• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مسيح جاپان میں بجواب "مسیح ہندوستان میں"

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
  • Jamil Tayyeb
    قران مجید میں واقعہ صلیب کے بعد اُن کی ہجرت کی طرف واضح بیان موجود ہے ۔ قران مجید میں تیس آیات ایسی موجود ہیں جو ان کی وفات پر دلالت کرتی ہیں ۔ بائیبل تاریخ اور طب کے ناقابل تردید ثبوت ان کے واقعہ صلیب اور صلیب سے ذندہ بچ جانے کی دلیل ہیں ۔
  • Abu Wafa
    میں نے کتاب نہیں مانگی ۔ دلیل پوچھی ہے کہ اس کتاب میں کس دلیل سے یہ کہانی پیش کی گئی ہے جو کہانی اوپر آپ نے سنائی ہے ۔ ساری کتاب پڑھنے پر مجبور نہ کریں پلیز ۔ کیا آپ نے یہ کتاب نہیں پڑھی ؟ کیا آپکو اس کتاب میں پیش کئے گئے دلائل یاد نہیں رہے ؟ اگر کچھ ایسا ہی معاملہ ہے تو میں کتاب کھول کر خود دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن اس وعدے پر کہ آپ مجھے اس کتاب کے پڑھنے کے بعد میرے ذہن میں آنے والے سوالات کے جوابات دیں گے ۔
  • Abu Wafa
    ہاں قرآن میں انکا صلیب پر چڑھائے جانے کا جو اشارہ ہے وہ مجھے بتائیے پلیز ۔ پھر جو ہجرت کا اشارہ ہے وہ بھی بتائیے ۔ اور سارے اشارے ہی ہیں یا کوئی نصِ قطعی بھی ہے ؟
  • Jamil Tayyeb
    آپ مجھ سے یہ چاہتے ہیں کہ میں مصنف کے دیے گیے دلائیل کو اپنی ذبان میں آپ کے سامنے دھرانا شروع کر دوں ۔ لیکن آپ کو یہ معمولی بات سمجھ نہیں آرہی کہ کوئ دوسرا شخص ان دلائیل کو اُس موثر انداز میں نہیں پیش کر سکتا جو کہ مصنف کی اپنی تحریر میں ہے ۔

    آپ کتاب کو پڑھ لیں ۔ پھر بھی اگر کو سوال ہوا تو بات ہو جائیگی ۔ ایک سو دس صفحات پڑھنے کیا مشکل ہیں ؟
  • Jamil Tayyeb
    آپ مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ کسی شخص کو صلیب پر چڑھا کر مرنے سے قبل اُتار لیا جاۓ اور وہ شخص ذندہ رہے تو دنیا کا کون بے وقعوف کہے گا کہ فلاں شخص مصلوب ہوگیا ؟ مصلوب ہونا اُس حالت کو کہتے ہیں جس میں صلیب کے ذریعہ سزاۓ موت پر عمل درآمد ہو ۔

    قران مجید نے حضرت عیسی ء کے مصلوب ہونے کی نفی فرمائ ہے نہ کہ صلیب پر چڑھاۓ جانے کی ۔

  • Jamil Tayyeb
    اور ہجرت کی بات میں نے اپنے سابقہ کمنٹ میں بھی کی تھی ۔ دوبارہ پیش ہے ۔

    آپ کی ہجرت اور کشمیر میں آنے کا ذکر قرآن کریم میں بھی ہے۔ فرمایا وَاٰوَیْنٰھُمَا اِلٰی رَبْوَۃٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیْنٍ (المومنون:51) (ترجمہ:۔ اور ان دونوں کو ہم نے ایک مرتفعمقام کی طرف پناہ کی جوپُر امن اور چشموں والا تھا)اور کشمیر کی تاریخ میں بھی ملتا ہے۔ اس وقت کا راجہ شالباھن سے حضرت عیسیٰ کی ملاقات کا تذکرہ ملتا ہے جس میں عیسیٰ ؑنے بتایا میں بنی اسرائیل کا نبی ہوں اور کنواری کے بطن سے پیدا ہوا اور میری تعلیم محبت کی ہے ۔ میں اپنی قوم کے گمشدہ قبائل کی تلاش میں یہاں آیا ہوں۔

