INTERRUPTIONS BY THE WITNESS WHEN A QUESTION IS PUT
صاحبزادہ صفی اﷲ: آپ نے کل فرمایاتھا کہ جب تک اٹارنی جنرل سوال کو ختم نہ کرلیں توگواہ کو چاہئے کہ وہ مداخلت نہ کرے۔ لیکن کل سے اب تک اس نے اس پر بالکل عمل نہیں کیا اوراٹارنی جنرل کے سوال کے دوران وہ بحث شروع کرتا ہے یعنی اس سے قطع کلام کرتاہے۔
627جناب چیئرمین: نہیں، میں بالکل روکوں گا بھی، ٹوکوں گابھی، اٹارنی جنرل صاحب کہتے ہیں کہ یہ طریقہ کار وہ یہ سمجھتے ہیں کہ بہترہے۔
صاحبزادہ صفی اﷲ: نہیں، وہ مداخلت کرتاہے۔
جناب چیئرمین: وہ اٹارنی جنرل…
جناب محمد حنیف خان: انہوں نے،اٹارنی جنرل صاحب نے یہ نہیں کہا کہ ’’ میں سوال ہی نہ کروں اوروہ کہے کہ میں سمجھ گیاہوں‘‘انہوں نے یہ کہا کہ اس کو Latitude (مہلت) دی جائے کہ جو کچھ بھی وہ کہے۔ لیکن ان کا سوال مکمل ضرور ہونا چاہئے۔
صاحبزادہ صفی اﷲ: چھوڑ دے اٹارنی جنرل صاحب کو سوال پورا کرنے کے لئے۔
جناب چیئرمین: ٹھیک ہے۔ میں پوائنٹ آؤٹ کردوںگا،ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: (صاحبزادہ صفی اﷲ سے)آپ ٹھیک کہتے ہیں۔ میں نے دو دفعہ آج ان کوکہا بھی کہ میں نے ابھی سوال پورا ہی نہیں کیا اورآپ …
صاحبزادہ صفی اﷲ: لیکن وہ پھر بھی عمل نہیں کررہے۔
Mr. Chairman: They may be called.
(مسٹر چیئرمین: ان کو بلالیا جائے)
----------
(The Deligation entered the Chamber)
(وفد چیمبر میں داخل ہوا)
----------
Mr. Chairman: Mr. Attorney General.
(مسٹر چیئرمین: مسٹر اٹارنی جنرل)
----------