کیا قادیانی مسلمانوں والا کلمہ پڑھتے ہیں ؟
قادیانی اکثر مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لیے کہتے ہیں کہ ہم بھی تو وہی کلمہ پڑھتے ہیں جو تم لوگ پڑھتے ہو تو پھر ہم مسلمان کیوں نہیں ہیں ؟ درحقیقت قادیانی کلمہ تو وہی پڑھتے ہیں جو ہم مسلمان پڑھتے ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ کلمہ میں لفظ "محمد"کی جگہ یہ مرزا غلام قادیانی کو لیتے ہیں جس کا بین ثبوت یہ حوالہ ہے
(روحانی خزائن ، جلد18- ایک غلطی کا ازالہ: صفحہ 207)

"یہ وحی اللہ ہے مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ مَعَہٗ اَشِدَّآءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَھُمْ ۔ اس وحی الٰہی میں میرا نام محمد رکھا گیا اور رسول بھی۔"
یہ آیت خالص میرے قرآن حکیم میں دین اسلام کے نبی محمد عربی ﷺ کی شان میں نازل ہوئی ہے اور پھر مزے کی بات تو یہ ہے کہ کلمہ شریف میں بھی جو ہم "محمد رسو ل اللہ" کہتے ہیں وہ بھی اسی آیت کا جز ہے ۔ جب کلمہ میں محمد اسی آیت کا جز ہے تو مرزا اپنے آپ کو اس آیت کا مصداق گردان رہا ہے اور کہتا ہے کہ میں ہی کلمہ والا محمد ہوں معاذ اللہ تو پھر مرزائی کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ ہم مسلمانوں والا کلمہ پڑھتے ہیں ؟