  • Abu Wafa
    عجیب و غریب بات آپ کر رہے ہیں کہ قرآن کہتا ہے : ان دونوں کو ہم نے ربوہ میں پناہ دی ۔ تو اس سے انکی صلیب سے اترنے کے بعد ہجرت ثابت ہو گئی ۔ اگر میں کہہ دوں کہ یہ پناہ گاہ انکے واقعہ صلیب سے پہلے کی ہے جہاں مریم علیہ السلام اور انکے صاحبزادے نے قیام فرمایا تو آپکے پاس کون سی دلیل ہے کہ یہ بات واقعہ صلیب کے بعد ہجرت کی طرف نشان دہی کر رہی ہے
  • Abu Wafa
    ربوہ تو وہسے بھی ریتلی زمین کو کہتے ہیں کشمیر کہاں سے ریتلی زمین آگئی ؟
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
  • ساحل کاہلوں
    لیں جی ہم تھوڑا مصروف کیا ہوئے مربیان نے تو یہاں تحریفات کے پل باندھ دیئے ھاھاھا
  • ساحل کاہلوں
    وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ آيَةً وَآوَيْنَاهُمَا إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ
    اور ہم نے مریم کے بیٹے اور اس کی ماں کو نشانی بنایا تھا اور انہیں ایک ٹیلے پر جگہ دی جو رہنے کے لائق تھی اور پانی جاری تھا ۔
    مربی جی مجھے بتائیں اس میں کون سے لفظ کا ترجمہ ہے کہ پناہ دی ؟

  • Jamil Tayyeb
    میں دراصل اس وقت اپنی جاب پر ہوتا ہوں ۔ اگر کبھی میری طرف سے جواب میں دیر ہو جاۓ تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ " مخالف فریق بھاگ گیا "
    اگر ربوہ کے معنی آپ کے نزدیک ریت والا علاقہ ہے تو ایسا پُرسکون ریت کا ٹیلہ بتائیں جس میں سے چشمے بھی بہتے ہوں ؟
    پورے عرب میں ایسا بلند مقام ریت کا ٹیلہ نہیں ہے جس میں سے پانی کے چشمے بہتے ہوں ۔ اگر کوئ ایسا موجود ہے تو نشان دہی فرما دیں ۔
    اس آیت میں حضرت عیسی اور ان کی والدہ کا ذکر ہے ۔ آپ تاریخ یا بائیبل سے ثابت کر دیں کہ واقعہ صلیب سی قبل یہ حجرت ہوئ تھی ۔ مجھے ماننے میں کوئ اعتراض نہیں ۔
  • Abu Wafa
    ہجرت کا تو یہاں ذکر ہی نہیں ۔ اتنے ہی الفاظ ہیں کہ ایک ریتلی اونچی جگہ(یعنی ایک ٹیلے) پر جگہ دی ۔ اب وہ جگہ 2015 سال گذر جانے کے بعد بھی اسی شکل میں موجود ہوگی یہ سوال بہت عجیب ہے زمین اور علاقے تاریخ کے ساتھ ساتھ اپنی ہئیت اور شکل تبدیل کرتے رہتے ہیں اس لئے یہ ضروری تو نہیں کہ آج آپکو وہ جگہ دکھائی جاسکے البتہ ماضی میں ہم نے صحرائی نخلساتوں کا ذکر کئی کتابوں میں پڑھا ہے اور یہ بھی کوئی نخلستان سے معلوم ہوتا ہے ۔ صرف لفظ " ربوہ" سے اتنی بڑی کہانی گھڑی گئی ہے کہ وہ صلیب والے واقعہ کے بعد کشمیر آگئے تھے ؟
  • ساحل کاہلوں
    آیت وَآوَيْنَاهُمَا إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ میں کشمیر کا ذکر ہے اور صلیب کے بعد کا واقعہ ہے قرآن کی کسی آیت کسی حدیث کسی صحابی کا قول کسی مفسر کسی محدث مجدد کا قول پیش کرسکتے ہو ؟
  • ساحل کاہلوں
    مربی جی " آوی یؤوی ایواء " ان سب کا مطلب صرف اور صرف ٹھکانا دینا ٹھکانا بنانا یا کسی جگہ داخل ہونا یا کسی جگہ ٹھہرنا ہے اگر کہو تو لٖغات کے حوالے پیش کروں ؟
  • ساحل کاہلوں
    میرے پاس تو صحابہ کی اس آیت کے بارے میں تفسیر موجود ہے تمہارے عقیدہ کے خلاف اور وہ اس آیت کو واقعہ صلیب کے بعد نہیں بلکہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی پیدائش کے وقت کا بتاتے ہیں لیکن تم نے ماننا کہاں ہے مربی جی

