• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

مسيح جاپان میں بجواب "مسیح ہندوستان میں"

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

  • ساحل کاہلوں
    اللٌہ کے فیصلہ کے مطابق حضرت عیسی کے ماننے والے اور منکرین قیامت تک موجود رہیں گے ۔
    قیامت سے کچھ عرصہ پہلے جب صور پھونکا جائے گا تو تمام لوگ مر جائیں گے ہر یہودی ہر عیسائی ہر مسلمان سب مر جائیں گے یہ مانتے ہو کہ نہیں اگر نہیں تو پھر بتاؤ دلیل بھی دوں گا یعنی ابھی قیامت نہیں آئی ہوگی کہ سب کے سب مرجائیں گے اس کے بعد کچھ عرصہ میں دوسرا صور پھونکا جائے گا تو پھر سب زندہ کیے جائیں گے تو مربی جی جب پہلا صور پھونکا جائے گا تو سب مر جائیں گے یقیناََ آپ بھی مانتے ہیں لیکن یہودی زندہ رہیں گے کیونکہ آپ کے نزدیک قرآن کہتا ہے کہ یہود یوم قیامت تک زندہ رہیں گے آپ اس تضاد کو کیسے حل کرتے ہیں ؟ مربی جی اگر قرآن غلط سمجھے ہو تو آؤ صحابہ کی تفسیر سے سمجھ لو مرزا جاہل کی شاگردی چھوڑ دو اگر حضرت ابو ھریرہ کی بات نعوذباللہ غلط ہوتی تو امام بخاری کیوں خاموش رہتے ؟

  • ساحل کاہلوں
    عیسائوں کی چاروں مستند انجیلیں اس بات پر متفق ہیں کہ حضرت عیسی ء کو صلیب دی گئی ۔ کیا یہ کافی نہیں مولوی جی ؟
    " یہ چاروں انجیلیں جو یونانی زبان سے ترجمہ ہوکر اس ملک میں پھیلائی جاتیہیں . ایک ذرا برابر بھی قابل اعتبار نہیں " ( خزائن جلد 15 صفحہ 142 ) ایک اور جگہ مرزا لکھتا ہے کہ :" وہ کتابیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک ردی کی طرح ہو چکی تھیں ، اور بہت جھوٹ اس میں ملائے گئے تھے جیسا کہ کئی جگہ قران شریف میں فرمایا گیا ہے کہ وہ کتابیں محرف ومبدل ہیں " ( خزائن جلد 23 صفحہ 266 )

  • ساحل کاہلوں
    جہاں تک بی سی لیڈین فرقے کی کہانی ہے تو اُس کا رد قران مجید نے فرما دیا ہے ۔ اب آپ کی مرضی ہے کہ عیسائوں کے بھٹکے ہوۓ اور معدوم فرقے کی پیروی کریں ، یا قران مجید کی ۔
    قرآن مجید کی کوئی ایک آیت جس میں ہو کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کو دشمنوں نے پکڑ لیا تھا اور صلیب پر ڈال کر آپ کو اذیت دی تھی ، ۔ ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین

  • ساحل کاہلوں
    آیات پر تم سے بہت تفصیلی بحث ہوچکی دوسرے گروپ میں اس لئے مزید تمہاری چھترول نہیں کرنا چاہتا اگر شوق ہے تو وہاں سے وہ جوتے یہاں کاپی پیسٹ کردیتا ہوں ڈھونڈ کر خود ہی اپنے منہ پر مار لینا smile emoticon
  • Jamil Tayyeb
    مولوی جی ! میں قران پر ایمان لاتا ہوں ۔ آپ ابو ھریرہ پر ایمان لاتے رہیں ۔ اور بیسی لیڈین فرقے پر ایمان لاتے رہیں ۔ یہود اور عیسائ قیامت کے آنے تک موجود رہیں ۔
    اگر مسلمان ہو تو ان آیات کا انکار کر کے دکھا دو !
    ۱-
    وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُواْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
    اور جو لوگ تیرے تابعدار ہونگےانہیں ان لوگوں پر قیامت کے دن تک غالب رکھنے والا ہوں جو تیرے منکر ہیں
    آل عمران ۵۵
    ۲-
    وَأَلْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
    اور ہم نے ان کے درمیان قیامت تک عداوت اور دشمنی ڈال دی ہے
    المایدہ
    وَلَكِن لَّعَنَهُمُ اللّهُ بِكُفْرِهِمْ فَلاَ يُؤْمِنُونَ إِلاَّ قَلِيلاً
    اور ان کے کفر کے سبب سے الله نے ا ن پر لعنت کی سو ان میں سے بہت کم لوگ ایمان لائیں گے
    النساء 46

