CROSS- EXAMINATION OF THE QADIANI GROUP DELEGATION
جناب یحییٰ بختیار: مرزا صاحب! کچھ جوابات آپ نے دینے تھے۔
مرزا ناصر احمد(گواہ، سربراہ جماعت احمدیہ، ربوہ): جی ہیں وہ میرے پاس۔
(ہم فتح یاب ہوںگے، تم ابوجہل کی پیش ہوگے؟)
جناب یحییٰ بختیار: یا وہی آپ پہلے وہ پڑھ کر سنادیں گے؟
858مرزا ناصر احمد: ہاں جی۔
ایک یہ سوال تھا کہ ’’الفضل‘‘ ۳؍جولائی ، ۱۹۵۲ء میں ہے: ’’ہم فتح یاب ہوںگے، تم ابوجہل کی طرح پیش ہوگے۔‘‘ اس کا جواب یہ ہے کہ اس پرچہ میں صرف ایسا کوئی فقرہ نہ لفظاً نہ معناً ہمیں ملا۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! آپ نے غور سے دیکھا ہے؟ کسی اور پرچہ میں…
مرزا ناصر احمد: ہاں میں نے یہ اُس دن یہ کہا تھا کہ پانچ دس (۱۰) دِن کے آگے یا پیچھے کے بھی ہم دیکھ لیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں ،بعض دفعہ سال کی غلطی ہوجاتی ہے، اس تاریخ کا یا قریب سال کا…
مرزا ناصر احمد: سارا ’’الفضل‘‘ کا فائل میں اس حوالے کے لئے تلاش کرتا، یہ تو انسان نہیں کرسکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، میں… یہ دیکھیں جی کہ جہاں ہوجاتا ہے کہ: ’’۱۹۵۲ئ، ۱۹۵۱ء یا ۱۹۵۳ء ہوسکتا ہے۔‘‘بعض دفعہ ’’۱۳‘‘ کی جگہ ’’۲۳‘‘ ہوجاتا ہے۔ تو یہ تو میں نہیں کہتا کہ سارے کے سارے ایک ایک پرچہ دیکھیں۔ تو آپ کے پاس یہ نہیں ملا؟
مرزا ناصر احمد: ہاں ، ہاں، ہمیں نہیں مل رہا۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: اس کے متعلق آپ نے فرمایا تھا کہ یہ کوئی یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے بات آئی تھی۔
مرزا ناصر احمد: نہیں ، اس کے متعلق نہیں، وہ دوسرا تھا۔