• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

Fastest growing sect in the world

ضیاء رسول امینی

منتظم اعلیٰ
رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزائی پادری چونکہ دلائل کے میدان میں اس قدر بد ترین شکست سے دوچار ہیں کہ اب شرم سے منہ چھپاتے پھرتے ہیں کیونکہ مرزا قادیانی جس کو یہ نبی اور مسیح موعود مانتے ہیں اس کی تحریروں نے ان کو اس قدر ذلیل کروایا ہے کہ اب مرزائی حضرات سرعام مرزا قادیانی کی تحریروں کا انکار کر دیتے ہیں، سرعام اس کو حجت ماننے سے انکار کردیتے ہیں، سرعام خود ہی اپنے ضالی بارودی نبی کی غلطیاں نکالتے رہتے ہیں گویا کہ یہ مرزے کو نبوت سکھاتے ہیں اور بارہا دیکھنے میں آیا ہے کہ مرزے کے جعلی الہام جب جھوٹے انکے سامنے آتے ہیں تو یہ بڑی ڈھٹائی سے کہہ دیتے ہیں کہ مرزا ساپ کو الہام سمجھنے میں غلطی لگی لیکن ان کی سمجھ میں آگیا ہے الہام اس لیے اس الہام کا یہ مطلب درست ہے جو ہم یعنی مرزائی پادری بیان کرتے ہیں جبکہ مرزا قادیانی نے غلط سمجھا۔ پھر دوسرے انبیاء پر کیچڑ اچھال کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ انبیاء سے الہام سمجھنے میں غلطی لگ سکتی لیکن کملا یہ کہ انبیاء کو تو غلطی لگنا مانتے ہیں مگر خود کے بارے کہتے ہیں کہ ہم ٹھیک سمجھ سکتے ہین الہامات۔ اب جب وہ ہر طرف سے مایوس ہوجاتے ہیں تو پھر اس بات کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں کہ جی ہم دن بدن بڑھ رہے ہیں اور یہی مرزے کی سچائی کی علامت ہے اور اپنے بڑھنے کا ثبوت کبھی وکی پیڈیا سے پیش کرتے ہیں کبھی خلیفوں کے جھوٹوں سے کبھی گوگل سے گویا مرزے کی جعلی نبوت اب انٹرنیٹ کی محتاج ہے۔ میرا تو خیال ہے جہاں گوگل سے اور کافی سارے فیچرز متعارف کروا رکھے ہیں جیسے گوگل ڈاکس، گوگل شیٹس، گوگل سلایڈز وغیرہ وہاں گوگل کو چاہیے کہ ایک اور فیچر بھی متعارف کروائے گوگل مسیح موعود کے نام سے یا گوگل نبوت یا گوگل ریلیجن، کیونکہ مرزائیوں کو اسکی اشد ضرورت ہے تاکہ وہ دنیا کو دکھا سکیں کہ دیکھو گوگل ہماری سچائی کا معترف ہے۔ اب آج کل یہ لوگ یہ پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہین کہ ایمدی سب سے زیادہ پھیلنے والا فرقہ ہے، پہلے تو یہ خود کو مسلمان فرقہ بتاتے ہیں پھر سب سے زیادہ بڑھنے اور دن رات ترقی کرنے والا فرقہ ظاہر کرتے ہیں اور اسکے ثبوت کے طور پہ وکی پیڈیا یا اور گوگل اور دوسری ویب سایٹس کے حوالے دیتے ہیں۔
اگر آپ گوگل پہ
fastest growing sect in the world
لکھ کر سرچ کریں تو ایمدیہ جماعت کے نام سے کافی سارے رزلٹ سامنے آئیں گے اور اسی کو وہ اپنی دلیل بناتے ہیں کہ دیکھو گوگل بھی کہتا ہے کہ سب سے زیادہ بڑھنے والی جماعت ہماری جماعت ہے۔ اب عام لوگوں کو یہ علم نہیں ہے کہ گوگل پہ یہ سب کیسے آتا ہے۔ بات دراصل یوں ہے کہ گوگل ایک سرچ انجن ہے جس میں آپ جو لفظ لکھیں گے وہ انٹرنیٹ پر موجود جس جس ویب سایٹ میں وہ الفاظ موجود پاتا ہے ان ویب سایٹس کو سامنے ظاہر کر دیتا ہے۔
