• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

‫صحابہ کرام کامقام ومرتبہ‬

غلام نبی قادری نوری سنی

رکن ختم نبوت فورم
‫صحابہ_کرام_کا_مقام_و_مرتبہ‬
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی سیرت اخلاق کردار اور مقام و مرتبے کو اجاگر کرنا اور ان کی عظیم خدمات کو عام لوگوں تک پہچانا اہل ایمان کا فرض ھے.
دنیا میں اسلام حسن عمل و کردار سے پھیلا ھے اشاعت اسلام کی آب یاری میں جہاں انبیائے کرام نے اپنے فرائض ادا کیے وہیں صحابہ کرام نے بھی اسلام کی تعلیم و تبلیغ کیلئے اپنی زندگیاں وقف کردی تھیں.
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کے صحابہ نے اس عظیم امانت کو امت تک پہنچانے کا فریضہ بڑے احسن طریقے سے انجام دیا. ھم پر صجابہ کرام کا بہت بڑا احسان ھے کہ انھوں نے لازوال قربانیاں دے کر دین کو ھم تک پہنچایا یہ انہی کی قربانیوں کا فیض ھے کہ آج ھم روئے زمین پر اللہ اکبر کی صدا سے اپنے مسلمان ھونے کا اعلان کررہے ھیں.
اللہ پاک نے صحابہ کرام کی عطمت و شان اور تعریف و توصیف بیان کرتے ھوئے ارشاد فرمایا.
محمد اللہ کے رسول ھیں اور ان کے (سعادت مند) ساتھی کفار کے مقابلے میں بڑے بہادر ھیں اور آپس میں بڑے مہربان ھیں. تو ان کو دیکھو کہ وہ کبھی رکوع کرتے ھیں کبھی سجدہ کرتے ھیں. وہ اللہ کے فضل و کرم اور رضا کے طلبگار ھیں.
(سورہ الفتح)
‫صحابی_کی_تعریف_اور_مفہوم‬
علمائے کرام لکھتے ھیں کہ جس شخص نے ایمان کی حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ھو یا ایک لمحہ کیلئے بھی صحبت و رفاقت اختیار کی ھو اس کا خاتمہ ایمان پر ھوا ھو ایسے شخص کو صحابی کہتے ھیں.
‫صحابہ_کرام_کی_بے_مثال_قربانیاں‬
ھم تک دین اسلام یوں ہی نہیں پہنچا بلکہ اس کے پیچھے لازوال اور بے مثال قربانیوں کا دخل ھے. ھم تک اسلام پہنچانے میں سب سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانیوں کا دخل ھے طائف میں بہتے ھوئے خون کا دخل ھے کربلا کے شہداء کا دخل ھے شعب ابی طالب میں تین سالہ اسیری اور فاقہ کشی کا دخل ھے غزوہ احد میں شہید ھونے والے دانت کا دخل ھے صحابہ کا وطن چھوڑ کر بے وطن ھونے اور مکے سے مدینے ہجرت کرنے کا دخل ھے اسلام کو ھم تک پہنچانے میں خلفائے راشدین کی خلافت کا دخل ھے مدینے کے انصار کی نصرت و حمایت اور مہاجرین کی ہجرت کا دخل ھے.
‫صحابہ_ہدایت_کے_ستارے‬
سیدعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ و صحابیہ رشد و ہدایت کے پیکر اور عبادت و ریاضت کا مجسم نمونہ تھے.
یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیرے اصحاب کے غلاموں کو سلام.
 
Top