• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

برق آسمانی برفرق قادیانی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 83 (نور اور ہدایت سے بھری کتاب ، مرزا قادیانی کا جھوٹ)

۸۳… ’’میری اس کتاب کے دونوں حصوں کو غور سے پڑھو۔ ان میں نور اور ہدایت ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲، خزائن ج۳ ص۱۰۲)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی سو جھوٹوں کا ایک جھوٹ ہے۔ اس میں سوائے خدا پر۔ اس کے رسولوں پر۔ صحابہ کرام پر۔ علماء امت پر افتراء اور جھوٹ کے اور کچھ بھی نہیں۔ جیسا کہ میں نے آپ کے موٹے موٹے جھوٹ گن کر ثابت کر دیا ہے۔ پتہ بھی ہے اس قدر جھوٹوں کے ارتکاب کا سبب کیا۔ لیجئے! آپ کو سناتے ہیں اورآپ کے حلفیہ دعویٰ کی رو سے دکھاتے ہیں۔
’’مولوی صاحب (غالباً مولوی محمد حسین بٹالوی) نے اس فقرہ اور نیز ایک عربی کے فقرہ سے یہ ظاہر کرنا چاہئے کہ یہ شخص محض نالائق اور علمی اور عملی لیاقتوں سے بکلی بے بہرہ ہے اور کچھ بھی چیز نہیں اگر دیکھو تو اس سے (مرزاقادیانی سے) نفرت کرو۔ مگر بہ خدا یہ سچ ہے اور بالکل سچ ہے اور قسم ہے مجھے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ درحقیقت مجھ میں کوئی علمی اور عملی خوبی یا ذہانت اور دانشمندی کی لیاقت نہیں اور میں کچھ بھی نہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص آخری، خزائن ج۳ ص۶۳۵)
اور پھر ایام الصلح میں فرماتے ہیں:
’’میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میرا حال یہی ہے۔ کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ میں نے کسی انسان سے قرآن یا حدیث یا تفسیر کا ایک سبق بھی پڑھا ہے یا کسی مفسر یا محدث کی شاگردی اختیار کی ہے۔‘‘
(ایام الصلح ص۱۴۷، خزائن ج۱۴ ص۳۹۴)
پس مرزاقادیانی کا یہ حال ہے تو پھر آپ سے خدا اور اس کے رسول اور اسلام کے خلاف جو کچھ بھی سرزد ہو، تھوڑا ہے۔ اس واسطے حضرت سلطان باہو فرماتے ہیں: ’’علموں باجھ جو کرے فقیری کافر مرے دیوانہ ہو۔‘‘
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 84 ( واقعہ معراج کشفی تھا یا جسمانی؟)

۸۴… ’’آنحضرتﷺ معراج اس جسم کثیف کے ساتھ نہیں ہوا تھا۔ بلکہ وہ اعلیٰ درجہ کا کشف تھا۔ اس قسم کے کشفوں میں خود مؤلف (جناب مرزاقادیانی) بھی صاحب تجربہ ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۱۲۶)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی خدا کے لئے شرم کیجئے۔ جناب خود تسلیم کرتے ہیں: ’’آنحضرتﷺ کے رفع جسمی کے بارہ میں یعنی اس بارہ میں کہ وہ جسم کے ساتھ شب معراج آسمان کی طرف اٹھا لئے گئے تھے۔ تقریباً تمام صحابہ کا یہی اعتقاد تھا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۸۹، خزائن ج۳ ص۲۴۷)
اب کون سچا ہوا۔ آپ یا تمام صحابہ! یقینا آپ جھوٹے ہیں۔ صحابہ رسول جو رسول کریمﷺ کے علوم کے وارث تھے۔ وہی سچے تھے۔
یہاں تک جس قدر جھوٹ درج ہیں۔ سب ازالہ اوہام طبع پنجم سے منقول ہیں۔ آگے ایام الصلح طبع دوم کے جھوٹ درج کرتا ہوں۔
’’ وما توفیقی الا باﷲ ‘‘
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 85 (مہدی کے سید یا ہاشمی ہونے پر دلالت کرنے والی تمام احادیث مجروح ہیں)

