(’’ماہ، وفا‘‘ کون سے مہینے کو کہتے ہیں؟)
جناب یحییٰ بختیار: یہ ’’ماہ وفا‘‘ کون سے مہینے کو کہتے ہیں آپ۔
مرزاناصر احمد: ابھی کیلنڈر کی بات ہو رہی تھی، پھر مہینے کی، میں نے اسی واسطے کہا تھا کہ ہجرت سے تعلق رکھنے والے کسی کیلنڈر کو جماعت احمدیہ سے تعلق رکھنے والا کیلنڈر کہنا یہ درست نہیں ہے۔ یعنی کوئی بھی نہیں اس کو درست سمجھے گا۔ صرف فرق اتنا ہے کہ ہجرت سے تعلق رکھنے والے دو کیلنڈر ہیں، ایک کو قمری کہا جاتا ہے جس کا چاند سے تعلق ہے، وہی ابتداء اس کی وہی ہے ہجرت، اور ایک کو شمسی کہا جاتا ہے جس کا سورج سے تعلق ہے۔ جیسے کہ عیسائیوں کا کیلنڈر ہے جو ہجرت کا قمر کے ساتھ تعلق رکھ کر آگے چلے ناں سال وہ تمام دنیا میں رائج ہے۔ لیکن دنیا کے ایک حصے میں مسلمانوں نے ہجرت سے بھی ایک دوسرا کیلنڈر جس کا سورج سے تعلق ہے لیکن وہ مسلمانوں کا کیلنڈر ہے۔ کیونکہ ہجرت سے چلتا ہے وہ بنایا… افغانستان میں وہ رائج ہے۔ ایران میں وہ رائج ہے۔ ’’ہجری، شمسی‘‘ اور اس کو ہمارا بھی دل کیا اور اب بھی کرتا ہے کہ اس کو رائج کریں پوری طرح ہم کامیاب نہیں ہوسکتے۔ جس کیلنڈر کا تعلق ہجرت نبی اکرمa کے ساتھ ہے جو افغانستان میں رائج ہے جو ایران میں رائج ہے اگر جماعت احمدیہ ایک تھوڑی سی حقیر کوشش کرے تو اس کو اس کا اپنا کیلنڈر کیسے کہا جائے گا؟
835جناب یحییٰ بختیار: نہیں میں نے یہ کبھی نہیں کہا میں نے…
مرزاناصر احمد: میں وضاحت کر رہا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں نے پوچھا آپ سے۔
مرزاناصر احمد: بس یہی میرا جواب ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ ’’ماہ وفا‘‘ جو ہے یہ شمسی کے ساتھ تعلق رکھتا ہے؟
مرزاناصر احمد: یہ شمسی کے ساتھ شمسی ہجری کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