• Photo of Milford Sound in New Zealand
• ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
• Photo of Milford Sound in New Zealand
• Photo of Milford Sound in New Zealand
• ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

احتسابِ قادیانیت جلدنمبر 14 (توضیح الکلام فی اثبات حیات عیسی علیہ السلام )

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اظہار تشکر وامتنان

ناظرین! میں ضروری خیال کرتا ہوں کہ اس کتاب کے تالیف کرنے میں جن حضرات کی تصنیفات سے میں نے مدد حاصل کی ہے۔ ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کروں۔
۱… اﷲتعالیٰ اپنی بے پایاں رحمت سے ان محدثین اور مجددین امت کو پورا پورا حصہ دے جو مرزاقادیانی کی ولادت سے بھی صدیوں پہلے اس مسئلہ پر فیصلہ کن روشنی ڈال چکے ہیں اور کلام اﷲ کے سمجھنے میں ہمارے سچے راہ نماز ہیں۔
۲… میں نے مندرجہ ذیل حضرات کی تصنیفات سے بھی بہت سا استفادہ کیا ہے۔ (۱)شیخ الاسلام رئیس المحدثین حضرت مولانا سید محمد انور شاہ صاحب کشمیریؒ۔ (۲)حضرت مولانا پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑویؒ۔ (۳)مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹیؒ۔ (۴)مولانا پیر بخش صاحب لاہور مرحوم۔ (۵)مولانا حبیب اﷲ صاحب امرتسریؒ۔ (۶)مولانا محمد عالم آسی صاحب مولوی فاضل امرتسری مصنف کاویہ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا سید محمد انور شاہ صاحب کشمیریؒ کی کتاب ’’عقیدۃ الاسلام فی حیات عیسیٰ علیہ السلام‘‘ ایسی کتاب ہے کہ اس سے پہلے اس کی مثل یقینا نہیں لکھی گئی۔ مگر چونکہ کتاب عربی میں ہے۔ اس واسطے اردو دان طبقہ اس سے استفادہ نہیں کر سکتا۔
۳… تیسرے درجہ میں مرزاغلام احمدقادیانی اور ان کی ذریت کا شکریہ ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ان کی تصنیفات مجھے مداری کی پٹاری کا کام دیتی رہی ہیں۔ میں جو کچھ ثابت کرنا چاہتا تھا۔ اس کی تائید میں ہر ایک قسم کا مواد ان کی کتابوں میں موجود پایا۔
معذرت میں ایک بہت ہی قلیل الفرصت انسان ہوں۔ زمانہ تالیف میں کبھی بھی پورے اطمینان کے ساتھ تعلیمی فرائض سے فرصت نہ مل سکی۔ لہٰذا صرف ممکن ہی نہیںبلکہ فی الواقع کتاب میں لفظی ومعنوی فروگذاشتیں ہوں گی۔ جو صاحب مجھے ان سے مطلع فرمائیں گے۔ اگرچہ وہ قادیانی ہی کیوں نہ ہوں۔ شکریہ کے ساتھ قبول کر کے طبع ثانی میں درست کر دی جائیں گی۔ ممکن ہے صفحات کے حوالوں میں کوئی غلطی رہ گئی ہو۔ اس کے متعلق عرض ہے کہ نفس مضمون کے صحیح ہونے کا میں ذمہ دار ہوں۔ بعض جگہ کتابت کی غلطیاں رہ گئی ہیں۔ سو اپنی قلت فرصت کا عذر پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ قارئین عظام قبول کر کے ممنون فرمائیں گے اور دعا فرمائیں گے کہ اﷲتعالیٰ مجھے اعمال صالحہ بالخصوص استیصال فتنہ ارتداد کی زیادہ سے زیادہ توفیق ارزانی فرمائے۔

اہل اسلام کی دعائوں کا محتاج:
خاکپائے علماء اسلام ابوعبیدہ نظام الدین بی۔اے
سائنس ماسٹر اسلایہ ہائی سکول کوہاٹ، مورخہ ۲۵؍مارچ ۱۹۳۶ء

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
الحمدُاللہ حیات عیسی علیہ السلام کے موضوع پر ایک جامع اور مدلل کتاب "توضیح الکلام فی اثبات حیات عیسی علیہ السلام" آج ختم نبوت فورم کی زینت بن گئی ہے ۔
یہ کتاب ختم نبوت فورم کی ایک امانت ہے جسے آپ کسی بھی ویب سائیٹ یا بلاگ پر یونیکوڈ میں نہیں لگا سکتے۔ صرف ختم نبوت فورم اپنے آفیشیل بلاگ پر اس کتاب کو یونیکوڈ میں لکھنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔ اس لیے اس کتاب کو اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ پر یونیکوڈ میں لگانے کے لیے ختم نبوت فورم انتظامیہ کی اجازت ضروری ہے۔
البتہ اس کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں لگانے کے لیے آپ یہ ایچ ٹی ایم ایل کوڈ
کوڈ :

توضیح الکلام فی اثبات حیات عیسی علیہ السلام  from Mohammad Abu Bakar saddique

اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ میں لگا کر اس کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں لگا سکتے ہیں ۔ پی ڈی ایف فارمیٹ میں اس کتاب کو اپنی ویب سائیٹ یا بلاگ پر لگانے کی سب کو عام اجازت ہے۔

1. اس کتاب کو مکمل طور پر یونیکوڈ میں پڑھنے کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں۔
2. اس کتاب کو مکمل طور پر پی ڈی ایف فارمیٹ میں پڑھنے کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں۔
3. اس کتاب کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں۔

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top