۸۵… ’’ہمارے علماء کا اس پر اتفاق ہے کہ مہدی کے ہاشمی یا سید ہونے کے بارہ میں جس قدر حدیثیں ہیں۔ سب مجروح ہیں۔‘‘
(ایام الصلح ص۲۹ حاشیہ، خزائن ج۱۴ ص۲۵۸)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی یا مرزاقادیانی کے مریدو اگر سچے ہو تو ہمارے علماء کا اتفاق مذکور بالا ثابت کرو۔ ورنہ مرزاقادیانی کا افتراء تسلیم کرو۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 86 (ایلیا نبی کے دوبارہ آنے پر مرزا قادیانی کا جھوٹ)

۸۶… ’’پہلی کتابوں میں (لکھا ہے) کہ اس (مسیح ابن مریم) سے پہلے ایلیا نبی دوبارہ آئے گا اور جب تک ایلیا نبی دوبارہ نہ آئے وہ نہیں آئے گا۔‘‘ (ایام الصلح ص۳۲، خزائن ج۱۴ ص۲۶۲)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! مجھے یقین ہے کہ یہاں بھی آپ استادی کرنے سے نہیں ٹلے۔ اگر آپ پہلی کتابوں سے یہ حوالہ نکال کر دکھا جاتے تو آج مجھے آپ کا یہ بیان جھوٹوں کی فہرست میں درج نہ کرنا پڑتا۔ جہاں تک میں نے پہلی کتب کا مطالعہ کیا ہے وہ تو صرف اتنا ہی ہے کہ ہولناک دن سے پہلے ایلیا (یعنی محمد رسول اﷲﷺ) مبعوث ہوں گے۔ کوئی ایسی آیت مجھے نظر نہیں پڑی۔ جہاں لکھا ہو کہ ایلیا نبی جو آسمان پر اٹھایا گیا تھا۔ وہی آسمان سے نازل ہوگا۔ یا دوبارہ آئے گا اور اس سے پہلے مسیح علیہ السلام مبعوث ہوں گے۔ اگر قادیانی ہمت کر کے ایسی کوئی آیت دکھادیں تو میں شکریہ کے ساتھ مرزاقادیانی کے سینکڑوں سفید جھوٹوں کی فہرست سے یہ جھوٹ خارج کر دینے کا وعدہ کرتا ہوں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 87 (جو مدعی نبوت 25 سال زندہ رہے وہ سچا ہوتا ہے مرزے کا معیار نبوت)

۸۷… ’’کوئی منکر کسی تاریخ کے حوالہ سے ایک نظیر بھی پیش نہیں کر سکتا اور نہیں دکھلا سکتا کہ کوئی جھوٹا الہام کا دعویٰ کرنے والا ۲۵برس تک یا ۱۸برس تک جھوٹے الہام دنیا میں پھیلاتا رہا اور جھوٹے طور پر خدا کا مقرب اور خدا کا مامور اور خدا کافرستادہ اپنا نام رکھا اور اس کی تائید میں سالہائے دراز تک اپنی طرف سے الہامات تراش کر مشہور کرتا رہا اور پھر باوجود ان مجرمانہ حرکات کے پکڑانہ گیا۔ کیا کوئی ہمارا مخالف اس کا جواب دے سکتا ہے؟‘‘
(ایام الصلح ص۳۷، خزائن ج۱۴ ص۲۶۸)
ابو عبیدہ: ہاں بندہ حاضر ہے۔ دور کیوں جاتے ہو خود جناب کے مریدین مدعیان نبوت موجود ہیں۔ جن کو اس سے بھی زیادہ مہلت مل گئی ہے اور ابھی تک ہلاک نہیں ہوئے۔ آپ کی جماعت اور آپ کے خلیفہ انہیں پاگل یا دیوانہ قرار دے رہے ہیں۔ مثلاً عبداﷲ تیماپوری، محمد فضل چنگا بنگیال، قاضی یار محمد، قمر الانبیاء وغیرہم، سابقہ کذابین کا تو ذکر ہی کیا ہے۔ وہ تو سینکڑوں کی تعداد میں گزرے ہیں۔ جس کو شک ہو تاریخ کا مطالعہ کرے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 88 (آیت فلما توفیتنی کے ترجمعے میں مرزا کا دجل و فریب)