  • ساحل کاہلوں

    میرے پاس حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت ہے اور یاد تو ہوگا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے بارے میں مرزا غلام قادیانی نے کیا کہا ہوا کہ قرآن کریم کے سمجھنے میں اول نمبر والوں میں سے ہیں اور انکے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دعا بھی ہے ، اور یہی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس " وَمَعِينٍ " سے مراد جسکا ذکر اس آیت میں ہے جب حضرت عیسیٰ کی ولادت کے فوراََ بعد حضرت مریم علیھما اسلام سے فرمایا گیا کہ " آپ کے نیچے چشمہ جاری کردیا گیا "
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

  • ساحل کاہلوں
    ھاھاھاھا یعنی مربی کے پاس اپنی حق میں 1400 سال سے کوئی دلیل نہیں کوئی نظیر نہیں جس نے یہ کہا ہو کہ اس آیت وَآوَيْنَاهُمَا إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ میں کشمیر کا ذکر ہے اور صلیب کے بعد کا واقعہ ہے قرآن کی کسی آیت کسی حدیث کسی صحابی کا قول کسی مفسر کسی محدث مجدد کا قول پیش کرسکتے ہو ؟ مربی جی جس کی نظیر نہ ہو مرزا غلام قادیانی اس کے جھوٹا ہونے کا فتویٰ دیا ہے
  • ساحل کاہلوں
    چلو ثابت کرو کہ یہ انکی طرف جھوٹی روایت منسوب ہوئی ہے آؤ میدان میں چلو نکلو باہر اب گھسنا نہیں کہیں کبھی شاہد تو کبھی ندیم تو کبھی کچھ تو کبھی کچھ مربی
  • ساحل کاہلوں
    تو وہ دلائل دیتے کیوں نہیں ؟
    قرآن کی کسی آیت کسی حدیث کسی صحابی کا قول کسی مفسر کسی محدث مجدد کا قول پیش کرسکتے ہو ؟ مربی جی جس کی نظیر نہ ہو مرزا غلام قادیانی اس کے جھوٹا ہونے کا فتویٰ دیا ہے

  • ساحل کاہلوں
    مربی جی چلو اسلامی تاریخ سے ہی یہ ثابت کردو کہ آیت وَآوَيْنَاهُمَا إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ میں کشمیر کا ذکر ہے اور صلیب کے بعد کا واقعہ ہے
  • ساحل کاہلوں
    ہوائی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں مربی جی
  • ساحل کاہلوں
    حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے جن کے بارے میں مرزا غلام قادیانی کہتا ہے کہ قرآن کریم کے سمجھنے میں اول نمبر والوں میں سے ہیں اور انکے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دعا بھی ہے ، انہی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے تم لوگوں کے کھوکھلے دعووں کی دجھیاں بکھیر دی ہیں مربی جی
  • ساحل کاہلوں
    مربی جی کہاں چل دیے آپ ؟
  • ساحل کاہلوں
    مربی جی کہتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہ کے فہم قرآن میں شک ہے کیونکہ وہ ان کے عقیدہ کے خلاف کہتے ہیں لیکن مربی جی مرزا تو کہتا ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ قرآن کریم کے سمجھنے میں اول نمبر والوں میں سے ہیں اور انکے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دعا بھی ہے ، اب مجھے بتاؤ کہ تمہاری بات جھوٹی یا مرزا غلام قادیانی کی ؟ اور دوسری بات مربی جی چلو اسلامی تاریخ سے ہی یہ ثابت کردو کہ آیت وَآوَيْنَاهُمَا إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ میں کشمیر کا ذکر ہے اور صلیب کے بعد کا واقعہ ہے قرآن کی کسی آیت کسی حدیث کسی صحابی کا قول کسی مفسر کسی محدث مجدد کا قول پیش کرسکتے ہو ؟ مربی جی جس کی نظیر نہ ہو مرزا غلام قادیانی اس کے جھوٹا ہونے کا فتویٰ دیا ہے
  • ساحل کاہلوں
    مربی جی کھوکھلے دعوے مرزا کی طرح مت کرو کوئی ثبوت پیش کرو کہ جو روایت میں نے پیش کی ہے وہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی طرف جھوٹ منسوب ہے ثبوت مربی جی کھوکھلے دعوے نہیں '
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
  • Jamil Tayyeb
    صحابہ کا قول کب سے تم اہل سنت پر حجت ہو گیا ہے ؟

