(کیا مرزا قادیانی کے ساتھی صحابہ ہیں؟)
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ہاں، مرزا صاحب کے ساتھیوں کو، جنہوں نے مرزا صاحب کو دیکھا، انہیں آپ صحابہ نہیں سمجھتے؟
مرزا ناصر احمد: انہیں ہم کہتے ہیں: ’’صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا‘‘ (عربی)
اور ۔۔۔۔۔۔ کے معنی ہیں، وہ ’’ملنے والا‘‘ آیا بیچ میں تخیل، قرآن کریم کی اس آیت کی روشنی میں ہم کہتے ہیں کہ وہ بھی صحابہ سے ملے ایک رنگ میں۔
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: دیکھئے یہ ’’خطبہ اِلہامیہ‘‘ میں ہے، ذرا آپ دیکھیںعربی)
مرزا ناصر احمد: ’’صحابہ سے ملا۔۔۔۔۔۔‘‘
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: ’’جو میری جماعت میں داخل ہوگیا، گویا وہ رسول اللہa کی جماعت میں داخل ہوگیا۔‘‘
(خطبہ اِلہامیہ ص۱۷۱، خزائن ج۱۶ ص۲۵۹)
مرزا ناصر احمد: 1481(عربی)
کا ترجمہ کیا ہے؟ قریباً قرآنی آیت کا؟
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: یہ تو میں نہیں جانتا، لیکن یہ کہ۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: میں آیت پڑھ رہا ہوں: (عربی)
کا قریباً یہ ترجمہ نہیں ہے؟
مولانا محمد ظفر احمد انصاری: بہرحال میں تو اسے نہیں سمجھتا ترجمہ۔ آپ فرما رہے ہیں۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہم سمجھتے ہیں۔