۸۸… ’’آیت فلما توفیتنی ‘‘ نے صاف اس بات کا فیصلہ کر دیا ہے کہ عیسائی عقیدہ میں جس قدر بگاڑ اور فساد ہوا ہے وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات کے بعد ہوا۔
(ایام الصلح ص۳۸، خزائن ج۱۴ ص۲۶۹)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی کی ضرورت ہے کہ آپ نے کلام اﷲ، حدیث نبوی، اقوال آئمہ کے خلاف ’’ فلما توفیتنی ‘‘ کے معنی موت کر لئے۔ ورنہ جب ابن عباسؓ جیسے آپ کے مسلمہ مفسر اس کے معنی رفعتنی (یعنی جب تو نے مجھے آسمان پر زندہ اٹھا لیا) کرتے ہیں تو آپ کس منہ سے اس سے موت مراد لیتے ہیں؟ پس یہ آپ کا افتراء علی اﷲ ہے۔ اگر سچے ہو تو اپنے تسلیم کئے ہوئے مجددین امت میں سے کسی ایک مجدد ہی سے اپنی تصدیق کرادو۔ ورنہ جھوٹ بولنے سے توبہ کرو۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 89 (توفی کے معنی نیند ہر گز نہیں ہو سکتے بقول مرزا قادیانی)

۸۹… ’’توفی نیند کو ہرگز نہیں کہتے اور کبھی یہ لفظ نیند پر اطلاق نہیں کیاگیا اور نہ قرآن میں نہ کسی لغت کی کتاب میں۔ نہ حدیث کی کتابوں میں نیند کے معنی لئے گئے۔‘‘
(ایام الصلح ص۴۰، خزائن ج۱۴ ص۲۷۱)
ابوعبیدہ: واہ مرزاقادیانی خود ہی تو آپ نے اس کے خلاف لکھا ہے۔ ’’نیند کے محل پر توفی کا لفظ صرف دو جگہ قرآن شریف میں آیا ہے… توفی کا لفظ جو قرآن شریف میں استعمال کیاگیا ہے۔ خواہ وہ اپنے حقیقی معنوں پر مستعمل ہے۔ یعنی موت پر یا غیر حقیقی معنوں پر معنی نیند پر۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۳۷،۳۳۸، خزائن ج۳ ص۲۷۲)
پھر (ایام الصلح ص۴۰، خزائن ج۱۴ ص۲۷۱) پر مذکور بالا عبارت سے ذرا آگے توفی بمعنی نیند بھی آپ نے تسلیم کیا ہے۔ میں حیران ہوں کہ آپ نے کس قدر جرأت سے تمام دنیا کو اندھا بنارکھا ہے۔ کیا سب لوگ اندھے بن جائیں گے؟ این خیال است ومحال است وجنون۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 90 ،91 ( خدا جھوٹوں کو مہلت نہیں دیتا، مرزا کا جھوٹ)

