• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

394POINT OF ORDER RE: READING OUT WRITTEN ANSWER TO QUESTION

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
394POINT OF ORDER RE: READING OUT WRITTEN ANSWER TO QUESTION
جناب عبدالعزیز بھٹی: پوائنٹ آف آرڈر سر!اگر مرزا صاحب یہ Writing جو اس وقت پڑھ رہے ہیں۔ اگرکسی کتاب میں یا کسی میگزین میں پبلش ہوئی ہے تو پھر یہ پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن اگر خالی بیٹھ کر سوال کے جواب میں وہ کچھ یہ پڑھنا چاہتے ہیں اورتحریری طور پر،
that probably is not permitted by the rule. This is my piont of order.
(ضابطے غالباً اس کی اجازت نہیں دیتے۔ یہ ہے میرا پوائنٹ آف آرڈر)
Mr. Chairman: You can discuss with the Attorney- General if he raises this point.
(جناب چیئرمین: آپ اس پر اٹارنی جنرل سے بات کر لیں۔ اگر یہ نکتہ وہ اٹھائیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: Normally the rule is that a witness giving oral evidence he cannot read out a proposed statement in reply to any question, but he can cite .....
(جناب یحییٰ بختیار: عام طور پر قاعدہ یہ ہے کہ گواہ زبانی شہادت دیتا ہے۔ وہ پہلے سے تیار شدہ بیان کسی سوال کے جواب میں نہیں پڑھ سکتا۔ لیکن وہ حوالے دے سکتا ہے…)
Mirza Nasir Ahmad: I can read out the quotation. (مرزاناصر احمد: میں اقتباسات کا قول پیش کر سکتا ہوں)
Mr. Chairman: The witness can ....
(جناب چیئرمین: گواہ…)
Mr. Yahya Bakhtiar: The objection is valid when he said that you are reading.....
(جناب یحییٰ بختیار: ان کا اعتراض قانونی طور پر جائز ہے کہ آپ پڑھ رہے ہیں)
Mirza Nasir Ahmad: The objection was raised when I was reading a quotation.
(مرزاناصر احمد: یہ اعتراض جب انہوں نے اٹھایا میں اس وقت ایک اقتباس پڑھ کر سنا رہا تھا)
Mr. Yahya Bakhtiar: Then you can read a quotation. (جناب یحییٰ بختیار: اقتباس آپ پڑھ سکتے ہیں)
Mirza Nasir Ahmad: I was already reading a quotation. (مرزاناصر احمد: میں اقتباس ہی تو پڑھ رہا تھا)
Mr. Yahya Bakhtiar: ....Mirza Sahib's quotation or Mirza Bashir-ud-din Mahmud's quotation; but or if yourself made a statement which was somewhere else published.
(جناب یحییٰ بختیار: کیا آپ مرزابشیرالدین احمد کا اقتباس پڑھ رہے ہیں یا آپ کا خود کا بیان ہے جو کہیں چھپا ہوگا)
395Mirza Nasir Ahmad: Yes, yes. I do understand.
(مرزاناصر احمد: میں سمجھتا ہوں)
Mr. Chairman: I may remind the witness that a witness can refresh his memory from his previous over writing or from the writing of anyone; but in reply to a question or to explanation one's own opinion cannot be .....
(جناب چیئرمین: میں گواہ کو یاد دہانی کراتا ہوں کہ گواہ کو اس کی اجازت ہے کہ وہ اپنی خود کی لکھی ہوئی کسی یادداشت کو پڑھ کر تازہ کر سکتا ہے یا کسی سوال کے جواب میں کسی سابقہ دستاویز کو پڑھ کر سنا سکتے ہیں یا وضاحت کر سکتے ہیں)
Mirza Nasir Ahmad: I would request you.
جو میں سمجھاہوں وہ یہ ہے کہ جس وقت میں اپنی طرف سے بیان دوں مجھے کوئی Written statement نہیں دینی چاہئے…
جناب یحییٰ بختیار: آپ Refresh کر سکتے ہیں۔
مرزاناصر احمد: …نمبر ایک یہ ہے۔
دوسرا یہ ہے کہ اگر میں بیان دیتے ہوئے اپنی کسی تحریر کا ذکر کرنا چاہوں تو میں اس کو اس وقت دیکھ لوں اپنے سامنے اور پھر اپنا زبانی کہہ دوں۔یہ دیکھ تو سکتاہوں؟
جناب یحییٰ بختیار: آپ ایسا کر سکتے ہیں۔
You can refresh your memory.
مرزاناصر احمد: Refresh کر سکتا ہوں۔
اورتیسرے یہ کہ جب میں اپنے جواب میں کوئی اقتباس دوں تو اس بارے میں؟
جناب یحییٰ بختیار: وہ آپ Quote کر سکتے ہیں۔
مرزاناصر احمد: جس وقت یہ اعتراض اٹھایاگیا اس وقت میں اقتباس پڑھ رہاتھا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اس سے پہلے…
مرزاناصر احمد: اس وقت اعتراض نہیں کیاگیا۔ میں تو یہ کہہ رہا ہوں۔ دوبارہ پڑھتا ہوں۔
----------
 
Top