• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

برق آسمانی برفرق قادیانی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 37 ( صلیب پر چڑھنے والا لعنتی ہے)

۳۷… ’’توریت بلند آواز سے پکار رہی ہے کہ مصلوب لعنتی ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۳۷۱، خزائن ج۳ ص۲۹۱)
ابوعبیدہ: کذب صریح ہے۔ توریت میں صرف وہ مجرم لعنتی لکھتا ہے۔ جو موت کی سزا کا مستحق ہو اور پھر وہ صلیب دیا جائے۔
(توریت استثناء باب۲۱، آیات۲۲،۲۳، نیز دیکھو نمبر ۱۲۰)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 38 (امام محمدمہدی فوت ہو گئے ہیں)

۳۸… ’’سنت جماعت کا یہ مذہب ہے کہ امام محمد مہدی فوت ہوگئے ہیں اور آخری زمانہ میں انہیں کے نام پر ایک اور امام پیدا ہوگا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۵۷، خزائن ج۳ ص۳۴۴)
ابوعبیدہ: اس کا نام ہے چہ دلاور است دزدے کہ بکف چراغ دارد ۔ کیا قادیانی اپنے نبی کو سچا ثابت کرنے کے لئے دوچار نام اہل سنت وجماعت کے محققین کے پیش کر سکتے ہیں۔ جن کا یہ عقیدہ ہے؟ سنئے قیامت تک پیش نہیں کر سکو گے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 39 ( حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ پر جھوٹا بہتان)

۳۹… ’’ابن عباسؓ سے یہ حدیث نکلتی ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہوچکے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۶۵، خزائن ج۳ ص۳۴۹)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی افتراء کرنے میں کس قدر بیباک واقع ہوئے ہیں؟ حضرت ابن عباسؓ سے کوئی ایسی حدیث مروی نہیں جس کے یہ معنی ہوں کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہوچکے ہیں۔ بلکہ وہ تو فرماتے ہیں کہ ’’ انی متوفیک ‘‘ کے معنی ہیں۔ اے عیسیٰ علیہ السلام میں تجھے قیامت سے پہلے آسمان سے اتار کر ماروں گا۔ نیز دیکھو جھوٹ نمبر:۷ میں حدیث ابن عباسؓ۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 40 ( قرآن میں کافر کے معنی)

۴۰… ’’کتب لغت میں اندھیری رات کا نام بھی کافر ہے۔ مگر قرآن شریف میں کافر کا لفظ صرف کافر دین یا کافر نعمت پر بولا گیا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۶۶، خزائن ج۳ ص۳۴۹)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی صاحب الغرض مجنون کا مصداق ہیں۔ ’’ ومن یکفر بالطاغوت ‘‘ میں کفر کے معنی کیا ہیں؟ کیا یہاں بھی کافر نعمت یا کافر دین ہی مراد لیں گے۔ افسوس آپ کی قرآن دانی پر۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 41 ( مسیح ؑ ہی قبر گلیل میں)

۴۱… ’’یہ تو سچ ہے کہ مسیح اپنے وطن گلیل میں جاکر فوت ہوگیا۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۷۳، خزائن ج۳ ص۳۵۳)
ابوعبیدہ: اس کا جھوٹ ہونا اس طرح تسلیم کرتے ہیں۔ ’’اور یہی سچ ہے کہ مسیح فوت ہوچکا اور سری نگر محلہ خانیار میں اس کی قبر ہے۔‘‘
(کشتی نوح ص۶۹، خزائن ج۱۹ ص۷۶)
قرآن اور حدیث کی رو سے دونوں جھوٹ ہیں۔ جب قرآن اور حدیث ان کی حیات کا اعلان کر رہے ہیں تو مرنے سے پہلے قبر کیسے؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 42 ( دابۃُ الرض کے بعد ایمان لانا نافع نہ ہو گا)