۹۱،۹۰… ’’اس جگہ یہ بھی یاد رہے کہ یہ انسان کا کام نہیں کہ بارہ برس پہلے ایک دعویٰ سے الہامی عبارت لکھ کر اس دعویٰ کی تمہید قائم کرے اور پھر سالہا سال کے بعد ایسا دعویٰ کرے۔ جس کی بنیاد ایک مدت دراز پہلے قائم کی گئی ہے۔ ایسا باریک مکر نہ انسان کر سکتا ہے نہ خدا اس کو ایسے افتراؤں میں اس قدر مہلت دے سکتا ہے۔‘‘
(ایام الصلح ص۴۲، خزائن ج۱۴ ص۲۷۲)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی اس جگہ جناب نے دو جھوٹوں کا ارتکاب علی رؤس الاشہاد کیا ہے۔
اوّل… آپ جیسے سینکڑوں نہیں تو بیسیوں ایسے شوقین مہدویت ومسیحیت ونبوت پیدا ہوئے جو آپ کی طرح کئی تدبیریں کر کے چند روز کے لئے آپ سے بڑھ کر کامیاب ہوئے مگر آخر زمانہ نے خود انہیں مٹا دیا۔
دوم… خدا پر بھی ساتھ ہی افتراء باندھا کہ وہ جھوٹوں کو مہلت نہیں دیتا۔ حالانکہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں: ’’ انما نملی لہم لیزدا دوا اثما ولہم عذاب مہین (آل عمران:۱۸۷)‘‘ ہم تو فرصت دیتے ہیں ان کو تابڑھتے جائیں گناہ میں اور ان کے لئے ذلت کا عذاب ہے۔
دوسری جگہ فرماتے ہیں: ’’ والذین کذبوا بایتنا سنستدرجہم من حیث لا یعلمون واملی لہم ان کیدی متین (اعراف:۱۸۲،۱۸۳)‘‘ جنہوں نے جھٹلائیں ہماری آیتیں ان کو ہم سہج سہج پکڑیں گے۔ جہاں سے وہ نہ جانیں گے اور ان کو فرصت دوں گا۔ بے شک میرا داؤ پکا ہے۔
(دیکھو جھوٹ نمبر:۸۷)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 92 (موسی و عیسیؑ زندہ ہوتے تو، مرزا کا آپ ﷺ پر جھوٹ و بہتان)

۹۲… ’’ایک حدیث میں آنحضرتﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ اگر موسیٰ علیہ السلام وعیسیٰ علیہ السلام زندہ ہوتے تو میری پیروی کرتے۔‘‘
(ایام الصلح ص۴۲، خزائن ج۱۴ ص۲۷۳)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! کیوں دنیا جہان کے لوگوں کی آنکھوں میں مٹی جھونک کر مطلب براری کرتے ہو۔ کیا آپ نے ساری دنیا کو اپنے مریدین کی طرح ہی سادہ لوح سمجھ رکھا کہ کوئی تحقیق سے کام نہ لے گا اور کہہ دے گا کہ سر تسلیم خم ہے۔ جو مزاج یار میں آئے۔ نہیں بلکہ دنیا میں بال کی کھال اتارنے والے بھی موجود ہیں۔ اگر آپ یہ حدیث کسی حدیث کی کتاب سے دکھادیں تو ہم آپ کی تردید کرنی چھوڑ دیں گے۔ صحیح حدیث میں صرف موسیٰ علیہ السلام کا ذکر ہے اور کسی کا بھی نہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 93 (آسمان پر جانے کے بعد واپس کوئی نہیں آسکتا)

۹۳… ’’نہ اب تک کسی زمانہ میں یہ عادۃ اﷲ ثابت ہوئی کہ کوئی شخص دنیا سے جاکر پھر واپس آیا ہو اور جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی۔ آج تک ایک بھی نظیر اس قسم کی واپسی کی پائی نہیں گئی۔‘‘
(ایام الصلح ص۴۶، خزائن ج ۱۴ ص۲۷۸)
ابوعبیدہ: (ازالہ اوہام ص۲۸۹، خزائن ج۳ ص۲۴۷) پر خود آپ نے تسلیم کیا ہے کہ: ’’رسول کریمﷺ کے معراج کے متعلق قریباً تمام صحابہ کا یہی عقیدہ تھا کہ رسول کریمﷺ کا رفع الیٰ السماء جسمانی تھا۔‘‘ تو کیا رسول کریمﷺ واپس نہیں آئے تھے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top