جب کوئی ویب سایٹ بنائی جاتی ہے تو اس کو گوگل فرینڈلی بنایا جاتا ہے یعنی اسکی سیٹنگ اسکی ترتیب اس طرح کی جاتی ہے کہ گوگل پہ کوئی لفظ لکھ کے سرچ کیا جائے تو اس ویب سایٹ کا رزلٹ پہلے صفحے پہ آئے اسی طرح جو ویب سایٹس مشہور ہوجاتی ہیں یا جن پہ ٹریفک زیادہ ہوتی ہے اس کے رزلٹ گوگل سب سے پہلے شو کرتا ہے۔ اس فن کو SEO یعنی Search engine optimization کہا جاتا ہے۔ اور چونکہ صرف مرزائی ہی یہ پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ وہ سب سے زیادہ پھیلنے والا فرقہ ہیں تو وہ جا بجا اپنی ویب سایٹس پر مختلف آرٹیکلز میں لکھتے رہتے ہیں Ahmadiyya jamat is the fastest growing sect in the world
اسی طرح یہ مشہور و معروف ویب سایٹس جیسے وکی پیڈیا جہاں کوئی بھی اپنا اکاونٹ بنا کے اس میں اپنے بارے معلومات لکھ کے محفوظ کر سکتا ہے اب چونکہ وکی پیڈیا ایک مشہور مو معروف ویب سایٹ ہے تو سرچ رزلٹ میں یہ اس ویب سایٹ میں موجود مواد سر فہرست شو ہوتا ہے جس سے یہ پروپیگنڈا کرتے ہین کہ جی وکی پیڈیا یا گوگل بھی یہی بتاتا ہے کہ ہم سب سے زیادہ پھیلنے والی جماعت ہیں۔ حالانکہ وکی پیڈیا یا گوگل کوئی مردم شماری کا محکمہ نہیں ہے جو درست اعداد و شمار جمع کرکے رکھتا ہو بلکہ وکی پیڈیا پہ جو بھی لکھ دیا جائے گوگل اس کو شو کردے گا۔
اب اگر ہندو لوگ انٹرنیٹ پہ جگہ جگہ مشہور ویب سایٹس میں اور اپنے بلاگ اور ویب سایٹس میں مندرجہ بالا الفاظ کثرت سے استعمال کرنا شروع کردیں
only true religion is hinduism
تو چند دنوں میں گوگل پہ only true religion کے الفاظ لکھ کر سرچ کیا جائے تو رزلٹ میں سر فہرست وہ تمام ویب سایٹس آجائیں گی جن میں only true religion is hinduism کے الفاظ موجود ہوں گے اور ان میں سب سے پہلا رزلٹ وکی پیڈیا کا ہوگا تو مرزائیوں کی عقل کے حساب سے تو پھر ہندو مذہب سچا مذہب ہوجائے گا کیونکہ وکی پیڈیا نے اور گوگل نے گواہی دی ہوگی۔ یہ ان لوگوں کی عقل ہے۔ لہذا ان دھوکے بازوں کے ایسے اوچھے اور بچگانہ ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں۔ نہ وکی پیڈیا کسی مذہب کی گواہی کا معیار ہے نہ گوگل لیکن مرزائیوں سے چونکہ مرزا آج تک سچا نہیں ہوا اس لیے وہ خود کو بھی اور دوسرے لوگوں کو بھی وکی پیڈیا وغیرہ کا دھوکہ دیتے ہیں کہ وکی پیڈیا نے کہہ دیا اس لیے ہم سچے ہوگئے۔
تصویر میں وکی پیڈیا کا رزلٹ موجود ہے ذرا دیکھیے کہ یہ لوگ عیسایوں کی گواہی کو اپنی سچائی کا معیار قرار دیتے ہیں کیونکہ اس میں لکھا ہے
According to the World Christian Encyclopedia,
اسی طرح ان کی تعداد بھی لکھی ہے
The country with the largest Ahmadiyya population is Pakistan, with an estimated 4 million Ahmadi Muslims
لیکن جب انہوں نے خود کو سب سے زیادہ بڑھنے والا گروہ ظاہر کرنا ہوتا ہے تو یہ ان دونوں باتوں کو چھپا کے یا ان کا ذکر ہی گول کرکے صرف ان الفاظ سے دھوکہ دیتے ہیں
the Ahmadiyya movement is the fastest growing sect within Islam as of the early 21st century
اگر یہ سچ ہے انکے نزدیک تو باقی دو باتیں سچ کیوں نہیں ہیں؟ کہ سب سے زیادہ مرزائی پاکستان میں ہیں جو کہ چالیس لاکھ کے قریب ہیں اس حساب سے تو پوری دنیا میں یہ لوگ 60، یا 70 لاکھ بنتے ہیں کھینچ تان کے جب کہ یہ لوگ کروڑوں میں ہونے کا پروپیگنڈا کرتے ہیں اگر ایک بات وکی پیڈیا کی انکو درست لگتی ہے تو دوسری دو باتیں کیوں نہیں؟ ایک انکی تعداد والی دوسری عیسائیوں کی گواہی۔
مگر خدا جب دین لیتا ہے تو عقل بھی چھین لیتا ہے۔ ان کے پاگل پن کا اور انکی ذہنیت کا خود اندازہ کرلیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آقا کا غلام
jhootyu.jpg
 
Top