1860REPORT ABOUT CH. MOHAMMAD IQBAL, EX- M.N.A's FATAL ACCIDENT
جناب عبدالحمید جتوئی: جناب والا! جہاں تک مجھے یاد ہے، چوہدری اقبال صاحب کا جو ایکسیڈنٹ تھا، آپ نے فرمایا تھا کہ اس کی پروسیڈنگ آئے گی تو میں ہاؤس کو بتاؤں گا۔ جو اطلاع ملی تھی اس کے مطابق ڈرائیور کے پاس لائسنس بھی نہ تھا اور وہ غیرذمہ داری سے گاڑی چلا رہا تھا۔ میرا خیال ہے، جہاں تک مجھے یاد ہے، اس ہاؤس کو ابھی تک اطلاع نہیں دی گئی۔
جناب چیئرمین: ہمیں انہوں نے اطلاع نہیں دی۔
جناب عبدالحمید جتوئی: آخر وہ بھی اس ہاؤس کے معزز ممبر تھے۔
جناب چیئرمین: میں اس کے متعلق انہیں چٹھی لکھوں گا کہ ہمیں مطلع کیا جائے کہ کیا پروسیڈنگ ہوئی اور اس انکوائری کا Ultimate Result (حتمی نتیجہ) کیا ہوا۔ ہمیں ابھی تک کسی نے مطلع نہیں کیا۔
جناب عبدالحمید جتوئی: کیونکہ ہ معزز ممبر تو…
جناب چیئرمین: کوئی اطلاع نہیں ہے ابھی تک۔
جناب عبدالحمید جتوئی: … اس ہاؤس کی ڈیوٹی پر تھے اور ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے جس کی بناء پر…
جناب چیئرمین: Convey (مطلع) کرتے ہیں، ان کو لیٹر لکھتے ہیں کہ کیوں جواب نہیں دیا اور جس وقت اس کا جواب آئے گا میں ہاؤس کو Convey (مطلع) کروں گا۔
مولانا عبدالمصطفیٰ الازہری: محترم سپیکر صاحب! اراکین اسمبلی، جیسا کہ آپ کے علم میں ہے، کہ وہ اکثر سکھر تشریف لے گئے تھے اور ان کے آنے میں کچھ دیر ہوئی ہے اور ابھی تک وہ یہاں نہیں آسکے ہیں۔ تو نماز کا وقت بھی ہوگیا ہے تو…
1861جناب چیئرمین: ایک منٹ، یہی بات کرنے لگا ہوں۔ مفتی صاحب سے تسلی کر لیں، تو ایک ریزولیوشن کی کاپی مرحوم کے لواحقین کو بھیج دی جائے گی اور ہم اپنے طور پر صوبائی حکومت کو لکھ دیں گے کہ اس کی جلد نہ صرف تفتیش مکمل کی جائے بلکہ اسکا پتہ لگایا جائے اور ہمیں اطلاع دی جائے With these words, I think, (انہی الفاظ کے ساتھ، میرا خیال ہے) ویسے کورم تو پورا ہے۔
----------