TIME FOR CROSS-EXAMINATION
(جرح کے لئے وقت)
سید عباس حسین گردیزی: ایک چھوٹی سی گزارش ہے، جنابٖ ! عرض یہ ہے کہ چند ممبران کی طرف سے سن رہے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ بحث جلدی ختم ہو، عرض یہ ہے کہ بہت اہم ریکارڈ بن رہا ہے…(جرح کے لئے وقت)
جناب چیئرمین: (سیکرٹری ہے) ان کو بلوا لیں، باہر بٹھا دیں۔
سید عباس حسین گردیزی: یہ ایک قومی ریکارڈ ہے اور بین الاقوامی ریکارڈ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس میں پوری وضاحت ہو کہ آئندہ لوگوں نے اس کو پڑھنا ہے۔ اس لئے اس میں ہمیں جلدی نہیں کرنی چاہئے۔
----------