WRITTEN ANSWERS TO ORAL QUESTIONS IN THE CROSS- EXAMINATION
مولانا محمدظفر احمد انصاری: بہر حال، اس میں تو جیسا کہ اٹارنی جنرل صاحب فرمائیں گے۔ میں سمجھتاہوں وہی صورت ٹھیک رہے گی۔ لیکن ایک چیز کل بھی میں نے عرض کی تھی کہ انہیں لکھی ہوئی چیز زیادہ پڑھنے کا موقع نہ دیا جائے…
جناب چیئرمین: ٹھیک ہے۔
مولانا محمدظفر احمد انصاری: …اس کو،جب تک بہت ہی ناگزیر نہ ہو جائے، اس لئے کہ پھر کراس ایگزامینیشن کا کوئی فائدہ نہیں رہتا کہ جب وہ آدمی کتاب اوررسالے لکھ کر کے لے آئے۔
----------