• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ATTENDANCE IN THE COMMITTE

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ATTENDANCE IN THE COMMITTE
سید عباس حسین گردیزی: دوسرے ممبر صاحبان کی خدمت میں عرض کروں گا کہ ان کو بروقت یہاں آنا چاہئے۔ ساری قوم ہمیں دیکھ رہی ہے کہ ہم کیا کچھ کررہے ہیں۔ آج1029 بھی باہر مجھے کسی نے کہا کہ آپ لوگ کیفے ٹیریا میں بیٹھے رہتے ہیں اور اس میں دلچسپی نہیں لے رہے۔ یہ ایک قومی کام ہے اور نہایت اہم کام ہے۔ یہ جو وقت ضائع ہوتا ہے، ہمارا وقت ضائع ہوتا ہے، ان کا وقت ضائع نہیں ہوتا۔ میں یہ آپ کی وساطت سے ممبر صاحبان کی خدمت میں عروض کروں گا کہ برائے مہربانی وہ وقت ضائع نہ کریں۔ جس وقت بھی، جو وقت مقرر ہو، اسی وقت پرآئیں اور اس وقت پر جائیں تاکہ یہ ریکارڈ پوری طرح سے Thrash ہوکر، یا وضاحت بنے۔
Mr. Chairman: So far as the first…
Saiyid Abbas Hussain Gardezi: Kept standing.
جناب چیئرمین: آپ تشریف رکھیں۔
جناب محمد افضل رندھاوا: جناب والا ! ایک چٹھی غیر حاضر ممبران کو بھی لکھنی چاہئے۔
جناب چیئرمین: اچھا۔
شاہ صاحب ! تشریف رکھیں، میں دونوں باتوں کا جواب دیتا ہوں۔
So far as the first point is concerned, we cannot sit for a definite period only on this ground that we are preparing record for the generations we cannot sit for one year or three mohths or two months......
(جہاں تک پہلے نقطہ کا تعلق ہے۔ ہم صرف اس بنا پر غیر معینہ مدت کے لئے نہیں بیٹھ سکتے ہم سال بھریا تین سال اس لئے بیٹھ سکتے ہیں کہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ریکارڈ مرتب کررہے ہیں)
سید عباس حسین گردیزی: یہ میں نہیں کہتا جو وقت جناب کی طرف سے یا قاعدے کے مطابق ہے وہ وقت تو ضائع نہ ہو۔ یہ وقت جو ضائع ہوتا ہے، ان کا ضائع نہیں ہوتا، ہمارا ضائع ہوتا ہے۔
جناب چیئرمین: یہ دوسرا کام ہے تبلیغ کا میں تو ایک سال سے اس کرسی پر بیٹھ کر یہی تبلیغ کر رہا ہوں کہ خدا کے لئے یہاں آیا کریں، وقت پر آیا کریں، میرے کہنے کا تو کوئی اثر نہیں ہوتا، آپ قسمت آزمائی کرلیں، میرے کہنے کا کوئی اثر نہیں ہوا۔
1030 سید عباس حسین گردیزی: جناب کی وساطت سے میں ممبر صاحبان کی خدمت میں باادب گزارش…
جناب محمد افضل رندھاوا: جناب والا ! جو حاضر ہیں ان کو سنانے سے؟ جو غیر حاضر ہیں، ان کو چٹھیاں لکھیں۔
جناب چیئرمین: شاہ صاحب! ۹؍بجے کے بعد ایک ایک کرکے کھسکنا شروع ہوجاتے ہیں۔ بستہ ہاتھ میں لیا اور وہاں سے کھسک گئے اور یہاں بیٹھے رہتے ہی پندرہ۔
In Budget one day we started with six members.
(بجٹ کے دوران ایک دن ہم نے چھ ارکان سے اجلاس شروع کیا)
یہ تو کوئی بات نہیں ہے ناں جی۔
پروفیسر غفور صاحب ! لاء منسٹر صاحب آگئے ہیں، میرے چیمبر میں ہیں، یہاں بھی آجائیں گے۔ آپ ان کے ساتھ پھر ڈسکشن کرلیں۔ میں نے کہا وہ ابھی آجاتے ہیں۔ چوہدری صاحب بیٹھے تھے، وہ کچھ باتیں کر رہے تھے اس کے متعلق سارا۔ جیسے بھی ہو ہاں تو:
Now I am going to call them.
They may be called.
(The delegation entered Chamber)
(بس انہیں بلانے لگا ہوں، انہیں بلا لیں۔ وفد ہال میں داخل ہوا)
----------
 
Top