(کیا مسلم لیگ کے مشورے سے علیحدہ میمورنڈم دیاگیا؟)
1272جناب یحییٰ بختیار: میں مرزا صاحب! اس بات پر ذرا آپ سے گزارش کروں گا کہ یہ آپ نے کہا کہ مسلم لیگ کے مشورے سے یہ بات ہوئی کہ علیحدہ میمورنڈم دیں۔
مرزا ناصر احمد: کیا؟
جناب یحییٰ بختیار: کیا علیحدہ میمورنڈم مسلم لیگ کے مشورے سے دیا گیا؟
مرزا ناصر احمد: ان کے مشورے سے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Mirza Sahib, you will have to prove this, because every ......
(جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب! آپ کو یہ ثابت کرنا ہوگا)
Mirza Nasir Ahmad: Have you got a proof against this?
(مرزا ناصر احمد: کیا آپ کے پاس اس کے برعکس ثبوت ہے؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, you should show some documents that Quaid-e-Azam or somebody consented.
مرزا ناصر احمد: جب میں ۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: قائداعظم کا تو Protest (اِعتراض) ہی یہی تھا کہ مسلمان علیحدہ علیحدہ جارہے ہیں اور اپنے اپنے میمورنڈم دے رہے ہیں اور ہمیں تکلیف پہنچتی ہے اس سے اور منیر صاحب کہتے ہیں ہمیں Embarrassment (پریشانی) اس بات کی ہوئی ہے۔
مرزا ناصر احمد: اور اس Embarrassment (پریشانی) کا انہوں نے اعلان کیا ہے سترہ سال کے بعد!