(کیا خدا نے کہا کہ مرزا پر ایمان لانا چاہئے)
جناب یحییٰ بختیار: یعنی وہ کافر ہیں۔ آپ کہتے ہیں کہ ایک اور کیٹگری کے کافر بن جاتے ہیں۔ یہ خدا نے کہاں کہا کہ مرزا صاحب پر اِیمان لانا چاہئے؟ کوئی ہے اُس کا حوالہ؟
جناب عبدالمنان عمر: مرزا صاحب پر اِیمان کی بحث نہیں، مسیح پر۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ماننا۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: مرزا صاحب کے ماننے اور نہ ماننے کا سوال نہیں، سوال اِس وقت اُصولی بحث ہے۔ اُصولی بحث یہ ہے کہ وہ جس کے متعلق نبی کریمﷺ نے فرمایا: (عربی)
اُس کے ماتحت جو شخص آئے گا دُنیا میں، اُس کا نہ ماننا قابلِ مؤاخذہ ہے یا نہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: اب آپ بتائیے یہی بات کہ کسی محدث کو کوئی نہ مانے تو وہ کسی قسم کا کافر ہوسکتا ہے؟
جناب عبدالمنان عمر: ہاںجی۔
جناب یحییٰ بختیار: محدث کو نہ مانے؟
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں ’’کفر دون کفر‘‘ والا ہوجاتا ہے۔ وہ تو بہت میں نے بتایا۔
1663جناب یحییٰ بختیار: آپ مرزا صاحب کے علاوہ کسی محدث کا ذِکر کریں آپ کہ جو اُس کو نہ مانے۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: اِرادۃً کوئی شخص تارک الصلوٰۃ ہوجائے، حدیث اس کو بھی کافر کہتی ہے۔ مگر یہ ایک گناہ ہے، بمعنی گناہ ہے، اور یہ آپ جانتے ہیں کہ گناہ تو ہے۔ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب جیسے عظیم انسان کو کوئی شخص نہ مانے، وہ خود کہتا ہے:
’’مجھے خدا نے اس زمانے میں مجدد بناکے بھیجا ہے۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: نہ ماننے کا یہ مطلب کیا ہے؟ وہ کہتے ہیں جی: ’’مجھے نبی نہیں مانتا۔۔۔۔۔۔‘‘
جناب عبدالمنان عمر: نہیں جی، نبی نہیں، بالکل نہیں، کہیں مرزا صاحب نے نہیں کہا کہ: ’’جو شخص مجھے نبی نہیں مانتا۔۔۔۔۔۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: اُس معنی میں جو آپ لے رہے ہیں۔
جناب عبدالمنان عمر: نہیں جی، مرزا صاحب نے کبھی کہا ہی نہیں کہ: ’’جو شخص مجھے نبی نہیں مانتا وہ کافر ہے۔‘‘ ساری ایسی کتابیں مرزا صاحب کی موجود ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں بتاتا ہوں آپ کو اُن کی کتابیں۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: وہ نکالئے جی!