• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

گدو بندر

عباس رضا

رکن ختم نبوت فورم
؁۵۲ کی بات ہے۔ حیدر آباد سندھ کے احباب کی دعوت پر فروٹ مارکیٹ کے جلسۂ میلاد شریف میں بیان کرنے کے لیے میں حیدر آباد پہنچا۔ ایک روز میں نے احباب سے پوچھا کہ ”حیدر آباد میں کوئی مشہور جگہ ہو جو قابلِ دید ہو تو وہاں چلیں۔“
جواب ملا کہ ”یہاں کی مشہو جگہ گِدّو بندر ہے جہاں سندھ کا بہت بڑا پاگل خانہ ہے۔ جسے دیکھنے کو لوگ بکثرت جاتے ہیں۔“
چنانچہ ہم نے وہیں چلنے کا پروگرام بنایا اور وہاں پہنچے۔ ہماری پارٹی نے داخلہ کا اجازت نامہ حاصل کیا۔ اور ہم اندر گئے۔ حقیقت یہ ہے کہ لوگ تماشائی بن کر وہاں جاتے ہیں حالانکہ وہ جگہ عبرت کی ہے۔ ان مریضانِ دماغ کو دیکھا۔ بعض چیخ چلّا رہے تھے اور بعض بڑی متانت سے بیٹھے ہوئے نظر آئے۔ جنہیں دیکھ کر یہ وہم بھی نہ ہوتا تھا کہ یہ پاگل ہیں۔ میرے ہاتھ میں اپنا ماہنامہ ماہ طیبہ تھا۔ اسے دیکھ کر ایک پاگل نے پوچھا: ”مولانا! یہ کونسا رسالہ ہے؟“ میں نے کہا: ”ماہ طیبہ۔“ بولا: ”میرے نام بھی جاری کردیجیے۔“ میں نے کہا: ”اس کا سالانہ چندہ کون دے گا؟“ تو بولا: ” لَن تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّىٰ تُنفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ ۚ “ اور اسی طرح ایک دو آیات اور پڑھ ڈالِیں۔ اور پھر جو تقریر شروع کی تو اس قدر آیات پڑِھیں کہ اسے یہ یاد ہی نہ رہا کہ موضوع کیا تھا؟ جو آیت بھی یاد آئی پڑھ دی۔ یوں معلوم ہورہا تھا جیسے کسی چکڑالوی کا دماغ پھر گیا ہے۔ کہ حدیث کا نام ہی نہیں لیتا۔
اس کے بعد ایک دوسرے صاحب کو دیکھا۔ جو بڑے کرّ وفر سے کھڑے ہوکر گویا کسی بڑے جلسہ میں تقریر کررہے ہیں۔ کہہ رہے تھے: ”لیڈیز اینڈ جنٹل مین! جان لو! اور خوب جان لو میں ہی وزیر اعظم لیاقت علی خان ہوں۔ میں ہی گورنر جنرل ہوں۔ اور ناظم الدین بھی میں ہی ہوں۔ کون ہے جو میرے حکم سے سرتابی کرے۔“
میرے دوست سیٹھ غفار کہنے لگے۔ ”مولانا! یہ دیکھیے پورے کا پورا کابینہ۔“ میں نے کہا: ”سیٹھ صاحب! اور یہ بھی سمجھ لیجیے کہ ہمارے پنجابی متنبی مرزا غلام احمد نے یہ کیوں کہا کہ میں ہی آدم ہوں میں ہی نوح ہوں اور موسی وعیسیٰ بھی میں ہی ہوں۔ کرشن بھی میں ہی ہوں اور نسلیں ہیں میری بے شمار۔ یہ سب دماغی خرابی کے نتائج ہیں۔ اور ایسے لوگ گِدّو بندر ہی کے لائق ہیں۔“

(سنی علما کی حکایات از ابو النور محمد بشیر کوٹلوی رحمۃ اللہ علیہ، ص 105-106)
 
Top