(ہزاروں نبی آئیں گے؟)
جناب یحییٰ بختیار: آپ نے کہا تھا، مرزا صاحب ! کہ ہزاروں نبی آئیں گے اور…
مرزا ناصر احمد: امکانی۔
جناب یحییٰ بختیار: آپ نے کہا ’’امکانی‘‘یہاں تو کہتے ہیں:
"We hold the belief…" (ہمارا ایمان ہے…)
مرزا ناصر احمد: امکانی۔
Mr. Yahya Bakhtiar: This is a question of faith, belief.
امکانی اور بات ہے، جو قرآن کے مطابق، روشنی میں، میں تو یہ سمجھتا ہوں وہ یہ نہیں کہتے کہ … اللہ میاں ساری دنیا کو ختم کرسکتا ہے، تو اس کے بعد تو Interpretation (تفسیر) کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ یہ امکان ہوسکتا ہے کہ یہ زمین ہی ختم، اس کے بعد قرآن کی Interpretation (تفسیر) بھی ختم وہ رب العالمین ہے۔ کئی دنیائیں اور ہیں۔ وہ بات، امکانی بات میں نہیں کرسکتا۔ اللہ میاں کے بس کی بات ہے کہ قرآن کو منسوخ کرکے نیا شرعی نبی لے آئے، وہ امکانی بات ہے۔ مگر جو اللہ میاں کا جو موجودہ قانون ہے، اس کی Interpretation (تصریح) کے مطابق یہ بات ہو رہی ہے۔ آپ نے کہا ’’وہی ایک کی بشارت ہے‘‘ اور یہاں یہ کہہ رہے ہیں کہ ’’اور بھی آئیں گے‘‘ میں اس واسطے کہہ رہا ہوں کہ اگر آپ … یہ مطلب کچھ اور ہے ان کا:
"We hold the belief that this succession of Prophets will continue in the future as it has done in the past for reason repudiates any permanent cessation of it. If mankind is to continue to pass through ages of spiritual darkness. ages 1066in wich men will wander away from their Maker it from time to time, men are to be liable to go astray from the right path and to grope in the thick darkness of doubt and despair in their efforts to regain it; if they are to continue their search for light in all such ages and times, it is impossible to believe that divine torch-bearers and guides, should cease to appear; for it is inconsistent with. Rahmaniyat, the mercy of God, that he should permit the ill but should not provide the remedy, that He should create the yearning but should withdraw the means of satisfying it".
Then he says how this Prophet came …
(’’… ہمارا ایمان ہے کہ جیسا کہ ماضی میں ہوتا رہا ہے۔ مستقبل میں بھی نبیوں کی جانشینی کا سلسلہ نبوت کے مستقل اختتام کو عقل رد کرتی ہے (یعنی تسلیم نہیں کرتی) اگر اس دنیا نے روحانی طور پر اندھیروں ہی میں رہنا ہے جس میں لوگ اپنے خالق سے غافل اور گمراہ ہی رہیں اور اگر اس بات کا امکان ہے کہ لوگ صراط مستقیم سے ہٹتے رہیں گے اور پھر اس کی تلاش میں امیدوں کے اندھرا میں سر مارتے رہیں گے (ایمان ) کی روشنی تلاش کرتے پھریں گے تو پھر یہ مان لینا ناممکن ہے کہ قدرت کے فرستادہ رہبروں کی آمد کا سلسلہ بند ہوجائے۔ کیونکہ یہ خداوند تعالیٰ کی صفت رحمانیت کی ضد ہوگا۔ اس کا یہ مطلب ہوگا کہ خداوند تعالیٰ شر کی اجازت تو دے رہا ہے مگر اس شر کا علاج پیدا نہیں کررہا اس کا یہ بھی مطلب ہوگا کہ اللہ تعالیٰ ہدایت حاصل کرنے کا جذبہ تو پیدا کر رہا ہے مگر ہدایت کے ذرائع کو ختم کررہا ہے۔‘‘)
مرزا ناصر احمد: یہ تو پھر میں دیکھ کے کل بتاؤں گا، کیونکہ اس وقت تو پھر بحث شروع ہوجاتی ہے۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، جی میں نے صرف پڑھ کر سنایا ہے…
مرزا ناصر احمد: ہاں، ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: انگریزی ہے، اور بڑی اچھی انگریزی ہے کیونکہ چوہدری ظفراللہ خان صاحب نے ٹرانسلیٹ کیا ہے اس کو۔ اس پر وہ دوسری بات…
مرزا ناصر احمد: اس کی اردو بھی موجود ہے…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، نہیں، نہیں، یعنی ٹرانسلیشن کی جو ہے…
مرزا ناصر احمد: … ممکن ہے وہاں روشنی زیادہ ملے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Turned it into a very good English اور
چوہدری صاحب نے کیا ہے، میں نے پڑھا تھا کہیں۔