    قران مجید کے تو منکر ہو ۔ قول صحابہ کو حجت بناتے ہو ۔ پتہ نہیں تمہارا دین کونسا ہے ؟ میرے لیے یہ بھی ایک معمہ ہے !

  • Jamil Tayyeb

    کیا تمہارے نزدیک قران مجید کے تمام اسرار کو اُس ذمانے کے صحابہ سمجھنے کے قابل تھے ؟ کیا انہوں نے تمام آئیندہ ذمانوں کی پیش گوئیوں کو پوری طرح سمجھ لیا تھا ۔ اور بیان کر دیا تھا ؟ کیا ان کے بیان کرنے کے بعد مسلمانوں کے لیے قران پر غور و فکر اور تدبر کی تمام آیات نعوزباللٰہ منسوخ ہوگئیں ہیں ؟ اور قران مجید کی تفسیر اور معانی کسی اور پر نہیں کھولے جائیں گے؟

    کیا قران مجید اللٰہ کا ایسا کلام ہے ، جو صحابہ کی تفاسیر کا محتاج ہے ؟ جو صحابہ نے لکھ دیا وہ حرف آخر ہے ؟

  • Jamil Tayyeb
    جب ہم صحابہ اور بزرگان کے اقوال تمہارا منہ بند کرنے کے لیے پیش کرتے ہیں تو یا تو تم ان سے صاف منکر ہو جاتے ہو یا اُن کی صحت کی بحثوں میں الجھ جاتے ہو ۔ تو ثابت ہوا کہ ایک منکر قران کے لیے ہر کسی کا انکار ممکن ہے ۔
  • Jamil Tayyeb
    رسول کریم SAW نے یہ نہیں فرمایا کہ آج سے اتنے عرصہ کے بعد آئیندہ ذمانے کے مسلمانوں میں ابن مریم کا نزول ہوگا ۔ بلکہ صحابہ کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ " تمہارا کیا حال ہوگا جب ابن مریم تم میں نازل ہونگے اور تمہارے امام تم میں سے ہی ہونگے "

    " کیف انتم " میں آنحضور SAW نے کس کو مخاطب کر کے یہ الفاظ فرماۓ ؟
    جواب ہے کہ یہ خطاب صحابہ کرام سے تھا ۔ صحابہ کرام اسی وعدہ پر یقین رکھتے تھے اور منتظر تھے ۔ اب صحابہ کرام میں تو " ابن مریم " نازل نہیں ہوۓ ۔ حضرت ابو ھریرہ ساری عمر ابن مریم کے نزول کا انتظار کرتے رہے ۔ بلکہ اپنے بیٹے کو بھی وصیت کر گیے کہ تمہاری ذندگی میں تو یقیناً نزول ہوگا ۔ اُن کو ابو ھریرہ کا سلام کہنا ۔ اُن صحابہ کرام کو کیوں اپنے نبی کی بات کی بھی پوری طرح سمجھ نہ آ سکی ؟
    کیا نعوزباللٰہ رسول SAW کا کلام جھوٹا ہوگیا ؟

