• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

برق آسمانی برفرق قادیانی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 27 ( اکثر صحابہ وفات مسیح علیہ السلام کے قائل تھے)

۲۷… ’’اکثر صحابہ مسیح کا فوت ہو جانا مانتے رہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۰۲، خزائن ج۳ ص۲۵۴)
ابوعبیدہ: کم ازکم ایک صحابیؓ ہی سے تو کوئی ایسی روایت دکھا دو۔ جس میں وفات مسیح علیہ السلام اس طرح منقول ہو۔ جیسے ہم بیسیوں بلکہ سینکڑوں روایات صحیحہ پیش کرتے ہیں۔ جن میں حیات مسیح علیہ السلام کا ببانگ دہل اعلان ہے۔ ایسے صریح جھوٹ بول کر مطلب براری کر کے قیامت کے دن خدا کو کیا جواب دوگے؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 28 ( مسیحؑ کا جسم کے ساتھ آسمان پر جانا نہایت لغو و بے اصل ہے)

۲۸… ’’غرض یہ بات کہ مسیح جسم خاکی کے ساتھ آسمان پر چڑھ گیا اور اسی جسم کے ساتھ اترے گا۔ نہایت لغو اور بے اصل بات ہے۔ صحابہ کا ہرگز اس پر اجماع نہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۰۲،۳۰۳، خزائن ج۳ ص۲۴۵)
ابوعبیدہ: اگر اجماع نہیں تو آپ کم ازکم ایک ہی صحابیؓ سے کوئی ایسی روایت خواہ وہ ضعیف ہی کیوں نہ ہو۔ دکھا دو کہ جس میں انہوں نے اعلان کیا ہو کہ حضرت مسیح علیہ السلام آسمان پر بجسد عنصری نہیں اٹھائے گئے اور یہ کہ وہی مسیح ابن مریم نہیں اترے گا بلکہ قادیان سے غلام احمد ابن غلام مرتضیٰ خروج کرے گا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 29 ( قرآن کریم سے پرندوں کے پرواز کرنے کا ثبوت نہیں ملتا)

۲۹… ’’اور یہ بھی یاد رہے کہ ان پرندوں کا پرواز کرنا قرآن شریف سے ہرگز ثابت نہیں بلکہ ان کا ہلنا اور جنبش کرنا بھی بپایہ ثبوت نہیں پہنچتا اور نہ درحقیقت ان کا زندہ ہو جانا ثابت ہوتا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۰۷ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۶)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی آیت کریمہ ’’ انی اخلق لکم من الطین کہیئۃ الطیر فانفح فیہ فیکون طیراً باذن اﷲ (آل عمران:۴۹)‘‘ کے معنی تو ذرا کیجئے۔ خود اگر معلوم نہ ہوں تو کسی ادنیٰ طالب علم ہی سے پوچھ لیجئے۔ بلکہ خود یوں لکھا ہے:
’’حضرت مسیح علیہ السلام کی چڑیاں باوجودیکہ معجزہ کے طور پر ان کا پرواز کرنا قرآن کریم سے ثابت ہے۔‘‘
(آئینہ کمالات اسلام ص۶۸، خزائن ج۵ ص ایضاً)
کون سی بات سچ ہے اور کون سی جھوٹ؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 30 ( محی الدین ابن عربیؒ کو مسمریزم میں خاص درجہ کی مشق تھی)

۳۰… ’’اور محی الدین ابن عربی صاحب کو بھی اس میں (مسمریزم میں) خاص درجہ کی مشق تھی۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۰۸، خزائن ج۳ ص۲۵۷)
ابوعبیدہ: یہ حضرت محی الدین ابن عربیؒ پر مرزاقادیانی کا صریح بہتان ہے۔ وہ ماشاء اﷲ صاحب کرامات تھے۔ مرزاقادیانی کے پاس اس بہتان کا کوئی ثبوت نہیں۔ اگر ہے تو پیش کر کے انعام حاصل کرو۔ لطف یہ کہ ایسے مسمریزمی کو پھر (ازالہ اوہام ص۱۵۲، خزائن ج۳ ص۱۷۷) پر کامل صوفی اور محدث بھی مانتے ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 31 ( حضرت مسیح ابن مریم مسمریزم میں کمال رکھتے تھے۔)

۳۱… ’’اور اب یہ بات قطعی اور یقینی ثابت ہو چکی ہے کہ حضرت مسیح ابن مریم باذن وحکم الٰہی الیسع نبی کی طرح اس عمل اللترب (مسمریزم) میں کمال رکھتے تھے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۰۸،۳۰۹، خزائن ج۳ ص۲۵۷)
ابوعبیدہ: خدا کے دو سچے نبیوں پر بہتان باندھا ہے۔ خداوند کریم قرآن پاک میں تو انہیں آیات بینات کہتا ہے۔ آپ کا کیا منہ ہے کہ انہیں مسمریزم کہیں؟
(دیکھو کذب نمبر۱، ۲)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 32 ( ہدایت اور توحید اور دینی استقامتوں کو قائم کرنے میں قریب قریب ناکام رہے)