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

  • ساحل کاہلوں
    مولوی جی ! میں قران پر ایمان لاتا ہوں ۔ آپ ابو ھریرہ پر ایمان لاتے رہیں ۔ اور بیسی لیڈین فرقے پر ایمان لاتے رہیں ۔ یہود اور عیسائ قیامت کے آنے تک موجود رہیں گے ۔
    کہہ دو یہ سب مرزا غلام قادیانی نے جھوٹ بولا ہے خلاف قرآن ہے smile emoticon میں تمہاری بات کی طرف آتا ہوں ۔
    " اس پر اتفاق ہوگیا کہ مسح کے نزول کے وقت اسلام دنیا پر کثرت سے پھیل جائے گا اور ملل باطلہ ہلاک ہوجائیں گی اور راستبازی ترقی کرے گی " ( خزائن جلد 14 صفحہ 381 ) " اور پھر اسی ضمن میں مسیح موعود کے آنے کی خبر دی اور فرمایا کہ اس کے ھاتھ سے عیسائی دین کا خاتمہ ہوگا اور فرمایا کہ وہ ان کی صلیب کو توڑ دے گا " ( خزائن جلد 6 صفحہ 307 ) " خدا تعالیٰ کی طرف سے صور پھونکا جائے گا تب ہم تمام فرقوں کو ایک ہی مذھب پر جمع کر دیں گے " ( خزائن جلد 6 صفحہ 311 ) " تب ان دنوں میں خدا تعالیٰ اس پھوٹ کو دور کرنے کے لئے آسمان سے بغیر انسانی ھاتھوں کے اور مخض آسمانی نشانوں سے اپنے کسی مرسل کے زریعہ صُور یعنی قرنا کا حکم رکھتا ہوگا اپنی پُر ہیبت آواز لوگوں تک پہنچائے گا جس میں ایک بڑی کشش ہوگی اور اس طرح پر خدا تعالیٰ تمام متفرق لوگوں کو ایک مذھب پر جمع کردے گا " ( خزائن جلد 23 صفحہ 88 ) مرزا کے بیٹے دوسرے مرزائی خلیفہ مرزا محمود نے مسند احمد کی ایک حدیث کا اردو ترجمہ کرتے ہوئے لکھا : ۔ " اس کے زمانے میں اللہ تعالیٰ سب مذاھب کو ہلاک کردے گا اور صرف اسلام رہ جائے گا " ( انوار العلوم جلد 2 صفحہ 508 )

    قیامت سے کچھ عرصہ پہلے جب صور پھونکا جائے گا تو تمام لوگ مر جائیں گے ہر یہودی ہر عیسائی ہر مسلمان سب مر جائیں گے یہ مانتے ہو کہ نہیں اگر نہیں تو پھر بتاؤ دلیل بھی دوں گا یعنی ابھی قیامت نہیں آئی ہوگی کہ سب کے سب مرجائیں گے اس کے بعد کچھ عرصہ میں دوسرا صور پھونکا جائے گا تو پھر سب زندہ کیے جائیں گے تو مربی جی جب پہلا صور پھونکا جائے گا تو سب مر جائیں گے یقیناََ آپ بھی مانتے ہیں لیکن یہودی زندہ رہیں گے کیونکہ آپ کے نزدیک قرآن کہتا ہے کہ یہود یوم قیامت تک زندہ رہیں گے آپ اس تضاد کو کیسے حل کرتے ہیں ؟