    • Abu Wafa
      جمیل طیب ویسے تو میں اس بات کا ایک عرصہ سے قائل ہوں کہ اسلام اور اسلامی تعلیمات یعنی قرآن و حدیث کا اگر کوئی اس دنیا میں حقیقی دشمن ہے تو وہ آپ لوگ ہو ۔ لیکن جیسے جیسے آپ لوگوں کے کمنٹس پڑھتا جاتا ہوں آپ کی حقیقت مزید کھل کر سامنے آتی جارہی ہے ۔ اگر کوئی بندہ دل سے مومن ہوچکا ہے اور نفاق اس کے دل میں نہیں ہے تو وہ تو نبی کے صحابہ کو ستاروں کی طرح سمجھتا ہے اور نبی ﷺ کو چاند کی طرح سمجھتا ہے اسکے سامنے نبی ﷺ کا قول پیش کیا جائے یا صحابہ کا قول پیش کیا جائے تو وہ سرِ تسلیمِ خم کردیتا ہے لیکن آپ لوگ ایسے آستین کے سانپ بن کر اسلام اور اسلامی تعلیمات کو ڈس رہے ہو کہ انسان کے دل میں ایمان کی ہلکی سی چنگاری بھی ہو تو وہ بھڑک اٹھتی ہے کہ یہ لوگ خود کو مسلمان کہلوانا چاہتے ہیں؟ جن کے سامنے احادیثِ مصطفیٰ ﷺ پیش کی جائیں تو نہیں مانتے ، صحابہ کے اقوال پیش کئے جائیں تو نہیں مانتے لیکن اگر مرزا قادیانی کے تضادات پیش کئے جائیں تو ان تضادات کو فوراََ مان لیتے ہیں اور ان تضادات میں تطبیق پیدا کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا شروع کردیتے ہیں ۔ اوپر جو فقرے آپ نے لکھے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ کیا تمہارے نزدیک قران مجید کے تمام اسرار کو اُس ذمانے کے صحابہ سمجھنے کے قابل تھے ؟ کیا انہوں نے تمام آئیندہ ذمانوں کی پیش گوئیوں کو پوری طرح سمجھ لیا تھا ۔ اور بیان کر دیا تھا ؟ کیا ان کے بیان کرنے کے بعد مسلمانوں کے لیے قران پر غور و فکر اور تدبر کی تمام آیات نعوزباللٰہ منسوخ ہوگئیں ہیں ؟ اور قران مجید کی تفسیر اور معانی کسی اور پر نہیں کھولے جائیں گے؟

      کیا قران مجید اللٰہ کا ایسا کلام ہے ، جو صحابہ کی تفاسیر کا محتاج ہے ؟ جو صحابہ نے لکھ دیا وہ حرف آخر ہے ؟
      ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ان تمام فقرات کو پڑھ کر انسان بآسانی سمجھ سکتا ہے کہ آپ کے نزدیک صحابہ کی اور انکے فہمِ قرآن کی کیا اہمیت ہے وہ صحابہ جن کے بارہ میں اللہ کریم نے عرش سے حکم نازل کیا : فإن آمنوا بمثل ما آمنتم به فقد اهتدوا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جن کا ایمان صحابہ کے ایمان جیسا ہوگا جن کا فہمِ قرآن صحابہ کے فہم جیسا ہوگا انکی ہدائیت کی ضمانت عرش سے نازل ہورہی ہے اور آپ ایسے بد بخت ہو کہ مرزا کو سچا ثابت کرنے کے لئے صحابہ کی عدالت پر شک کر رہے ہو اور انکے فہم کو ناکافی سمجھ رہے ہو انکی دیانت داری پر شک کررہے ہو کہ انہوں نے سارا فہمِ قرآن آگے منتقل کردیا یا نہیں ۔ افسوس ہے آپ لوگوں کی سوچ پر ۔ اس سوچ سے زندگی گذار کر کل قیامت کے دن صحابہ کو اور رسولِ عربی ﷺ کو کیا منہ دکھاؤ گے ۔ اسلام کیساتھ تو جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو کر رہے ہو ۔ لیکن خود اپنے ساتھ جو کر رہے ہو اس کا نتیجہ جلد سامنے آنے والا ہے پھر وہاں پچھتاؤ گے اور بھاگتے پھرو گے کہ ایک شخص نے ہمیں گمراہ کردیا ۔ کاش ہم اس شخص کو دوست نہ بناتے ۔ اسے اپنا ارہبر نہ سمجھتے ۔ "یا ویلتی لیتنی لم اتخذ فلانا خلیلا".
 
Top