(کیا مرزا غلام احمدنے کہا کہ کچھ آیات مجھ پر نازل ہوئیں؟)
(جناب چیئرمین: پہلا سوال یہ ہوگا: کیا مرزا غلام احمد نے یہ کہا تھا کہ کچھ آیات اس پر نازل ہوئی ہیں؟ یہ پہلا سوال ہے، اس کے بعد دُوسرے سوال کا نمبر آئے گا)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ابھی میں، ابھی میں۔۔۔۔۔۔۔
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ابھی میں ایک آیت کا۔۔۔۔۔۔۔
جناب چیئرمین: ہاںجی، ہاں۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ۔۔۔۔۔۔ ترجمہ بتا رہا ہوں۔ جنابِ والا! آیت یہ ہے:
(عربی)
اب اس میں بشیرالدین صاحب کا ترجمہ سنا تا ہوں۔۔۔۔۔۔
جناب چیئرمین: یہ اپنا Page (صفحہ)؟
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ان کے ترجمے کا Page.54,55 (صفحہ) ہے…
(Pause)
جناب چیئرمین: سورۃ؟
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: آل عمران۔
1452جناب چیئرمین: آل عمران۔ 54۔ آیت؟
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: 82, 83, 84۔
Mr. Chairman: On page.54 or from 51 to 67?
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: Yes ، ان کا ترجمہ ناں، ان کا انگریزی ترجمہ ہے آپ کے پاس؟
جناب چیئرمین: جی، میرے پاس وہی ہے۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: میں اُردو ترجمے سے پڑھ رہا ہوں۔
جناب چیئرمین: اچھا، ٹھیک ہے۔ Eighty? (۸۰)
Mirza Nasir Ahmad: Eighty-two?
(مرزا ناصر احمد: ۸۲؟)
Mr. Chairman: Eighty-two.
(مسٹر چیئرمین: ۸۲)
Maulana Mohammad Zafar Ahmad Ansari: Eighty-two, eighty......
(مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ۸۲…)
Mr. Chairman: "And remember the time when Allah took......" یہی ہے ناں؟ ہاںجی، پڑھیں جی۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: یہ آیت پھر پڑھ دُوں۔
جناب چیئرمین: جی، ٹھیک ہے، پڑھی گئی ہے، آگے پوچھیں۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: یہ ترجمہ پڑھ دُوں؟
جناب چیئرمین: ہاںجی۔