149مرزاناصر احمد: یہ تو … Complaint (شکایت) تو… بڑا لمبا… شروع، دعوے کے ساتھ ہی شروع ہوگیا تھا۔
جناب یحییٰ بختیار: تو یہ انہوں نے جو کتابیں بھیجیں، یہ تو انگریز کو خوش کرنے کے لئے نہیں بھیجیں انہوں نے؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں، اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لئے۔
جناب یحییٰ بختیار: ان کا پروپیگنڈا اپنی طرف سے؟
مرزاناصر احمد: ہاں، اپنے لئے۔
جناب یحییٰ بختیار: فی سبیل اﷲ؟
مرزاناصر احمد: ہاں، لیکن یہ میں نے پہلے بتایا اس کا اثر ان کے اوپر بھی پڑا۔ لیکن یہ تھا اپنے لئے اور…
Mr. Yahya Bakhtiar: Mr. Chairman, Sir, shall be have the break for fifteen minutes? The room is very hot. We have no....
(جناب یحییٰ بختیار: جناب چیئرمین! جناب والا! کمرے میں بہت گرمی ہے، پندرہ منٹ کے لئے التوا کر دیا جائے)
مرزاناصر احمد: ہاں، Very Hot (بہت گرم)
Mr. Yahya Bakhtiar: It is very hot.
(جناب یحییٰ بختیار: یہ کمرہ بہت گرم ہے)
Mirza Nasir Ahmad: Depressing.
(مرزاناصر احمد: پریشان کن ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: .... Because the airconditioner is not working today.
(جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ آج اے۔سی کام نہیں کر رہا)
Mirza Nasir Ahmad: Hot and depressing.
(مرزاناصر احمد: گرمی بہت پریشان کر رہی ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: Because the air- conditioner is not working. For 15,20 minutes.
(جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ اے۔سی پندرہ بیس منٹ سے کام نہیں کر رہا)
Madam Chairman: Till 12:30?
(محترمہ چیئرمین: ساڑھے بارہ تک اجلاس ملتوی کیا جاتا ہے)
جناب یحییٰ بختیار: ساڑھے بارہ ٹھیک ہے جی۔ سوابارہ کر دیجئے، تب بھی ہو جائے گا۔
1150Madam Chairman: As you like.
(محترمہ چیئرمین: جیسے آپ پسند کریں)
جناب یحییٰ بختیار: بھئی! میں تو آپ کی خدمت کے لئے تیار ہوں۔ آپ کا کورم نہیں پورا ہوتا تو میں کیا کروں؟
ایک آواز: گرمی بہت ہے۔
مرزاناصر احمد: بے حد گرمی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ایک، دو Fan (پنکھے) اور بھی کریں۔ ایک فین یہاں Arrange (مہیا) کر دیں۔ ایک فین اسلم صاحب (سیکرٹری) یہاں Arrange (مہیا) کر دیں۔ ایسے مجھے اور مرزاصاحب، دونوں طرف۔
ایک آواز: نہیں جی ائرکنڈیشنر کام نہیں کر رہا۔
محترمہ چیئرمین: اگر ایک پنکھا…
جناب یحییٰ بختیار: ایک ان کی طرف، ایک یہاں۔
محترمہ چیئرمین: ہاں، دو پنکھے لگوائیں، دو پنکھے منگوائیں۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ صرف اپوزیشن کو ٹھنڈا رکھ رہے ہیں۔
Madam Chairman: The Delegation is permitted to leave. (محترمہ چیئرمین: وفد کو جانے کی اجازت ہے)
مرزاناصر احمد: تو اب کب؟
When do we re-assemble at 12:15.
Mr. Yahya Bakhtiar: 12:15 half hour. جی
[The Special Committee adjournded to reassemble at 12:15 pm.] (خصوصی کمیٹی کا اجلاس سوابارہ بجے تک ملتوی کیاگیا)
----------
[The Special Committee re-assembled after break, Mr. Chairman (Sahibzada Farooq Ali) in the Chair.]
(خصوصی کمیٹی کا اجلاس چائے کے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ چیئرمین (صاحبزادہ فاروق علی) نے صدارت کی)
----------