2344تنقید کی جائز حدود
اس میں کلام نہیں کہ مرافعہ گزار کی تقریر کے بعض حصے مرزا کے افعال کی جائز و واجبی تنقید پر مشتمل ہیں۔ غریب شاہ کو زدوکوب کرنے کا واقعہ، محمد حسین اورمحمدامین کے واقعات قتل اور مرزا کے جبر وتشد د کے بعض دوسرے واقعات جن کا حوالہ دیاگیا ہے۔ ایسے ہیں جن پر تنقید کرنے کا ہر سچے مسلمان کوحق ہے۔ نیز اس تقریر کے دوران میں ان توہین آمیز الفاظ کا ذکر بھی کیاگیا ہے جو قادیانی، پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں استعمال کرتے رہتے ہیں اور جو مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا باعث ہوتے ہیں۔