(کیا ظفر اﷲ نے کبھی ہندوستان کے مسلمانوں کی حمایت کی؟)
جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔۔ کافی مسلمان قتل کئے گئے۔ تو اس پر چوہدری صاحب نے کوئی بیان ایسا شائع کیا، پریس کانفر نس کی، International Red Cross (انٹرنیشنل ریڈکراس)، International Amnesty (ایمنسٹی انٹرنیشنل)، Commission of Human Rights (انٹرنیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق) کو، کہ مسلمانوں پر وہاں ظلم ہو رہا ہے، یا صرف احمدیوں ہی کا سوچتے ہیں؟
مرزا ناصر احمد: اس سوال کا جواب صرف چوہدری ظفراللہ خان صاحب دے سکتے ہیں، میں نہیں دُوں گا۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے۔ (Pause)
جناب یحییٰ بختیار: اب، مرزا صاحب! کچھ ایسے میرے سامنے حوالے اور سوالات ہیں ۔۔۔ میں ان کو آج سارا دِن دیکھتا رہا ہوں ۔۔۔ بعض میرے خیال میں، آپ نے ان کے جواب دے دئیے ہیں اور چونکہ ریکارڈ بھی ۔۔۔ نہیں پتا چلتا کچھ، تو اس لئے ایک بار پھر پوچھتا ہوں۔ اگر آپ نے جواب دے دیا ہو اور آپ کو یاد ہو تو ٹھیک ہے۔ اگر جواب نہیں دیا ہو تو آپ مہربانی کرکے ان کا جواب دے دیں گے۔ کیونکہ بعد میں ممبران صاحبان کہتے ہیں کہ ہمارا یہ سوال بہت ضروری ہے۔ آپ نے پوچھا نہیں۔ اب تک۔