  • Jamil Tayyeb
    اس پر اتفاق ہوگیا کہ مسح کے نزول کے وقت اسلام دنیا پر کثرت سے پھیل جائے گا اور ملل باطلہ ہلاک ہوجائیں گی اور راستبازی ترقی کرے گی " ( خزائن جلد 14 صفحہ 381 ) " اور پھر اسی ضمن میں مسیح موعود کے آنے کی خبر دی اور فرمایا کہ اس کے ھاتھ سے عیسائی دین کا خاتمہ ہوگا اور فرمایا کہ وہ ان کی صلیب کو توڑ دے گا " ( خزائن جلد 6 صفحہ 307 ) " خدا تعالیٰ کی طرف سے صور پھونکا جائے گا تب ہم تمام فرقوں کو ایک ہی مذھب پر جمع کر دیں گے " ( خزائن جلد 6 صفحہ 311 )
    اس میں سے کونسی بات خلاف قران ہے؟ ۔ قران کی پیش گوئ کے مطابق اسلام کا تمام ادیان باطلہ پر غلبہ مقدر ہے ۔
    کیا اب عقل بھی جواب دے گئی ہے ؟ عیسائ اور یہودی تو پھر بھی قیامت تک باقی رہیں گے ۔ چاہے وہ اقلیت میں ہی کیوں نہ ہوں ۔
    تو تمہاری وہ دلیل کہاں گئی " ان من اہل ال کتاب " والی ؟

  • ساحل کاہلوں
    اس میں سے کونسی بات خلاف قران ہے؟ ۔ قران کی پیش گوئ کے مطابق اسلام کا تمام ادیان باطلہ پر غلبہ مقدر ہے ۔
    لیکن یہودی زندہ رہیں گے کیونکہ آپ کے نزدیک قرآن کہتا ہے کہ یہود یوم قیامت تک زندہ رہیں گے آپ اس تضاد کو کیسے حل کرتے ہیں ؟

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
  • Jamil Tayyeb
    میرے نزدیک کچھ نہیں مولوی جی ۔ قران کے نزدیک ۔ کیا عینک نہیں استعمال کرتے آپ ؟

    وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُواْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
    اور جو لوگ تیرے تابعدار ہونگےانہیں ان لوگوں پر قیامت کے دن تک غالب رکھنے والا ہوں جو تیرے منکر ہیں
    آل عمران ۵۵
    ۲-
    وَأَلْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
    اور ہم نے ان کے درمیان قیامت تک عداوت اور دشمنی ڈال دی ہے
    المایدہ
    وَلَكِن لَّعَنَهُمُ اللّهُ بِكُفْرِهِمْ فَلاَ يُؤْمِنُونَ إِلاَّ قَلِيلاً
    اور ان کے کفر کے سبب سے الله نے ا ن پر لعنت کی سو ان میں سے بہت کم لوگ ایمان لائیں گے
    النساء 46
    اب اگر تم لوگ قران کی آیات سے غلط ترجمہ منسوب کر کے تضاد پیدا کرو تو مجرم آپ مولوی ہیں نہ کہ قران نعوزباللٰہ ۔

  • ساحل کاہلوں
    میرے نزدیک کچھ نہیں مولوی جی ۔ قران کے نزدیک ۔ کیا عینک نہیں استعمال کرتے آپ ؟
    کہہ دو یہ سب مرزا غلام قادیانی نے جھوٹ بولا ہے خلاف قرآن ہے smile emoticon میں تمہاری بات کی طرف آتا ہوں ۔
    " اس پر اتفاق ہوگیا کہ مسح کے نزول کے وقت اسلام دنیا پر کثرت سے پھیل جائے گا اور ملل باطلہ ہلاک ہوجائیں گی اور راستبازی ترقی کرے گی " ( خزائن جلد 14 صفحہ 381 ) " اور پھر اسی ضمن میں مسیح موعود کے آنے کی خبر دی اور فرمایا کہ اس کے ھاتھ سے عیسائی دین کا خاتمہ ہوگا اور فرمایا کہ وہ ان کی صلیب کو توڑ دے گا " ( خزائن جلد 6 صفحہ 307 ) " خدا تعالیٰ کی طرف سے صور پھونکا جائے گا تب ہم تمام فرقوں کو ایک ہی مذھب پر جمع کر دیں گے " ( خزائن جلد 6 صفحہ 311 ) " تب ان دنوں میں خدا تعالیٰ اس پھوٹ کو دور کرنے کے لئے آسمان سے بغیر انسانی ھاتھوں کے اور مخض آسمانی نشانوں سے اپنے کسی مرسل کے زریعہ صُور یعنی قرنا کا حکم رکھتا ہوگا اپنی پُر ہیبت آواز لوگوں تک پہنچائے گا جس میں ایک بڑی کشش ہوگی اور اس طرح پر خدا تعالیٰ تمام متفرق لوگوں کو ایک مذھب پر جمع کردے گا " ( خزائن جلد 23 صفحہ 88 ) مرزا کے بیٹے دوسرے مرزائی خلیفہ مرزا محمود نے مسند احمد کی ایک حدیث کا اردو ترجمہ کرتے ہوئے لکھا : ۔ " اس کے زمانے میں اللہ تعالیٰ سب مذاھب کو ہلاک کردے گا اور صرف اسلام رہ جائے گا " ( انوار العلوم جلد 2 صفحہ 508 )

