• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

محمدیہ پاکٹ بک

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
پانچویں حدیث:
وعن جابر ان النبی ﷺ قال اَنَا قائد المرسلین ولا فحز وانا خاتم النبیین ولا فخر ۔(۴۳)
'' فرمایا میں قائد انبیاء ہوں، میں خاتم الانبیاء ہوں یہ فخر سے نہیں کہتا ہوں۔''
----------------------------------------------
(۴۳) اخرجہ الدارمی ص۴۰، ج۱ المقدمۃ باب ما اعطی النبیﷺ من الفضل واردہ البغوی فی المصابیح السنہ ص۴۰،ج۳ والخطیب فی المشکوٰۃ ص۵۱۴،ج۲ باب فضائل سید المرسلین
 

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
چھٹی حدیث:
اِنَّ لِیْ اَسْمَاء اَنَا مُحَمَّدٌ وَاَنَا احمدُ اِلٰی قولہ وانا العاقب والعاقب الَّذِی لیس بعدہ نبی۔(۴۴)
'' فرمایا میرے کئی نام ہیں میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں، احمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں، عاقب ہوں اور عاقب سے مراد یہ ہے کہ جس کے بعد کوئی نبی نہ ہوگا۔'' (بخاری و مسلم، مشکوٰۃ باب اسماء النبی صلی اللہ علیہ وسلم )
------------------
(۴۴) متفق علیہ اخرجہ البخاری فی الصحیح ص۵۰۱،ج۱ کتاب المناقب باب ماجاء اسماء رسول اللہﷺ و مسلم فی الصحیح ص۲۶۱،ج۲ کتاب الفضائل باب فی اسمائہ ﷺ من روایت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ واوردہ القادیانی فی ازالہ اوہام ص۵۲۵ و روحانی ص۳۲۵،ج۳ وایضاً فی آئینہ کمالات اسلام ص۱۹۴
 

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
ساتویں حدیث:
قَالَ النَّبِیُّ ﷺ لَوْکَانَ بَعْدِیْ نبی لکانہ عمر بن الخطاب۔ (۴۵)
'' اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر رضی اللہ عنہ ہوتا۔'' (ترمذی، مشکوٰۃ باب مناقب عمرؓ)
----------------------
(۴۵) اخرجہ احمد فی مسندہٖ ص۱۵۴،ج۴ والترمذی فی السنن مع تحفہ ص۳۱۵ج۴ فی المناقب باب مناقب عمر رضی اللہ عنہ والحاکم فی المستدرک ص۸۵،ج۳ کتاب معرفۃ الصحابۃ باب لوکان بعدی نبی وقال صحیح الاسناد و وافقہ الذھبی واوردہ القادیانی فی ازالہ اوہام ص۲۳۶ و روحانی ص۲۱۹،ج۳ وایضاً فی حمامۃ البشرٰی الٰی اھل مکۃ وصلحاء ام القرٰی ص۸۲ و روحانی ص۳۰۱،ج۷
 

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
آٹھویں حدیث:
قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ ﷺ لِعلی انت منی بمنزلۃ ھارون من موسیٰ الا انہ لا نبی بعدی ۔(۴۶)
''اے علی رضی اللہ عنہ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا ہارون موسیٰ سے، فرق یہ ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہ ہوگا۔'' (بخاری و مسلم، مشکوٰۃ باب مناقب علیؓ)
-----------------------
(۴۶) متفق علیہ اخرجہ البخاری فی الصحیح ص۵۲۶،ج۱ کتاب الفضائل الصحابۃ باب مناقب علی وایضاً فی المغازی من الصحیح ص۶۳۳،ج۲ باب غزوۃ تبوک و مسلم فی الصحیح ص۲۷۸،ج۲ کتاب فضائل الصحابۃ باب من فضائل علی واردہ مرزا خدا بخش القادیانی فی عسل مصفٰی ص۲۲۶، ج۱ و مرزا محمود فی تفسیرہٖ ص۲۵،ج۷
 

وحید احمد

رکن ختم نبوت فورم
نویں حدیث:
کَانَتْ بَنُوْ اِسْرَائِیلَ تَسُوْسُھُمُ الْاَنبیاء کُلُّما ھَلَکَ نبی خلف نبی وانہ لانبی بعدی سیکون خلفا فیکثرون ۔(۴۷)
'' بنی اسرائیل کی عنان سیاست انبیاء کے ہاتھوں میں رہی جب ایک نبی فوت ہوتا، اس کا جانشین نبی ہی ہوتا، مگر میرے بعد کوئی نبی نہ ہوگا، عنقریب خلفاء کا سلسلہ شروع ہوگا پس بکثرت ہوں گے۔''
اس حدیث کی تشریح قولِ مرزا سے یوں ہوتی ہے:
'' وحی و رسالت ختم ہوگئی مگر ولایت و امامت و خلافت کبھی ختم نہ ہوگی۔'' الخ (۴۸)
-----------------------------------------------------
(۴۷) اخرجہ البخاری فی الصحیح ۴۹۱،ج۱ کتاب احادیث الانبیاء باب ذکر عن بنی اسرائیل و مسلم فی الصحیح ص۱۲۶ ج۲ کتاب الامارۃ باب وجوب الوفاء بیعۃ الخلفاء
(۴۸) مکتوب مرزا مندرجہ بدر جلد ۲، نمبر۱۴ مورخہ ۱۴؍ جون ۱۹۰۶ء بحوالہ قمر الھدیٰ ص۱۷۱ مؤلفہ مولوی قمر الدین جہلمی لاہوری
 
Top