۳۲… ’’یہی وجہ ہے کہ گو حضرت مسیح علیہ السلام جسمانی بیماروں کو اس عمل (مسمریزم) کے ذریعہ سے اچھا کرتے رہے۔ مگر ہدایت اور توحید اور دینی استقامتوں کے کامل طور پر دلوں میں قائم کرنے کے بارے میں ان کی کاروائیوں کا نمبر ایسا کم درجہ کارہا کہ قریب قریب ناکام کے رہے۔‘‘ (ازالہ اوہام ص۳۱۰ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۸)
ابوعبیدہ: صریح جھوٹ ہے! دیکھئے خود اسی کتاب (ازالہ اوہام ص۱۲۷،۱۲۸) پر فرماتے ہیں۔ ’’ان آیات (متعلقہ معجزات عیسیٰ علیہ السلام) کے روحانی طور پر یہ معنی بھی کرسکتے ہیں کہ مٹی کی چڑیوں سے مراد وہ امی اور نادان لوگ ہیں جن کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے اپنا رفیق بنایا۔ گویا اپنی صحبت میں لے کر پرندوں کی صورت کا خاکہ کھینچا۔ پھر ہدایت کی روح ان میں پھونک دی۔ جس سے وہ پرواز کرنے لگے۔‘‘ اس میں صاف اعلان کر رہے ہیں کہ ان کی ہدایت لوگوں نے کثرت سے قبول کی۔ دروغ گورا حافظہ نباشد کے سوا اور کیا کہیں؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 33 ( حضرت مسیح اپنے باپ یوسف نجار کے ساتھ بائیس سال کام کرتے رہے)

۳۳… ’’حضرت مسیح ابن مریم اپنے باپ یوسف کے ساتھ بائیس برس کی مدت تک نجاری کا کام بھی کرتے رہے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۰۳ حاشیہ، خزائن ج۳ ص۲۵۴)
ابوعبیدہ: قرآن اور حدیث ببانگ دہل اعلان کر رہے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام بغیر باپ کے پیدا ہوئے تھے۔ چنانچہ مرزاقادیانی نے کئی جگہ انہیں بے باپ بھی مانا ہے۔ دیکھو فرماتے ہیں: ’’ من عجب تر از مسیح بے پدر ۔‘‘ یعنی میں اس مسیح سے افضل ہوں۔ جو بے باپ تھے۔
(ازالہ اوہام ص۳۷۷، خزائن ج۳ ص۲۹۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 34 ( توفی کے معنی)

۳۴… ’’یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ توفی کا لفظ جو قرآن شریف میں استعمال کیاگیا ہے۔ خواہ وہ اپنے حقیقی معنوں پر مستعمل ہے۔ یعنی موت یا غیر حقیقی معنوں پر یعنی نیند۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۳۷،۳۳۸، خزائن ج۳ ص۲۷۲)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی توفی کی یہ تقسیم آپ نے کس کتاب سے نقل کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ محض آپ کے بے استاد اور بے پیر ہونے کی وجہ سے آپ کا جھوٹ محض ہے۔ بے استادی اور بے پیر ہونے کا ثبوت دیکھو۔ تردید جھوٹ نمبر۸۳ میں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 35 ( مسیحؑ کو زندہ خیال کرنا کلام خداسے روگردانی (معاذاللہ))

۳۵… ’’مسیح کو زندہ خیال کرنا اور یہ اعتقاد رکھنا کہ وہ جسم خاکی کے ساتھ دوسرے آسمان میں بغیر حاجت طعام کے یونہی فرشتوں کی طرح زندہ ہے۔ درحقیقت خداتعالیٰ کے کلام پاک سے روگردانی ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۴۸، خزائن ج۳ ص۲۷۷)
ابوعبیدہ: اگر یہ سچ ہے تو مرزاقادیانی خود بھی ۵۲ برس تک قرآن سے روگردان رہے۔ پھر جو شخص قرآن سے روگردان ہو۔ وہ مجدد کیسے ہو سکتا ہے اور نبی کیسے بن سکتا ہے؟ (دیکھو براہین احمدیہ ص، خزائن ج۱ ص۵۹۳) پر صاف اقرار کیا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام زندہ آسمان پر موجود ہیں اور وہی نازل ہوں گے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 36 ( حساب و کتاب ، میزان، شفاعت انبیاء کا انکار)

۳۶… ’’حق یہ ہے کہ اس دن (قیامت کے دن) بھی بہشتی بہشت میں ہوں گے اور دوزخی دوزخ میں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۵۱، خزائن ج۳ ص۲۷۹)
ابوعبیدہ: کس صفائی سے قیام قیامت کا انکار کر رہے ہیں۔ پھر قیامت کس جانور کا نام ہے۔ ’’ بعث بعد الموت ‘‘ حساب کتاب، میزان، شفاعت انبیاء وغیرہ کا کس صفائی کے ساتھ انکار ہے۔ دوسرے الفاظ میں تمام کلام اﷲ کو جھٹلا رہے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top