• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

CorelDRAW میں ستاروں کا دائرہ بنائیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
CorelDRAW میں ستاروں کا دائرہ بنائیں

بہت سے لوگوز اور مونوگرامز ایسے دیکھنے میں آتے ہیں جن میں ستاروں کو گولائی میں دکھایا گیا ہوتا ہے۔ کورل ڈرا میں Fit Text To Path کے نام سے ایک آپشن مہیا کیا گیا ہے۔ اس آپشن کی مدد سے فونٹ کے حروف یا نشانات کو دائرے کی شکل میں دکھایا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے ایک ٹٹوریل شائع کیا گیا تھا جس میں سیمبلز پر مشتمل فونٹس استعمال کرنے کا طریقہ بتایا گیا تھا۔ اس ٹٹوریل میں ایسے ہی ایک فونٹ میں مہیا کیے گئے ستارے کا نشان استعمال کرتے ہوئے اس کی مدد سے ایک دائرہ بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ ستاروں کا یہ دائرہ آپ حسب ضرورت مونوگرام یا کسی بھی تشہیری علامت میں استعمال کر سکتے ہیں۔

ٹول بار سے Text ٹول منتخب کر کے مناسب تعداد میں انگلش حرف i لکھیں، پھر ان کے لیے فونٹ کے ڈراپ ڈاؤن مینیو سے WP IconicSymbolsA فونٹ منتخب کریں۔ یہ فونٹ مختلف سیمبلز پر مشتمل ہے جس میں i کی جگہ پر ستارے کا نشان ہے۔ اگر آپ کے پاس یہ فونٹ موجود نہیں ہے تو سرچ انجن کی مدد سے تلاش کر کے انسٹال کر لیں۔
1.png
درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق:

  1. ٹول بار سے Circle ٹول منتخب کریں۔ اب کی بورڈ پر Shift بٹن دبا کر رکھتے ہوئے ماؤس کے ساتھ ایک دائرہ بنائیں۔ Shift بٹن کے استعمال سے دائرہ بالکل گول بنے گا، یعنی اس کی چوڑائی اور اونچائی ایک جیسی ہوگی۔
  2. ٹول بار سے Pick ٹول منتخب کر کے صفحہ کی کسی خالی جگہ پر کلک کریں تاکہ کوئی بھی چیز سلیکشن میں نہ رہے۔
  3. پہلے ماؤس کے ساتھ ستاروں کو سلیکٹ کریں، پھر کی بورڈ پر Shift بٹن دبا کر رکھتے ہوئے دائرہ سلیکٹ کریں۔
  4. اب Text مینیو میں سے Fit Text To Path آپشن پر کلک کر دیں، ایسا کرنے پر ستارے دائرے کے گرد آجائیں گے۔
2.png
درج ذیل اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ستارے دائرے کے گرد آگئے ہیں، لیکن دائرے کے اعتبار سے ستاروں کی تعداد کم ہے۔ اس کے لیے Text ٹول منتخب کر کے ستاروں کے درمیان کسی جگہ کلک کریں، اور پھر کی بورڈ پر i بٹن کی مدد سے مزید ستاروں کا اضافہ کر لیں۔
3.png
درج ذیل اسکرین شاٹ میں آپ دیکھ رہے ہیں کہ پہلے اور آخری ستارے کے درمیان فاصلہ دوسرے ستاروں کی بہ نسبت کم ہے۔ اسے بہتر کرنے کے لیے پہلے کی بورڈ پر Ctrl+A کی مدد سے تمام ستاروں کو سلیکٹ کریں، پھر فونٹ سائز میں کمی یا اضافہ کر کے یہ فاصلہ بہتر کر لیں۔
4.png
اب ہم نے گائیڈ کے طور پر استعمال کیے گئے دائرے کو ستاروں سے الگ کرنا ہے:

  1. ٹول بار سے Pick ٹول منتخب کر کے صفحہ کی کسی خالی جگہ پر کلک کریں تاکہ کوئی چیز سلیکشن میں نہ رہے۔
  2. اب دائرے پر کلک کر کے اسے سلیکٹ کریں۔
  3. پھر Arrange مینیو میں Break Text Apart آپشن پر کلک کردیں۔ اس کے بعد پھر صفحہ کی کسی خالی جگہ پر کلک کریں تاکہ کوئی چیز سلیکشن میں نہ رہے۔ پھر دائرے کو الگ سے سلیکٹ کر کے Delete کر دیں۔
5.png
اب ہم نے ستاروں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کر کے انہیں ویکٹر آبجیکٹس میں تبدیل کرنا ہے۔ درج ذیل اسکرین شاٹ کےمطابق:

  1. ستاروں کو سلیکٹ کر کے Arrange مینیو میں سے پہلے Break Artistic Text آپشن پر کلک کریں۔
  2. پھر دوبارہ یہی مینیو کھول کر Convert To Curves آپشن پر کلک کر دیں
6.png
آپ دیکھ رہے ہیں کہ ستاروں کا رخ سیدھا نہیں ہے، بلکہ دائرے کے گرد گھومنے کی وجہ سے ہر ستارے کا رخ گولائی میں مڑ رہا ہے۔ درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق:

  1. پہلے View مینیو میں سے Wireframe آپشن پر کلک کریں تاکہ ستاروں کو آؤٹ لائن کی صورت میں دیکھا جا سکے۔ ستاروں کو آؤٹ لائن کے طور پر دیکھنے سے انہیں سیدھا کرنے میں اضافی مدد مل جائے گی۔
  2. پھر Zoom ٹول کی مدد سے چند ستاروں کو قریب لائیں تاکہ انہیں سیدھا کیا جا سکے
7.png
درج ذیل اسکرین شاٹ کے مطابق:

  1. ٹول بار سے Pick ٹول منتخب کریں۔
  2. مطلوبہ ستارے پر دو مرتبہ ماؤس کے ساتھ کلک کریں جس سے سلیکشن کے مختلف ہینڈلز ظاہر ہوں گے۔ اب کنارے والے ہینڈل کو پکڑ کر گھمائیں تاکہ ستارہ سیدھا ہو جائے۔
  3. اگر ضرورت ہو تو پراپرٹی بار پر موجود Rotate والے خانے میں نمبر مہیا کر کے مزید بہتر طریقے سے ستارے کو سیدھا کیا جا سکتا ہے۔
8.png
ستاروں کو سیدھا کرنے میں کچھ وقت صرف ہوگا۔ جب یہ کام مکمل ہو جائے تو تمام ستارے سلیکٹ کر کے Arrange مینیو میں موجود Combine آپشن کی مدد سے ستاروں کو یکجا کر لیں۔ اور پھر View مینیو میں موجود Enhanced آپشن کی مدد سے ستاروں کو آؤٹ لائن کی بجائے اصلی حالت میں دیکھیں۔
9.png
ستاروں کا یہ دائرہ آپ حسب ضرورت کہیں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ درج ذیل اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان ستاروں کو ایک عارضی لوگو میں استعمال کیا گیا ہے۔
10.png
 
Top