• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(کیا دوسروں کی بدزبانی مرزاقادیانی کی بدزبانی کو جواز فراہم کرتی ہے؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(کیا دوسروں کی بدزبانی مرزاقادیانی کی بدزبانی کو جواز فراہم کرتی ہے؟)
مولاناغلام غوث ہزاروی: جناب صدرصاحب!ایک بات کہتاہوں میں کہ یہ گواہ کو جناب ارشاد فرمائیں کہ نبی کی گالیاں…مسیح موعود کی گالیوں کے مقابلے میں امتیوں کی اور دوسروں کی گالیاں کیوں پیش کرتے ہیں؟
Mr. Chairman: ''This is a question. This can come only through the Attorney-General. Yes, the witness
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ جب تک لوگوں کی گالیاں نہ سنالوں،مرزاصاحب کے گالیاں دینے کے فلسفہ پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔کیاعمدہ استدلال ہے؟ تف بر تواے چرخ گردوں تف۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
can reply, should continue what he was replying.''
(مسٹر چیئرمین: یہ ایک سوال ہے جو کہ اٹارنی جنرل صاحب کے توسط سے پوچھا جا سکتاہے۔ گواہ جواب دے سکتاہے۔ وہ (گواہ) اپنا بیان جاری رکھے)
مرزاناصر احمد: بد مذہب جتنے ہیں، سب گمراہ ہیں۔ فتنہ پرداز ہیں،ظالم ہیں، ہالک ہیں۔ ان کی اہانت واجب، ان کی توقیر حرام، ان سے بغض رکھنے، انہیں اپنے سے دور رکھنے کا حکم ہے۔ وہ مفسد ہیں۔ انہوں نے دین کو پارہ پارہ کردیا۔ ان سے میل جول حرام ہے۔ ان سے دوری واجب ہے۔ اہل سنت کے سوا سب کلمہ گو اہل قبلہ گمراہ، فاسق، بدعتی، ناری ہیں۔ صحابہ کرام سے آج تک تمام امت مرحومہ کا اس پر اجماع ہے۔ مسلمانوں پر ان کاضرر کافروں733 سے زائد ہے۔ ان کی بات لاعلاج مرض ہے۔ ان کی ٹکر سے پہاڑ ٹل جاتے ہیں۔ وہ گمراہ گر ہیں۔ شیطان نے جھوٹی ملمع کاری کی دلیلیں انہیں سکھا دی ہیں۔ ان کے پاس بیٹھنا جائز نہیں۔ احادیث کا ارشاد ہے ان سے دور بھاگو۔ انہیں اپنے سے دور کرو۔ کہیںوہ تمہیں بہکا نہ دیں۔ کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈالیں۔ وہ بیمار پڑیں تو عیادت کو نہ جاؤ مریں تو جنازے پر نہ جاؤ ملیں تو سلام نہ کرو۔ ان کے پاس نہ بیٹھو۔ ساتھ کھانا نہ کھاؤ۔ پانی نہ پیو۔ شادی بیاہ نہ کرو۔ ان کے جنازہ کی نماز نہ پڑھو۔ ان کے ساتھ نماز نہ پڑھو۔ نبیؐ ان سے بیزار ہیں۔ وہ نبیؐ سے بے تعلق ہیں۔ وہ سب جہنمی ہیں۔ انہوں نے اسلام کی رسی اپنی گردنوں سے نکال دی ہے۔ ان سے بچو۔ جو ان سے بغض رکھ کر ان سے منہ پھیرے اس کا دل چین اوراطمینان سے بھر جائے۔ جو ان کی اہانت کرے اﷲ تعالیٰ اس کے سو درجے جنت میں بلند فرمائے۔ نیچری،زندیق ہیں۔ دشمنان دین ہیں۔ وہ سب خبیث کافر مرتد ہیں۔ ان کی کلمہ گوئی اورنماز سے قبلہ محض بے سود اور ان کی تاویلیں سراسرمردود۔ جو ان کے کفر میں شک کرے خود کافر۔ رافضی دین سے خارج ہیں۔ نرے ملحد۔ اسلام اور ملت سے باہر ہیں…‘‘
یہ آگے صفحہ۷۴ میں چھوڑ دیتاہوں۔ وہ اس کا اندازہ ہوگیا کہ کس نہج پر ہے۔
تیسرا فتویٰ ہے بریلویوں کے خلاف۔ یہ تو شیعوں کے خلاف تھانا۔ میں نے بتایا نا صرف تین نمونے لئے ہیں: ’’ہم محمدیوں کے نزدیک…‘‘ یہ بریلویوں کے خلاف فتویٰ ہے:
’’ہم محمدیوں کے نزدیک تمام حنفی مذہب کے علماء اور درویش مثلاً خواجہ معین الدین اجمیری، خواجہ قطب الدین دہلوی، بابا فرید شکر گنج پاک پتن، نظام الدین بدایوانی،مخدوم علی ہجویری صاحب ’’کشف المحجوب‘‘خواجہ سلیمان تونسہ والا، غلام علی شاہ نقشبندی، بہاء الدین نقشبندی، ابوالحسن خراسانی اور تمہارے پیران پیر عبدالقادر جیلانی،حنبلی اور جو حنفی و حنبلی ومالکی مذہب والے درویش تمام جہان کے اور ’’شرح وقائع‘‘ والا اور امام اعظم ابوحنیفہ اور اس کے شاگرد اور اس کے تقلید کرنے والے، خواہ درویش ہوں،خواہ عالم ہوں734، سب جہنمی ہیں(جن کا نام لکھا ہواہے)اور مشرک ہیں اورمرتد ہیں اور چشتیہ اورقادریہ اورنقشبندیہ اورسہروردیہ وچہار پیرو چودہ خان …یہ کیاہے؟خانوادہ…؟