  • ساحل کاہلوں
    میرے نزدیک کچھ نہیں مولوی جی ۔ قران کے نزدیک ۔ کیا عینک نہیں استعمال کرتے آپ ؟
    قیامت سے کچھ عرصہ پہلے جب صور پھونکا جائے گا تو تمام لوگ مر جائیں گے ہر یہودی ہر عیسائی ہر مسلمان سب مر جائیں گے یہ مانتے ہو کہ نہیں اگر نہیں تو پھر بتاؤ دلیل بھی دوں گا یعنی ابھی قیامت نہیں آئی ہوگی کہ سب کے سب مرجائیں گے اس کے بعد کچھ عرصہ میں دوسرا صور پھونکا جائے گا تو پھر سب زندہ کیے جائیں گے تو مربی جی جب پہلا صور پھونکا جائے گا تو سب مر جائیں گے یقیناََ آپ بھی مانتے ہیں لیکن یہودی زندہ رہیں گے کیونکہ آپ کے نزدیک قرآن کہتا ہے کہ یہود یوم قیامت تک زندہ رہیں گے آپ اس تضاد کو کیسے حل کرتے ہیں

  • Jamil Tayyeb

    میرے بچے جب پہلا صور پھونکا جاۓ گا تو سب مر جائیں گے ۔ اور یہی قیامت کا وقت ہے ۔ دوسرا صور جب پھونکا جائیگا تو سب دوبارہ ذندہ کیے جائیں گے تاکہ حساب کتاب کا وقت شروع ہو ۔
    یہودی اور عیسائ اسی قیامت کے پہلے سور تک ہی ذندہ رہیں گے ۔ اب جان بوجھ کر تم جیسے مکاری دکھائیں تو پھر مکاری کا علاج تو جوتا ہی ہے ۔

  • Jamil Tayyeb
    اس پر اتفاق ہوگیا کہ مسح کے نزول کے وقت اسلام دنیا پر کثرت سے پھیل جائے گا اور ملل باطلہ ہلاک ہوجائیں گی اور راستبازی ترقی کرے گی " ( خزائن جلد 14 صفحہ 381 ) " اور پھر اسی ضمن میں مسیح موعود کے آنے کی خبر دی اور فرمایا کہ اس کے ھاتھ سے عیسائی دین کا خاتمہ ہوگا اور فرمایا کہ وہ ان کی صلیب کو توڑ دے گا " ( خزائن جلد 6 صفحہ 307 ) " خدا تعالیٰ کی طرف سے صور پھونکا جائے گا تب ہم تمام فرقوں کو ایک ہی مذھب پر جمع کر دیں گے " ( خزائن جلد 6 صفحہ 311 )
    اس میں سے کونسی بات خلاف قران ہے؟ ۔ قران کی پیش گوئ کے مطابق اسلام کا تمام ادیان باطلہ پر غلبہ مقدر ہے ۔
    کیا اب عقل بھی جواب دے گئی ہے ؟ عیسائ اور یہودی تو پھر بھی قیامت تک باقی رہیں گے ۔ چاہے وہ اقلیت میں ہی کیوں نہ ہوں ۔
    تو تمہاری وہ دلیل کہاں گئی " ان من اہل ال کتاب " والی ؟