۴۲… ’’ دابۃ الارض ‘‘ اس جگہ لفظ دابۃ الارض سے ایک ایسا طائفہ انسانوں کا مراد ہے۔ جو آسمانی روح اپنے اندر نہیں رکھتے۔ لیکن زمینی علوم وفنون کے ذریعہ سے منکرین اسلام کو لاجواب کرتے ہیں اور اپنا علم کلام اور طریق مناظرہ تائید دین کی راہ میں خرچ کر کے بجان ودل خدمت شریعت غرا بجا لاتے ہیں۔ سو وہ چونکہ درحقیقت زمینی ہیں اور آسمانی نہیں اور آسمانی روح کامل طور پر اپنے اندر نہیں رکھتے۔ اس لئے دابۃ الارض کہلاتے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۵۰۲، خزائن ج۳ ص۳۶۹،۳۷۰)
ابوعبیدہ: سبحان اﷲ! رسول کریمﷺ تو فرماتے ہیں:
’’ ثلث اذا خرجن لا ینفع نفسا ایمانہا لم تکن اٰمنت من قبل او کسبت فی ایمانہا خیراً طلوع الشمس من مغربہا والدجال ودابۃ الارض ‘‘
(مشکوٰۃ ص۴۷۲، باب العلامات بین یدی الساعۃ وذکر الدجال)
’’یعنی جب تین چیزیں ظاہر ہو جائیں گی۔ اس کے بعد ایمان لانا بھی نفع نہ دے گا۔ اوّل سورج کا مغرب سے نکلنا۔ دوسرے دجال کا نکلنا۔ تیسرے دابۃ الارض کا نکلنا۔‘‘
تو کیا اب جس قدر مرزائی ہیں۔ یہ سب کافر ہیں۔ کیونکہ دابۃ الارض کے بعد مرزائی بنے ہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 43 ( امام مجددالف ثانی پر جھوٹا بہتان)

۴۳… ’’مجدد الف ثانی صاحبؒ اپنے مکتوبات کی جلد ثانی مکتوب۵۵ میں لکھتے ہیں کہ مسیح موعود جب دنیا میں آئے گا تو علماء وقت کے بمقابل اس کے آمادہ مخالفت کے ہو جائیں گے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۵۴۵، خزائن ج۳ ص۳۹۳)
پھر (ص۲۴۰) پر لکھتے ہیں کہ: ’’مجدد ثانی نے ٹھیک لکھا ہے کہ جب مسیح آئے گا تو تمام مولوی ان کی مخالفت پر آمادہ ہو جائیں گے اور خیال کریں گے کہ اہل الرای ہے اور اجماع کو ترک کرتا ہے اور کتاب اﷲ کے معنی الٹاتا ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۵۸۰، خزائن ج۳ ص۴۱۳)
ابوعبیدہ: ہذا بہتان عظیم جو قادیانی یہ لفظ یا مضمون مجدد صاحب کی کتاب سے دکھا سکے۔ ہم سے انعام حاصل کرے۔ ان کی عبارت میں لکھا ہے۔ ’’عجب نہیں کہ علمائے ظاہر‘‘ ان الفاظ کو مرزاقادیانی ہضم ہی کر گئے ہیں۔ جن کی موجودگی میں معنوں میں زمین اور آسمان کا فرق ہو جاتا ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 44 ( مسیح امت محمدیہ میں سے ہوں گے یا نہیں؟)