خانوادی، سب اسلام سے خارج ہیں اورواجب القتل ہیں۔ یہ لوگ کاہن ہیں اور احبار اوررھبان میں سے ہیں اور حضرت عمرؓ نے جب بیس تراویح نکالی ہیں…اور حضرت عمرؓ نے جو بیس تراویح نکالی ہیں…بڑی بدعت کا بلکہ جہنمی راستہ نکالا۔ بڑی خطاء انہوں نے کی۔ وہ معصوم نہ تھے۔ حالانکہ انبیاء بھی خطا سے خالی نہیں ہیں۔ مطلق معصوم نہ تھے۔ حضرت سے اجتہاد میں غلطی ہوئی اور روم اور شام کا بادشاہ بھی حنفی ہے۔پس کافر ہے بموجب حدیث کے، کیونکہ تقلید درست نہیں ہے۔ کعبہ شریف میں…کعبہ شریف میں…اس قدر بدعت اورشرک ہے جس کا حد و حساب نہیں۔ اگر ہمارا بس چلے تو تمام روضہ اصحاب و انبیاء کو منہدم کردیں۔ کیونکہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک قبر پختہ نہ رکھو۔ اﷲ تعالیٰ غریق رحمت کرے حضرت عبدالوہاب نجدی کو، ان کے فرزند حامی شریعت محمدکو، جس نے بہت شرک و بدعت و کفر مسلمانوں میں سے نکالا اور اس کو روم و شام کے بادشاہ جہنمی نے شہید کیا۔ لیکن بفضل خدا لاکھوں کروڑ موحد موجود ہیں اور آگے کفار میں غوث و قطب و ابدال وغیرہ موجود ہوتے تھے۔ بلکہ مجوسیوں اور نصرانیوں میں۔ اسی طرح تم نے غوث و قطب و ابدال اپنے بزرگوں مشرکوں کو چار خاندان میں چشتیہ، قادریہ، نقشبندیہ، سہروردیہ، حنفیہ، مالکیہ، حنبلیہ، شافیعہ کو بنادیا۔ تمہارے امام اعظم نے سات سو احادیث جان کر چھوڑ دیں اور نہ لکھیں۔ پس وہ کافر ہے اورعبدالقادر جیلانی نے جھوٹے وہم سے حال بنایا۔ چنانچہ ابن جوزی نے ان کی تکفیر کی۔ ہمارے نزدیک بھی تکفیران کی اور مولوی رومی وجامی وسعدی و امیر خسرو و نظامی و بہاء الحق ملتانی کی جو حنفی المذاہب تھے،درست ہے وجناب سردفتر محدثین اولین و آخرین،یگانہ جہاں، جناب حامی شریعت و قاطع بدعت، مولوی اسماعیل شہید محمدی و جناب مولوی سید نذیر حسین صاحب محمدی و مولوی جناب فاضل اجل محمدحسین محمدی و محدث وغیرہ تمہارے حنفی یعنی امام ابو حنیفہ، شافعی، حنبلی،مالکی،عبدالقادر جیلانی حنبلی و بہاء الدین حنفی نقشبندی وشہاب الدین شافعی و معین الدین حنفی، چشتی، اجمیری سے ایمان735 و اسلام، علم و عمل ، شرافت میں کروڑوں درجہ افضل ہیں۔ بلکہ تمام چشتیہ و قادریہ و سہروردیہ و نقشبندیہ و حنفی و شافعی و مالکی وحنبلی علماء وفقراء کو اسلام و ایمان حاصل نہیں۔ تمہارے ربانی مجدد الف ثانی ورشید الدین چشتی دہلوی اورجو نقیب اس حنفی مذہب، چشتیہ مشرب و قادریہ،سہروردیہ و نقشبندیہ کے ہیں، متقدم و متاخرین گزرے ہیں۔ لاجواب ہیں اور سلطان روم اورجہاں خانہ کعبہ مدینہ میں چار مصلیٰ ہیں۔ سب دوزخی اور بدعتی ہیں اورمرتد ہیں۔
مولوی اسماعیل شہید علم، عمل،ایمان واسلام میں کروڑوں درجہ ابوحنیفہ بایزید بسطامی، عبدالقادر جیلانی سے افضل ہیں۔ جناب مولوی سید نذیر حسین صاحب، حافظ الحدیث، محدث جہاں،شافعی، حنبلی،مالکی،سب درویشوں، عالموں سے ایمان و عمل میں کئی درجہ افضل ہیں۔ جس نے نما زجناب استادی مولوی سید نذیرحسین کی دیکھی ہوگی بے شک وہ کہے گا کہ رسول اﷲ و حضرت علی ایسے ہی پڑھتے تھے اورمولوی عبدالرحمن پانی پتی حنفی، مولوی احمد علی حنفی، مولوی یعقوب علی حنفی،مولوی قاسم، مولوی رشید احمد گنگوہی حنفی و شیخ عبدالحق، یہ سب بدعتی اور مشرک ہیں۔ اﷲ تعالیٰ مشرکوں پر نفرین کرتا ہے۔
محمد شاہ ملعون حنفی، منصور علی ملعون حنفی۔ لعن اﷲ علی الکافرین۔یہ نیچے ہے: ’’الراقم، سید شریف حسین۔‘‘یہ سارا جس کا…’’ھوالہادی‘‘۳تا۵۔’’کلام سلیم بہ دفع بہتان عظیم‘‘مطبع انصاری۔ یہ بھی ۱۳۰۰ھ یعنی ۷۳ سال پہلے کی بات ہے…یہاں جی،یعنی ۹۴ سال پہلے کی ہے۔
 
Top