(کیا مسیح ناصری نے اپنے پیرؤں کو یہودیوں سے الگ نہیں کیا؟)
جناب یحییٰ بختیار: اس میں وہ کہتے ہیں کہ: ’’کیا مسیح ناصری نے اپنے پیرؤوں کو یہودیوں سے الگ نہیں کیا…‘‘
مرزا ناصر احمد: ہاں، یہ اس سے مختلف ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، یہ ہے آپ کے پاس؟
مرزا ناصر احمد: یہ وہ ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، دوسرا جو ہے۔
مرزا ناصر احمد: وہ ہم نے بعد میں لکھا ہوا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔ دوسرا ہے’’ملائکۃاﷲ…‘‘
مرزا ناصر احمد: وہ تو ’’ملائکۃ اللہ‘‘ والی ، میں جواب دے چکا ہوں، یہاں ہم نے نوٹ کیا ہوا ہے۔ تو اس کا جواب مل گیا؟
جناب یحییٰ بختیار: اچھا، اس کا جواب دے چکے ہیں؟
مرزا ناصر احمد: ہاں۔
952جناب یحییٰ بختیار: تو یہ مجھے نہیں پتہ کہ کون سا تھا۔ اگر آپ مجھے اس کا تھوڑا سا مضمون بتادیں… نہیں، وہ تو ہوچکا۔
مرزا ناصر احمد: ’’مکتوبات احمدیہ‘‘ میں۔
جناب یحییٰ بختیار: فقرہ کیا تھا؟
مرزا ناصر احمد: یہ، ان کو خود یاد نہیں رہا جی۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ بیچ میں دس دن گزرگئے ناں ۔ جی، اس لئے تو…
مرزا ناصر احمد: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: …مجھے بھی… میں نے نوٹ کیا ہے کہیں۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، یہ پھر آپ دیکھ لیں، بیچ میں سے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، ہاں۔ آپ کا Referance (حوالہ) کیا تھا؟ یہ دیا ہم نے آپ کو؟
مرزا ناصر احمد: ’’مکتوبات احمدیہ‘‘ ص۲۴۔ (Pause)
جناب یحییٰ بختیار: یہ ہے جی: ’’مسیح علیہ السلام کا چال چلن کیا تھا کہ کھاؤ پیو، نہ عابد، نہ زاہد، نہ حق پرست، متکبر، خود بین، خدائی کا دعویٰ کرنے والا۔‘‘
(مکتوبات احمدیہ ج۳ نمبر۴، ص۲۳،۲۴)
مرزا ناصر احمد: یہ تو ہوچکا ہے۔ (Pause)
جناب یحییٰ بختیار: مکتوبات احمدیہ کے صفحہ۲۱ اور ۲۴ پر یہی تو ہے اور اس کے علاوہ کون سا ہے۱؎؟
مرزاناصر احمد: یہ تو ہوچکا ہے۔
Mr. Chairman: Mr. Attorney- General, can we get the reply to hawalajat filed?
(جناب چیئرمین: مسٹر اٹارنی جنرل صاحب! کیا ہم ان حوالہ جات کا جواب لے سکتے ہیں؟)
953Mr. yahya Bakhtiar: Sir?
(جناب یحییٰ بختیار: جناب!)
Mr. Chairman: Can we get the reply to Hawalajat filed with the evidence?
(جناب چیئرمین: کیا ہم ان حوالہ جات کا جواب لے سکتے ہیں جن کو شہادت کے ہمراہ لف کیا گیا ہے؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: With....?
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ دو دن سے مرزاناصر کہتا ہے کہ حوالہ نہیں ہے۔ اب کہتا ہے ہوگیا ہے؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(جناب یحییٰ بختیار: ساتھ…؟)
Mr. Chairman: With the evidence? These may not be read in order to save the time.
(جناب چیئرمین: شہادت کے ساتھ؟ پوری شہادت نہ پڑھی جائے، تاکہ وقت بچ سکے)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, I requested Mirza Sahib that wherever he feels it necessary....
