• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(ہزاروں نبی ہوں گے، مرزامحمود!)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(ہزاروں نبی ہوں گے، مرزامحمود!)
جناب یحییٰ بختیار: میں نے آپ کی جو توجہ دلائی،اسی لئے کہ ایک حوالے میں ’’امکان‘‘ آپ کہہ سکتے ہیں کہ اس کی طرف اشارہ ہے،’’آپa کے بعد نبی آسکتے ہیں اور ضرور آ سکتے ہیں۔‘‘ دوسرے میں جو الفاظ استعمال کئے ہیں اور بڑے…میں یہ نہیں سمجھ سکتا کہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کوئی لفظ بدل دیںگے۔ اگر ان کا مطلب نہ ہو بدلنے کا، Meaning (مطلب) مختلف نہ ہوں،اور یہاں کہتے ہیں:’’میں کہتاہوں ہزاروں نبی ہوںگے۔‘‘
اورپھر…
مرزاناصر احمد: اور اگر انہوں نے ہی اس کے کوئی معنی کئے ہوں تو وہ تو ہمیں قبول کر لینے چاہئیں ناں،خود لکھنے والے نے اگر معنی کئے ہوں کہ میری کیا مراد ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ آپ بتلادیجئے۔ پھر Depend (انحصار)کرتا ہے کہ پہلے کون سی بات کہی۔ بعد میں کون سی بات کہی۔
مرزاناصر احمد: بعد میں یہ بات کہی جو میں سنانے لگاہوں۔ آپ نے…سوال کیا گیا کہ: ’’کیا مرزا غلام احمد صاحب کے روحانی درجہ کا کوئی اورشخص آئندہ آسکتاہے؟‘‘
جواب:۔ اس کا امکان ہے۔ لیکن یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آیااﷲ تعالیٰ آئندہ ایسے شخص مبعوث کرے گایا نہیں۔ ایک شخص کے ایک حوالے،ایک کتاب کے ایک فقرے کو لے کے یہ زور دینا کہ ساری…تعلیم میں چھوڑ کے ان کے متعلق کوئی غلط بات کہہ دوں،یہ تو نہیں میں کروںگا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اب دراصل وہ امکانی بات آپ فرمارہے ہیں، میں کہتا ہوں کہ…
مرزاناصر احمد: جی،آپ نے مجھ سے پوچھا تھا، میں نے کہاکہ میرے نزدیک یہ ایک امکانی بات ہے۔ میں تواپنے نزدیک ہی بتاسکتاہوں اورمیں آپ کو کیا بتاسکتاہوں؟
685جناب یحییٰ بختیار: اچھا،مرزا صاحب! میں آپ کی توجہ آپ کے ایک بیان کی طرف دلاناچاہتاہوں تاکہ آپ اس کی بھی وضاحت کرسکیں۔ یہ جولاہورمیں کورٹ آف انکوائری بیٹھی ہے،ان کے سامنے آپ کا بیان ہواتھا؟
مرزاناصر احمد: جی،ہواتھا۔
جناب یحییٰ بختیار: اس میں آپ سے کچھ سوالات پوچھے گئے اور ان کے جوابات یہاں لکھے گئے ہیں۔ میں وہ Repeat (دوبارہ)کرتاہوں۔ آپ جواب دیں کہ صحیح ہے یا نہیں۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ٹھیک ہے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Do you believe Mirza Ghulam Ahmad to be a NABI? ---- Question.
(جناب یحییٰ بختیار: کیا آپ مرزاغلام احمد کو نبی مانتے ہیں؟… سوال)
Mirza Nasir Ahmad: No my answer.
(مرزاناصر احمد: میرا جواب، نہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, I am repeating the answer. (جناب یحییٰ بختیار: نہیں میں جواب کو دہراتا ہوں)
آپ بعد میں پھر اگر کہیں غلط ہے…
مرزاناصر احمد: جی! ٹھیک ہے۔
Mirza Nasir Ahmad: You said: "Yes...."
(مرزاناصر احمد: آپ نے کہا، جی!)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, no, I said: No.
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں۔ میں نے کہا نہیں)
Mirza Nasir Ahmad: "... But I believe him to be an UMMATI NABI."
(مرزاناصر احمد: لیکن میں اسے (مرزاغلام احمد) کو امتی نبی مانتا ہوں)
Then the question. (تب سوال ہوتا ہے)
How are you related to him?
(آپ کا اس (مرزاغلام احمد) سے کیا رشتہ ہے؟)
Answer: I am his grandson, son's son.
(جواب: میں اس کا پوتا ہوں،بیٹے کا بیٹا)
جج نے لکھا ہے یا Explain (واضح) کیا گیا ہے۔
 
Top