• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کیا حضورﷺ کے بعد غیر تشریعی نبی آ سکتا ہے؟

حمزہ

رکن عملہ
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
کیا حضورﷺ کے بعد غیر تشریعی نبی آ سکتا ہے؟

مرزائی حضرات کہتے نظر آتے ہیں کہ حضرت محمدﷺ کے بعد صرف غیر تشریعی نبی آ سکتے ہیں اور قرآن پاک و احادیث میں حضورﷺ جو آخری نبی لکھا گیا ہے اس سے مراد بھی یہی ہے. اس دھوکہ کا جواب درج ذیل حدیث پر غور کرنے سے بآسانی دیا جا سکتا ہے. حدیث رسولﷺ ملاحظہ فرمائیں:
"وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَابْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ، أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، قَالَ خَلَّفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ تُخَلِّفُنِي فِي النِّسَاءِ وَالْصِّبْيَانِ فَقَالَ ‏ "‏ أَمَا تَرْضَى أَنْ تَكُونَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى غَيْرَ أَنَّهُ لاَ نَبِيَّ بَعْدِي‏" ‏.(صحیح مسلم حدیث نمبر 5914 کتاب فضائل صحابہ)
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے غزوہ تبوک میں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو پیچھے چھوڑا. انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپﷺ مجھے عورتوں اور بچوں میں پیچھے چھوڑے جاتے ہیں؟ اس پر آپﷺ نے فرمایا کیا تم اس پر خوش نہیں ہو کہ تم میرے لیے ایسے ہو جیسے موسی علیہ السلام کے لئے ہارون علیہ السلام، سوائے اس کے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں.(ترجمہ مرزائی آفیشل ویب سے لیا گیا ہے)

قارئین! مرزائی حضرات کا ماننا ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام صاحب شریعت نبی گذرے اور حضرت ہارون علیہ السلام غیر تشریعی نبی تھے. یہاں غور طلب امر یہ ہے حضرت محمدﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مدینہ میں ٹھرنے کو حضرت ہارون علیہ السلام کے بنی اسرائیل میں موسی علیہ السلام کی غیر موجودگی میں ٹھرنے کے مقابل بتلایا مگر سوائے اس بات کہ ہارون علیہ السلام تو نبی تھے مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں اس لیے علی رضی اللہ عنہ آپ اسی طرح اِس وقت میرے نائب ہو جیسے حضرت ہارون علیہ السلام حضرت موسی علیہ السلام کے نائب تھے، مگر فرق یہ ہے کہ حضرت ہارون علیہ السلام تو نبی ہوئے مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں. نکتہ یہ ہے کہ حضورﷺ نے اپنے بعد حضرت ہارون علیہ السلام کی طرح پر نبی آنے کی نفی بھی لا نبی بعدی سے کر دی اور حضرت ہارون علیہ السلام کو مرزائی حضرات غیر تشریعی نبی جانتے ہیں. پس حضورﷺ نے صاف طور اپنے بعد غیر تشریعی نبی آنے کی بھی مذمت فرمائی ہے.


نوٹ: امت مسلمہ کے نزدیک ہر نبی صاحب شریعت گذرا، چاہے اسکی شریعت شریعت سابقہ تھی یا شریعت جدیدہ. اس تحریر میں "تشریعی اور غیر تشریعی نبی" ٹرمز مرزائی حضرات کے اعتقاد کے مطابق استعمال کی گئی ہیں.
 
Top