CROSS- EXAMINATION OF THE QADIANI GROUP DELEGATION
(قادیانی وفد پر جرح)
Mirza Nasir Ahmad: With the permission of the Chair.(قادیانی وفد پر جرح)
(مرزاناصر احمد: جناب چیئرمین صاحب کی اجازت سے)
ایک تھوڑی سی وضاحت ہوجائے تو اچھا ہے۔ جو پیچھے فلسطین کے متعلق آپ نے فرمایا تھا کہ جب ۵۶ء میں چوہدری محمد شریف واپس آئے تو اس وقت کوئی رپورٹ کی گئی۔ تو میں صرف یہ ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں کہ میرا انتخاب ۱۹۶۵ء میں ہوا تھا اور اس وقت، مجھے یہ بھی یاد نہیں … ہم نے سوچا …
1031جناب یحییٰ بختیار: وہ تو میں نے آپ کو کہہ دیا کہ ہم آپ سے نہیں اس پر کرتے۔ آپ کو یاد ہوگا، آپ نے کہا کہ آپ انچارج نہیں تھے۔ ممکن ہے آپ خود ہی یورپ میں ہوں، آپ اس جگہ نہ ہوں۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، میں یورپ میں تو نہیں تھا لیکن میرا تعلق کوئی نہیں تھا اس سے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ میں نے کہا، کیونکہ …
مرزا ناصر احمد: ہاں ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: … کیونکہ کتاب ۱۹۶۵ء کی وہ آئے ہیں ۱۹۵۶ء میں، وہ تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
مرزا ناصر احمد: وہ فلسطین کے متعلق میرا نوٹ ہے، وہ ہم نے بڑا کام کیا ہے، فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ مل کے، اسرائیل کے وجود کے قیام کے خلاف۔ وہ میں اپنے وقت کے اوپر بتاؤں گا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ تو ہمیں کوئی Dispute (جھگڑا) نہیں ہے اس پر۔ میں تو صرف وہ چیز، جو لوگوں کے سوال پوچھے جاتے ہیں، وہ آپ سے پوچھ رہا ہوں۔ میں آپ سے عرض کررہا تھا کہ ’’مخالف‘‘ جب بار بار لفظ آتا ہے تو اس پر یہ کہ مسلمان بھی اس میں شامل ہیں اور اس کے بارے میں بتایا تھا کہ ہر جگہ جہاں مرزا صاحب جاتے رہے ہیں، دہلی میں، امرتسر میں، لاہور میں، سیالکوٹ میں، تو بار بار ذکر آتا ہے کہ مسلمانوں نے مخالفت کی۔ باقی بھی کرتے ہوں گے اور علماء بھی تھے ان میں سے کچھ اور تھے …
مرزا ناصر احمد: یہ کہیں نہیں آتا کہ سارے مسلمانوں نے کی…
1032جناب یحییٰ بختیار: نہیں …
مرزا ناصر احمد: میں نے اسی واسطے کہا تھا کہ دو، ایک فیصد تھے جنہوں نے… جو مخالفت کرتے رہے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں نے یہی کہا ناں جی کہ اس میں مسلمان بھی شامل ہوتے ہیں، جب وہ ’’مخالفت‘‘ کہتے ہیں، ضروری نہیں کہ وہ صرف عیسائی ہوں۔
مرزا ناصر احمد: نہیں، یہ تو میں نے کہہ دیا تھا۔