(جناب یحییٰ بختیار: میں نے مرزا صاحب سے گزارش کی ہے جہاں وہ ضروری سمجھیں)
جناب چیئرمین : ہاں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: He will explain it briefly and then file it that.... otherwise he will read it out....
(جناب یحییٰ بختیار: اختصار کے ساتھ وضاحت کردیں اور لف کردیں۔ بصورت دیگر وہ (شہادت)کو پڑھ کر سنادیں…)
Mr. Chairman: If, if the reply....
(جناب چیئرمین: اگر ، اگر جواب…)
Mr. Yahya Bakhtiar: .... read the Hawalajat.
(جناب یحییٰ بختیار: حوالہ جات پڑھیں)
Mr. Chairman: .... of the Hawalajat is prepared in a written from, it can be filed. It may be read as part of the evidence.
(جناب چیئرمین: حوالہ جات کا جواب تحریری طور پر تیار کیا گیا ہے تو پھر اسے پیش کیا جاسکتا ہے۔ یہ تحریری جواب شہادت کا حصہ شمار ہوگا)
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, when you were out of the Hall for a little while.....
(جناب یحییٰ بختیار: جناب والا! جب آپ تھوڑی دیر کے لئے ہال سے باہر تھے…)
جناب چیئرمین: جی۔
Mr. Yahya Bakhtiar: No, I requested Mirza Sahib.....
(جناب یحییٰ بختیار: تو میں نے مرزا صاحب سے گزارش کی تھی…)
جناب چیئرمین: جی۔
Mr. Yahya Bakhtiar: .... That the Committee is sitting very anxious....
Mr. Chairman: It will ....
(جناب چیئرمین: یہ بہتر ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: .... therefore, he said he will file the main....
(جناب یحییٰ بختیار: اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ … )
954Mr. Chairman: Yes, it will save a lot of time of the House and of the witness also.
(جناب چیئرمین: جی ہاں۔ اس طرح ایوان اور گواہ دونوں کا کافی وقت بچ جائے گا)
Mr. Yahya Baktiar: Yes, I know, his valubale time. (جناب یحییٰ بختیار: جی ہاں۔ مجھے ان کے قیمتی وقت کا احساس ہے)
Mr. Chairman: Then, if it can be agreed between the witness and the.....
(جناب چیئرمین: تو پھر اگر گواہ اور … کے مابین کوئی سمجھوتہ طے پاجائے)
Mr. Yahya Baktiar: No, I requested Mirza Sahib wherever he considered neccessary, he will speak in detail; otherwise he will just briefly say something about it and file it.
(جناب یحییٰ بختیار: جی نہیں۔میں نے مرزا صاحب سے گزارش کی ہے کہ جہاں ضروری خیال کریں وہ پوری وضاحت کردیں، بصورت دیگر وہ مختصراً جو کہنا چاہیں کہیں اور تحریری جواب پیش کردیں)
Mr. Chairman: And then we can cross over to the examination. rest of the examination.
(جناب چیئرمین: اور پھر ہم گواہ کے بیان اور جرح کی جانب بڑھ سکتے ہیں)
Mr. Yahya Baktiar: No, I know the difficulty, but I want Mriza Sahib....
(جناب یحییٰ بختیار: جی نہیں۔ مجھے مشکل کا احساس ہے، لیکن میں مرزا صاحب سے کہوں گا…)
Mr. Chairman: Yes, it is upto the witness.
(جناب چیئرمین: ہاں اس بات کا انحصار گواہ پر ہے…)
Mr. Yahya Baktiar: ....if the thinks necessary,...
(جناب یحییٰ بختیار: اگر وہ ضروری سمجھیں…)
جناب چیئرمین: ہاں۔
Mr. Yahya Baktiar: .... then he will give in detail, otherwise he will briefly mention it.