۴۴… ’’صاحب نبوت تامہ ہر گز امتی نہیں ہوسکتا اور جو شخص کامل طور پر رسول اﷲ کہلاتا ہے وہ کامل طور پر دوسرے نبی کا مطیع اور امتی ہو جانا نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کی رو سے بکلی ممتنع ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۵۶۹، خزائن ج۳ ص۴۰۷)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی آپ کو قرآن اور حدیث کا صحیح مفہوم نصیب نہیں ہوا۔ کیا آپ کو آیت میثاق النبیین یاد نہیں۔ ہر ایک نبی سے اس میں عہد لیاگیا ہے کہ اگر محمدﷺ کو پاؤ تو اس پر ایمان لے آؤ۔ پھر رسول پاک کی حدیث کھول گئی۔ ’’ لوکان موسیٰ حیاً ماوسعہ الا اتباعی رواہ احمد وبیہقی ‘‘
(مشکوٰۃ ص۳۰، باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ)
یعنی فرمایا رسول پاکﷺ نے اگر موسیٰ علیہ السلام بھی زندہ ہوتے تو میری اطاعت کے بغیر انہیں چارہ نہ ہوتا۔ پھر مرزاقادیانی نے خود اسی (ازالہ ص۲۵۵) پر لکھا ہے: ’’یہ ظاہر ہے کہ مسیح ابن مریم اس امت (محمدی) کے شمار میں ہی آگئے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۲۳، خزائن ج۳ ص۴۳۶)
پھر (ص۲۶۴) پر لکھا ہے کہ: ’’مسیح درحقیقت آخری خلیفہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تھا۔‘‘
( ازالہ اوہام ص۶۴۸، خزائن ج۳ ص۴۵۰)
پھر باوجود اس کے کہ حضرت مسیح کامل طور پر رسول اﷲتھے۔ مگر حضرت موسیٰ کے خلیفہ تھے۔ علاوہ ازیں آپ نے (ریویو آف ریلیجنز ج۱ نمبر۵ ص۱۹۶) پر اسی آیت مذکورہ بالا کے تحت میں ’’حضرت مسیح علیہ السلام کو حضرت رسول کریمﷺ کا امتی تسلیم کیا ہے۔‘‘
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 45 ( توفیتنی کے معنی میں تحریف)

۴۵… ’’لیکن افسوس کہ بعض علماء نے محض الحاد اور تحریف کی رو سے اس جگہ توفیتنی سے مراد رفعتنی لیا ہے اور اس طرف ذرا خیال نہیں کیا کہ یہ معنی نہ صرف لغت کے مخالف بلکہ سارے قرآن کے مخالف ہیں۔ پس یہی تو الحاد ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۰۰، خزائن ج۳ ص۴۳۴)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی کی سمجھ اور فہم کا قصور ہے۔ چمگادڑ کو دوپہر کے وقت اندھیرا نظر آتا ہے۔ علماء نے الحاد اور تحریف نہیں کی۔ بلکہ آپ نے کی ہے۔ ثبوت سنئے توفیتنی کے معنی رفعتنی حضرات صحابہ کرامؓ نے کئے۔ تمام مجددین امت نے جن کو فہم قرآن آپ کے نزدیک بھی دیاگیا تھا۔
(دیکھو عسل مصفیٰ ج۱ ص۱۶۳)
یہی معنی کئے ہیں۔ آپ تو عربی میں بے استادے اور علوم عربیہ میں محض کورے ہیں۔ (پڑھئے جھوٹ نمبر۸۳) تمام مفسرین نے جو عربی اور علوم عربیہ میں بحر ذخارئر تھے۔ یہی معنی کئے ہیں۔ پھر آپ کس منہ سے کہتے ہیں کہ توفیتنی کے معنی رفعتنی کرنا الحاد اور تحریف ہے۔ تف ہے آپ کی نبوت، مہدویت، مجددیت اور مسیحیت پر کہ جھوٹ بولتے ہوئے ذرا حجات نہیں آتا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذبات مرزا ’’ازالہ اوہام‘‘ 46 (توفی کے معنی اور مرزا کی بے علمی)

۴۶… ’’توفی کے معنی حقیقت میں وفات دینے کے ہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۰۱، خزائن ج۳ ص۴۲۵)
پھر (ص۳۸۷) ’’توفی کے حقیقی معنی وفات دینے اور روح قبض کرنے کے ہیں۔‘‘
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی آپ کو حقیقت اور مجاز کے معنی بھی معلوم ہیں؟ ذرا دونوں کی تعریف کیجئے۔ پھر توفی کے حقیقی معنی وفات دینے کے ثابت کیجئے تو مزہ بھی آئے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top