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
  • ساحل کاہلوں
    میرے بچے جب پہلا صور پھونکا جاۓ گا تو سب مر جائیں گے ۔ اور یہی قیامت کا وقت ہے ۔
    صور قیامت والے دن پھونکا جائے گا یا قیامت سے پہلے سوچ سمجھ کر جواب دینا اور دلیل دینا اپنی بات کی

  • ساحل کاہلوں
    عیسائ اور یہودی تو پھر بھی قیامت تک باقی رہیں گے ۔ چاہے وہ اقلیت میں ہی کیوں نہ ہوں ۔
    " خدا تعالیٰ کی طرف سے صور پھونکا جائے گا تب ہم تمام فرقوں کو ایک ہی مذھب پر جمع کر دیں گے " ( خزائن جلد 6 صفحہ 311 ) صرف ایک مذھب کوئی اقلیت نہیں مربی جی صرف اسلام اور کوئی مذھب نہیں ۔
    " اس کے زمانے میں اللہ تعالیٰ سب مذاھب کو ہلاک کردے گا اور صرف اسلام رہ جائے گا " ( انوار العلوم جلد 2 صفحہ 508 ) مربی جی سب مذھب ختم کوئی مذھب نہیں ہوگا اسلام کے علاوہ اس زمانے میں smile emoticon

  • Jamil Tayyeb
    بغیر سیاق و سباق کے تحریروں کو پیش کرنا اور پورے مضمون کو چھُپانا صرف سنت یہود ہے ۔ میں نے بہت مرتبہ اس کام سے منع کیا ہے کہ اس طرح مولویوں کا کام سواۓ شیطانی وسوسے پیدا کرنے کے اور کچھ نہیں ۔ بہتر ہے کہ کتاب میں جا کر دوبارہ اس صور پھونکنے کا مطلب پڑھو !
  • Jamil Tayyeb
    روحانی خزائن جلد 6 میں آنے والے مسیح موعود کے بارے میں اور اُس کے آنے سے جو تبدیلیاں رونما ہونی تھیں اُن کا ذکر ہے ۔ اب ان دو لائنوں میں جو دجل آپ نے دکھایا ہے وہ مضمون کو ظاہر کرنے کے قابل نہیں ہے ۔

    یہی صورت دوسرے حوالے انوار العلوم کی صورت میں بھی ہے ۔

  • ساحل کاہلوں
    اگر میں سیاق و سباق مٹا کر تحریریں پیش کی ہیں تم پورے سیاق و سباق کے ساتھ لگا دو اور میری بات کا جواب دو صرف الزام لگا دینا کہ میں فلاں چھپایا اور فلاں کام کیا ایسے تو کام نہیں چلے گا مربیہ جی سنت یہود سے یاد مرزا غلام قادیانی نے یہ سنت خوب پوری کی تھی یہود کی حدیث نقل کرتے ہوئے من السماء کے الفاظ کاٹ دیئے حدیث میں تھا لفظ " رجال " بنا دیا " دجال " یہ نمونے کافی ہیں مرزا غلام قادیانی کا سنت یہود کو پورا کرنے کے لئے یا مزید دوں smile emoticon میں نے بھی بہت دفعہ کہا ہے اس طرح ہوائی باتیں نہ کیا کرو کہ فلاں سیاق و سباق مٹا دیا فلاں کردیا خود پیش کرکے مولوی کا منہ بند کیا کرو لیکن تمہارا سواۓ شیطانی وسوسے پیدا کرنے کے اور کچھ نہیں ۔ میں نے تو پڑھا ہے لیکن شاید تم نے نہیں پڑھا خود جا کر پڑھ لو اگر اتنا شوق ہے تو
  • ساحل کاہلوں
    روحانی خزائن جلد 6 میں آنے والے مسیح موعود کے بارے میں اور اُس کے آنے سے جو تبدیلیاں رونما ہونی تھیں اُن کا ذکر ہے ۔
    اور ان میں یہ بھی ذکر ہے کہ " خدا تعالیٰ کی طرف سے صور پھونکا جائے گا تب ہم تمام فرقوں کو ایک ہی مذھب پر جمع کر دیں گے " صرف ایک مذھب کوئی اقلیت نہیں مربی جی صرف اسلام اور کوئی مذھب نہیں ۔
    " اس کے زمانے میں اللہ تعالیٰ سب مذاھب کو ہلاک کردے گا اور صرف اسلام رہ جائے گا " مربی جی سب مذھب ختم کوئی مذھب نہیں ہوگا اسلام کے علاوہ اس زمانے میں

