• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

QUOTATIONS UNSUPPORTED BY ORIGINAL DOCUMENTS

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
QUOTATIONS UNSUPPORTED BY ORIGINAL DOCUMENTS
مولانا عبدالمصطفیٰ الازہری: مولانا ہزاروی صاحب کے پاس ایک حوالہ ہے۔ بہت اہم، اورانہوں نے پیش بھی کیاہے۔ میں آپ سے درخواست کرتاہوں کہ وہ حوالہ ان سے منگوایا جائے۱؎۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ مولانا عبدالمصطفیٰ ازہری نے جس حوالہ کا ذکر کیا ہے اور سپیکر صاحب وہ پیش کرنے پر آمادہ نہ ہوئے، وہ حوالہ قادیانی حواس باختگی اور شویدہ ذہنی کا شاہکار ہے۔ مرزاقادیانی کا مرید سراج الحق تھا۔ اس نے جون ۱۹۱۵ء میں تذکرۃ المہدی نامی کتاب لکھی۔ اس کے ص۱۵۷ پر سراج الحق قادیانی نے کسی شخص کا جو مرزاکا مخالف تھا اس کا واقعہ بدیں الفاظ نقل کیا۔ پڑھئے کہ قادیانی اخلاقیات کا مظہر ہے۔ ’’اس بات پر وہ شخص سخت غضبناک ہوکر رہنے لگا۔ دیکھو جی! مرزا رات کو لگائی (بیوی) سے بدکاری کرتا ہے اور صبح کو بے غسل… بھرا ہوا ہوتا ہے اور کہہ دیتا ہے کہ مجھے یہ الہام ہوا اور وہ الہام ہوا۔ میں مہدی ہوں، مسیح ہوں۔‘‘ (تذکرۃ المہدی ص۱۵۷) خالی جگہ عبارت جو میں نے نقل کرتے ہوئے چھوڑ دی یہاں قادیانی مصنف نے مرد کی شرم گاہ کا نام جلی حروف میں نمایاں کر کے پنجابی زبان میں لکھا ہے۔ یہ حوالہ قادیانی لٹریچر میں کمینگی کا شاہکار ہے۔ اب قادیانیوں نے اسی کتاب کا کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن شائع کیا یہ واقعہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن کے ص۱۱۱ پر آیا ہے۔ لیکن عبارت منقولہ کی جگہ خالی چھوڑ دی۔ اس لفظ کو بمع اصل کے قادیانی ڈکار گئے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جناب چیئرمین: یہ کوئی بات نہیں ہے۔ یہ آپ کی…
مولانا غلام غوث ہزاروی: حوالہ یہ ہے کہ مرزاجی نے ایک گندی جگہ کا نام لیا ہے۔ انہوں نے مجھ سے کہا۔ لیکن حوالہ نہیں ہے ان کے پاس۔ میں ایک بات عرض کرتاہوں…
جناب چیئرمین: کوئی ضرورت نہیں، میں نے رد کردیا ہے۔ ان کا…
(مداخلت)
جناب چیئرمین: نہیں، کوئی ضرورت نہیں جواب دینے کی۔ میں نے ان کا اعتراض اورسوال رد کر دیا ہے۔ بالکل Ruled out ۔
مولانا غلام غوث ہزاروی: میں آج کے مباحثے کے بارے میں عرض کرتاہوں کہ آج مرزا صاحب بری طرح پھنسے ہیں۔ اس لئے کہ ’’اتمام حجت‘‘ جس کے معنی وہ کررہے ہیں جس کو دنیا بالکل تسلیم نہیں کر سکتی۔ ’’اتمام حجت‘‘ یہی ہے کہ بولنے والا اتمام حجت پوری کردے۔ قرآن کریم میں…
جناب چیئرمین: مولانا!یہ پھر بحث کی بات ہے۔ ضابطے کی بات ہوگی۔ یہ آپ کی جو تقریر ہوتی ہے ناں اس میں وقت کاٹاجا رہا ہے۔ (مداخلت)
