• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(ہر نبی پر وحی اس کی قومی زبان میں آتی ہے؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(ہر نبی پر وحی اس کی قومی زبان میں آتی ہے؟)
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب! یہ قرآن شریف میں کیا ہے اس مسئلے پر کہ اللہ تعالیٰ جو نبی بھیجتا ہے وہ کسی قوم کو، تو کس زبان میں ان کو وحی دیتا ہے؟ کوئی ہے ایسی اتھارٹی؟
مرزا ناصر احمد: ہاں، میں آتا ہوں، لیکن اس کے ساتھ وہ Connect نہیں ہوتا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں میں ایسے ہی جنرل پوچھ رہا ہوں۔
مرزا ناصر احمد: اللہ تعالیٰ کی شریعت اس زبان میں ۔۔۔۔۔۔ اصل میں یہ مسئلہ…ذرا پیچھے ہٹنا پڑے گا… یہودیوں کے لئے مسئلہ نہیں تھا اس واسطے کہ بنی اِسرائیل کی طرف جو اِلہام یا شریعت نازل ہوئی، وہ ایک محدود قوم اور علاقے کے لئے تھی۔ وہی ان کی زبان تھی، وہی سارا کچھ۔ اصل یہ سوال اُٹھا قرآن کریم کے نزول کے وقت جس نے رحمۃللعالمین کا Designation (لقب) اس مقام کا اس رُتبے کا ذِکر کے کے آنحضرتﷺ کو دُنیا کے واسطے پیش کیا۔ اب دنیا میں تو ایک زبان بولی نہیں جاتی، دُنیا میں بولی جاتی ہیں، یعنی جو ہمیں پتا ہے وہ بھی سینکڑوں میں ہیں اور کئی ایسی ہیں جو مدوّن نہیں ہوتیں اور قرآن کریم نے دعویٰ یہ کردیا کہ ہر اِنسان کو قرآن عظیم مخاطب کرتا ہے۔ اس وقت یہ بحث ہوئی کہ اگر ہر اِنسان کو اللہ تعالیٰ قرآن عظیم کے ذریعے مخاطب کرتا ہے تو پھر یہ صرف عربی میں کیوں نازل ہوا؟ یہ بحث 1400شروع ہوگئی۔ اس کا جواب یہ دیا گیا کہ عربی میں قرآن کریم اس لئے نازل ہوا کہ نبی اکرمa اس شریعت کی روشنی میں ایک قوم کو تیار کردیں جو اس کے مفہوم اور مطالب اور اسرار کو سمجھنے والی ہو، اور پھر وہ عرب سے نکلے اور دُنیا کے ملکوں میں جاتے اور ان کی زبانیں سیکھے اور جو مطالب اور معانی ہیں وہ پختگی سے ان کے ذہنوں میں ہوں گے، وہ ان کی زبانوں میں پھر ان کو جاکے آگے بتائیں گے۔ تو عقلاً ہم اس سے اِستدلال کرتے ہیں، عقلاً کوئی شریعت یا شریعت کا کوئی حصہ اس زبان میں، نہیں، شریعت کا کوئی حصہ اس زبان میں وحی نہیں ہوسکتا جس کو وہ لوگ نہ سمجھ سکیں جنہوں نے تربیت حاصل کرکے… اب میں قرآن کے زمانے کے متعلق بات کر رہا ہوں… جنہوں نے تربیت حاصل کرکے اور ان مطالب کو سمجھ کر دُنیا میں پھیلانا تھا۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جو اُمتی نبی یا اولیاء آئے ہیں ان کی طرف کوئی وحی نازل ہی نہیں ہوسکتی سوائے اس زبان کے جس کو وہ جانتا ہو، یعنی جو غیرشریعت سے تعلق رکھتا ہے۔ ایک تو ہے ناں شریعت، وہ تو صرف محمدﷺ کے ساتھ ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ان کو تو اپنی زبان میں ہوگی جو۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ہونی چاہئے، تاکہ اس کا جو مقصد ہے پورا ہو، اور جو غیرشرعی نبی ہے اور جس کا دائرۂ عمل صرف اپنی قوم تک محدود ہے، جیسا کہ انبیاء بنی اِسرائیل کا تھا، اگر اس کی طرف دُوسری زبانوں میں بھی اِلہام ہوجائے… آگے میں جو یہ کہہ رہا ہوں، ہمارا مذہب ہے…اس کے خلاف ہمیں کوئی سند نہیں ہے، اس کے خلاف اور اس کے حق میں، علاوہ سندوں وغیرہ کو تلاش کرنے کے، خود عقل گواہی دیتی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، مرزا صاحب گھر میں اُردو بولتے تھے یا فارسی یا پنجابی؟ کیونکہ ایک زمانہ تھا کہ بہت گھروں میں فارسی بولی جاتی تھی، بہت گھروں میں پنجابی، بہت میں اُردو۔ تو آپ کو علم ہوگا کہ گھر میں۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: میں اسی گھر کا پروردہ ہوں۔
1401جناب یحییٰ بختیار: ہاں، اس واسطے آپ کو میں پوچھ رہا ہوں۔
مرزا ناصر احمد: ہمارے گھر میں عام طور پر، عام طور پر اُردو اور پنجابی بولی جاتی تھی۔ لیکن ہم سے جو بزرگ تھے، مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانے میں گھروں میں فارسی بھی کبھی کبھی۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، میں یہ کہتا ہوں کہ۔۔۔۔۔۔
مرزا ناصر احمد: ہاں، تو اس وقت فارسی کا بھی اِستعمال ہوتا تھا۔
جناب یحییٰ بختیار: جتنے بھی مسلمان خاندان تھے پڑھے لکھے۔
مرزا ناصر احمد: اور ہمارے گھروں میں انگریزی کا بھی رواج ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب کے زمانے میں تو نہیں تھا؟
مرزا ناصر احمد: نہیں، مرزا صاحب کے زمانے میں نہیں تھا، لیکن ان کے بچوں کے زمانے میں آگیا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، وہ تو خیر آپ کو معلوم ہے۔
مرزا ناصر احمد: اور مرزا صاحب کے زمانے میں، مرزا صاحب کے زمانے میں اسلام کی تبلیغ ان علاقوں میں شروع ہوچکی تھی جو انگریزی بولنے والے تھے، اور خود ہندوستان میں ان پادریوں کے ساتھ تبلیغ اسلام کا ایک سلسلہ جاری ہوگیا تھا جو انگریزی بولنے والے تھے۔۔۔۔۔۔
 
Top