CONTINUITY OF THE CROSS- EXAMINITION
مولانا غلام غوث ہزاروی: سب سے پہلے ہمیں آج کی جو گفتگو ہے یا جو سوالات ہیں،ان پرتھوڑی سی بحث کر لینی چاہئے۔ جہاں تک میں نے سنا ہے،تحریف کا مسئلہ…
جناب چیئرمین: نہیں،ابھی نہیں تحریف۔ اس کے بعد یہ فیصلہ ہواتھا کہ جہاں سے اٹارنی جنرل صاحب نے کل چھوڑا ہے…
مولانا غلام غوث ہزاروی: اچھا۔
جناب چیئرمین: …کل رات کو جب سوا نو ہوئے تھے…
مولانا غلام غوث ہزاروی: اچھا۔
جناب چیئرمین: …تو وہیں سے شروع کریںگے۔ اسی واسطے آج بجائے ساڑھے نو کے پھرساڑھے دس رکھاگیاتھا تاکہ اٹارنی جنرل واپس آجائیں اوروہیں سے شروع کریں گے۔ تحریف کلام پاک جو ہے ابھی نہیں شروع ہوگی۔
677مولانا غلام غوث ہزاروی: میر امطلب یہ ہے کہ تحریف کا سوال اگرآجائے تو ایسا سوال جچا تلاہو کہ وہ مضبوط ہو۔ میرے خیال سے لفظی تحریف کا سوال ہے کمزور۱؎۔
جناب چیئرمین: جی، وہ آپس میں فیصلہ کرلیںجی۔
مولانا غلام غوث ہزاروی: جی، وہ اسی لئے میں نے عرض کیا۔
جناب چیئرمین: آپس میں فیصلہ کرلیں۔ آپ اس کے لئے مولاناظفر احمد…
مولانا غلام غوث ہزاروی: مجھے یہ بات عرض کرنی ہے۔
جناب چیئرمین: …ظفراحمد انصاری، آپ اور تمام حضرات جو اس چیزمیں ماہر ہیں یا وہ زیادہ جانتے ہیں، وہ آپس میں بیٹھ کے فیصلہ کرلیں۔
Now we are ready. They may be called.
(اب ہم تیار ہیں۔ انہیں(وفدکو)بلالیں)
----------