• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کیا مرزا کا زمانہ ختم ہو چکا ؟

مرتضیٰ مہر

رکن ختم نبوت فورم
Q.jpg

سب سے پہلے تو مرزا غلام قادیانی کے لئے وہی ہے جس کا ہر جھوٹا شخص حقدار ہوتا ہے یعنی ’’لعنت ‘‘ کیونکہ مرزا غلام قادیانی کا یہ قول کہ حدیث سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ایسے لوگوں کو اپنی اُمت میں داخل نہیں سمجھا جو مسیح موعود کے زمانہ کے بعد ہوں گے۔‘‘ بالکل غیر معقول اور لغو بات ہے اور انتہائی بے حیائی پر مبنی جھوٹ ہے ایسے بیہودہ مضمون کاکہیں حدیث میں اشارہ بھی موجود نہیں۔ہاں قرآن مجید میں یہ تصریح ضرور موجود ہے ۔’’قل یایھا الناس انی رسول اللہ الیکم جمیعا‘‘کہو اے (نبی) میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول بن کے آیا ہوں ۔ (الاعراف:158)’’الناس ‘‘کے لفظ نے قادیانی من گھڑت قول کی تکذیب کر دی کیونکہ الناس میں قیامت تک کے پیدا ہونے والے لوگ شامل ہیں ۔ اور قرآن کی اس آیت کو محدود کرنا تحریف و تکذیبِ قرآنی ہے ۔

لیکن اگر ہم مرزا غلام قادیانی کے قول کی روشنی میں دیکھیں تو مسیح موعود (مرزا قادیانی)کا زمانہ اختتام کو پہنچ چکاکیونکہ مسیح (مرزا قادیانی)کو دیکھنے والے دنیا میں نہیں ہیں ۔ لیکن آگے ایک اور قادیانی بنگالی ٹوٹکا موجود ہے یعنی ’’یا‘‘ والا یعنی(مسیح کے) دیکھنے والے(اور پھر اُن کے) دیکھنے والے اور یہ دیکھا دیکھی بھی مسیح موعود(مرزا قادیانی) کا زمانہ ختم کرتی ہے کیونکہ یہ سلسلہ جاتا ہے مرزا ناصر تک۔لیکن اس کے آگے بھی ایک اور بنگالی ٹوٹکا’’ یا‘‘ کا موجود ہے جس کا مطلب ہوا مسیح (مرزا قادیانی)کے دیکھنے والے پھر اُن کے دیکھنے والے پھر اُن کے دیکھنے والے(یعنی مرزا بشیر سے مرزا ناصر تک اور مرزا ناصر سے لے کر مرزا طاہر احمد تک ۔ تو کیا اب مسیح موعود کا زمانہ ختم ہو گیا ؟اور اب جو لوگ قادیانیت میں آنا چاہیں یعنی تم لوگوں کے بقول اسلام میں وہ کیسے حضرت محمد ﷺ کی اُمت میں داخل ہونگے جب کہ اُنہوں نے نہ تو مرزا کو دیکھا نہ حکیم نورالدین کو دیکھا نہ مرزا بشیر کو دیکھا نہ مرزا طاہر کو دیکھا ؟

چکرآ گیا ؟چلو کوئی بات نہیں ہم اس مشکل بات کو سکپ کرتے ہیں کیونکہ میں نہیں چاہتا نازک ذہنوں پر ایک دم سے بوجھ ڈال دوں اور وہ بالکل ہی ناکارہ ہو جائیں ۔ فرض کرتے ہیں مرزا کا زمانہ ابھی ختم نہیں ہوا ۔لیکن اس کے باوجود یہ سوال ذہن میں اُٹھتے ہیں کہ:

کیا حضرت محمد ﷺ کسی کلمہ گو کو بھی کافر کہہ گئے ہیں ؟اور کیا کلمہ گو بھی کافر ہو سکتا ہے ؟اورکافر بھی ایسا کہ اُمت سے خارج بھی ہو جائے ؟اور کیا حضرت محمد ﷺ کو مان کر بھی اور مرزا غلام قادیانی پر ایمان بھی اُسے کافر اور اُمت مسلمہ سے باہر ہونے سے بچا نہیں سکتا کیونکہ وہ مرزا کے زمانے سے باہر پیدا ہوا ہے ؟اس کا قصور وار وہ پیدا ہونے والا بچہ ہوگا یا وہ پیدا کرنے والا خدا کیا وہ خدا اتنا غیر منصفانہ ہے ؟ آخر اُس بچے کا کیا قصور ؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اس پوسٹ کو اس سیکشن سے نکال کر روحانی خزائن کے ضمنی سیکشن روحانی خزائن جلد نمبر 15 میں لگائیں
 
Top