(تو تفصیل میں جائیں گے ، ورنہ اختصار کے ساتھ ذکر کردیں)
Mr. Chairman: Yes. I may ask the witness, if he likes, he can file all the, all the written.....
(جناب چیئرمین: ٹھیک ہے، میں گواہ سے کہوں گا کہ اگر وہ چاہیں تو وہ تمام تحریری … پیش کردیں)
Mr. Yahya Baktiar: No, but the thing is, Sir, the Committee members.....
(جناب یحییٰ بختیار: جی نہیں! جناب والا بات یہ ہے کہ کمیٹی کے اراکین…)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں)
Mr. Yahya Baktiar: ..... will not be able to read every document because the debate time is short. That is why I said that Mirza Sahib should breifly expalin....
(جناب یحییٰ بختیار: ہر ایک دستاویز کا مطالعہ نہ کرسکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے مرزا صاحب سے گزارش کی ہے کہ وہ اختصار کے ساتھ وضاحت کرتے جائیں)
مرزا ناصر احمد: ہاں جی۔
955Mr. Yahya Baktiar: .... and then file.
(جناب یحییٰ بختیار: اور (تحریری جواب) پیش کردیں)
Mr. Chairman: But if all the.....
(جناب چیئرمین: لیکن اگر سارا…)
Mr. Yahya Baktiar: Wherever he thinks, you know, that it.....
(جناب یحییٰ بختیار: البتہ جہاں وہ ضروری خیال کریں، آپ اس کو جانتے ہیں…)
Mr. Chairman: But, Mr. Attorney-General, if all the time is consumed in reading the Hawalajat then....
(جناب چیئرمین: لیکن مسٹر اٹارنی جنرل صاحب! اگر سارا وقت حوالہ جات کے پڑھنے میں ہی صرف ہوگیا تو پھر؟)
Mr. Yahya Baktiar: Thank you.
(جناب یحییٰ بختیار: مہربانی؟)
Mr. Chairman: If all the time is consumed in reading the Hawalajat then....
(جناب چیئرمین: اگر سارا وقت حوالہ جات کے پڑھنے میں ہی صرف ہوگیا تو پھر؟)
Mr. Yahya Baktiar: No, Sir, the thing is that we ask certain questions....
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں جناب والا! ہم نے کچھ سوالات پوچھے ہیں…)
Mr. Chairman: .... then then....
(جناب چیئرمین: پھر، پھر)
Mr. Yahya Baktiar: ... and to those questions, after verification, he is giving reply. Most of them have been over now. I think, one or two are left.
(جناب یحییٰ بختیار: جن کے جوابات ضروری تصدیق کے بعد (گواہ) دے رہا ہے، زیادہ تر سوالات ، جوابات ختم ہوچکے ہیں، میرے خیال میں ایک یا دو سوال باقی ہیں)
مرزا ناصر احمد: ہاں، تو If you
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، نہیں، نہیں، certainly…
Mr. Chairman: Because, for all Hawalajat, there were two questions: one, that the particular statement, which was made, is admitted? If not admitted, then no second questions. If made, then explanation by the witness that it was given in such and such context.
(جناب چیئرمین: تمام حوالہ جات کے بارے میں دو سوالات ہیں، پہلا یہ کہ کیا وہ اس بیان کو تسلیم کرتے ہیں۔ اگر تسلیم نہیں کرتے تو پھر دوسرا سوال نہیں، اگر ایسا بیان تھا تو پھر گواہ کی طرف سے طرف سے وضاحت کہ کس سیاق وسباق میں دیا گیا تھا)
Mr. Yahya Baktiar: Sir, I pointed out to Mirza Sahib before that if I am charged with an offence and I am taken to court and the Mjistrate asked me, I say: "Others have also committed the some offence". Now, if Mirza Sahib goes on giving Sir. Syed's Hawalajat and other Hawalajat because Mirza Sahib said the same 956thing..... I mean that may be relevant from his point of view.... but it will not justfy this, nor will it expalin it, because Mirza Sahib, accroding to them, held a very different positon.