591جناب چیئرمین: نہ، نہ، یہ بات جو ہے، یہ اٹارنی جنرل…
مولانا غلام غوث ہزاروی: میں اپنے بھائیوں کی خاطر تھوڑا ساعرض کرتا ہوں…
جناب چیئرمین: نہیں، کوئی ضرورت نہیں، بعد میں کریںگے۔ بعد میں ساری چیز کریںگے۔
مولانا غلام غوث ہزاروی: میرامطلب یہ ہے کہ ’’اتمام حجت‘‘ قرآن میں ہے: ’’ومبشرین ومنذرین لئلّا یکون للناس علی اﷲ حجۃ بعد رسل (النسائ:۱۶۵)‘‘
Mr. Chairman: Sardar Moula Bakhsh soomro to please resume his seat; and Mr.Qusuri also.
(مسٹر چیئرمین: سردار مولابخش سومرو صاحب مہربانی کرکے اپنی نشست پر تشریف رکھیںاور مسٹر قصوری صاحب بھی)
مولانا غلام غوث ہزاروی: اتمام حجت ہوتاہے، پیغمبر آتے ہی اتمام حجت کے لئے ہیں۔ اور ان کے نہ ماننے سے سارے لوگ ملت اسلامیہ سے خارج ہو جاتے ہیں۔
جناب چیئرمین: ہاں، اچھا ٹھیک ہے۔
مولانا غلام غوث ہزاروی: اور یہ جو ہے:’’واستیقنت انفسھم‘‘اس کا تعلق اتمام حجت سے کوئی نہیں۔ ایسے لوگ موجود ہیں کہ جن کا دل گواہی دیتاہے۔ لیکن وہ نہیں مانتے۔ جیسا اہل کتاب کے بارے میں قرآن میں ہے:’’یعرفونہ کما یعرفون ابناء ھم‘‘
جناب چیئرمین: ٹھیک ہے۔ یہ تقریر بعد میں کریںگے ناں جی۔
Any honourable member who would like to say something? (کیا کوئی معزز رکن کوئی بات کہنا چاہتا ہے)
چوہدری ظہور الٰہی صاحب! آپ…
مولانا غلام غوث ہزاروی: بہرحال،میں ایک بات عرض کرتاہوں۔ اٹارنی جنرل صاحب کی خاطر، کہ یہ اس وقت کے ستر کروڑ مسلمانوں کے لئے اتمام حجت نہیں کہ وہ مرزا کو مانیں۔
592جناب چیئرمین: شہزادہ سعید الرشید عباسی!آپ کچھ…
(مداخلت)
جناب چیئرمین: نہیں، نہیں،آپ تقریر کریں ناں،جس نے کرنی ہے۔ میاں محمود علی قصوری!آپ کچھ کہیں گے؟
میاں محمود علی قصوری: نہیں، جناب!آپ خود فرمارہے ہیں…
Mr. Chairman: The House is adjourned to meet at 6: 00 P.m. (مسٹر چیئرمین: ایوان شام ۶ بجے تک کیلئے ملتوی ہوتاہے)
(The special committe adjourned for lunch break, re-assemble at 6: 00 pm.)
(خصوصی کمیٹی کا اجلاس کھانے کے وقفے کے لئے ملتوی ہوتا ہے۔ شام چھ بجے دوبارہ ہوگا)
(The special committee re-assembled after lunch break, Mr. Chairman(Sahibzada Farooq Ali)in the Chair.)
(خصوصی کمیٹی کا اجلاس کھانے کے وقفہ کے بعد دوبارہ ہوا۔ چیئرمین (صاحبزادہ فاروق) کی صدارت میں)
Mr. Chairman: Are we ready? They may be called
(مسٹر چیئرمین: کیاہم تیارہیں؟ ان کو بلایاجائے؟)
حضرت مولانا عطاء اﷲ صاحب!فرمائیں جی۔وہ ابھی ان کو بلایا ہے۔
They may enter at any time. (وہ کسی وقت بھی آجائیں)
مولوی مفتی محمود: بلالیا آپ نے؟
جناب چیئرمین: ہاں، بلالیا۔ آپ سے پوچھ کے۔ Yes, now they are coming.
Yes, the Attorney- General.
(وہ اب آرہے ہیں،جی اٹارنی جنرل)
----------
 
Top