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

  • Jamil Tayyeb
    اسلام کے علاوہ تمام مزاہب کا ہلاک کیا جانے سے مُراد صرف اتنی ہے کہ اسلام کا مکمل غلبہ ہوگا ۔ دوسرے مزاہب کے جو اقلیتی افراد ہونگے وہ اپنے پاس اپنی بقا کی کوئ دلیل نہیں رکھ سکیں گے ۔ اور اقلیت میں ہونگے ۔
  • Jamil Tayyeb
    روحانی خزائن جلد 6 کی تحریر مسیح موعود کے دعوی سے قبل کی ہے ۔ تو اگر کوئ چیز واضح نہیں ہوتی اور سمجھ سے بالا ہے تو بھی کوئ بات نہیں ۔

    ہاں اگر کوئ تحریر اپنے مسیح موعود کے دعوی کے بعد کی ہو تو اُسے پیش کرو ۔ تاکہ جواب دیا جا سکے ۔ دعوی سے قبل کی کسی تحریر پر میں جواب کا ذمہ دار نہیں !

  • ساحل کاہلوں
    اسلام کے علاوہ تمام مزاہب کا ہلاک کیا جانے سے مُراد صرف اتنی ہے کہ اسلام کا مکمل غلبہ ہوگا ۔ دوسرے مزاہب کے جو اقلیتی افراد ہونگے وہ اپنے پاس اپنی بقا کی کوئ دلیل نہیں رکھ سکیں گے ۔ اور اقلیت میں ہونگے ۔
    اسلام کے علاوہ تمام مذھب ختم ہوجائیں گے صرف اسلام رہ جائے گا صرف اسلام پر تمام لوگ جمع ہونگے اور کوئی مذھب نہیں ہوگا مربی جی اپنی باتوں میں تاویلیں اچھی بات نہیں ہے شرم کرو مربیہ جی ۔ اور ان میں یہ بھی ذکر ہے کہ " خدا تعالیٰ کی طرف سے صور پھونکا جائے گا تب ہم تمام فرقوں کو ایک ہی مذھب پر جمع کر دیں گے " صرف ایک مذھب کوئی اقلیت نہیں مربی جی صرف اسلام اور کوئی مذھب نہیں ۔
    " اس کے زمانے میں اللہ تعالیٰ سب مذاھب کو ہلاک کردے گا اور صرف اسلام رہ جائے گا " مربی جی سب مذھب ختم کوئی مذھب نہیں ہوگا اسلام کے علاوہ اس زمانے میں

  • Jamil Tayyeb
    میں ان کٹ پیس حوالوں پر اور ان سے نکالے گیے من پسند مطلب کو جھٹلانے کے لیے اب ساری کتب کھول کر بحثوں کا ایک نیا دور کھولنا نہیں چاہتا ۔
    اس وقت سر دست قران سے اتنا سمجھ لینا ہی کافی ہے کہ ۔
    عیسائ اور یہودی قیامت کے آنے تک موجود رہیں گے ۔ اور حضرت عیسی کے ماننے والوں کا منکرین پر غلبہ اُس وقت تک رہے گا جب تک تمام انسان قیامت کی گھڑی آنے پر مر نہیں جاتے ۔
    وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُواْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
    اور جو لوگ تیرے تابعدار ہونگےانہیں ان لوگوں پر قیامت کے دن تک غالب رکھنے والا ہوں جو تیرے منکر ہیں
    آل عمران ۵۵
    ۲-
    وَأَلْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
    اور ہم نے ان کے درمیان قیامت تک عداوت اور دشمنی ڈال دی ہے
    المایدہ
    وَلَكِن لَّعَنَهُمُ اللّهُ بِكُفْرِهِمْ فَلاَ يُؤْمِنُونَ إِلاَّ قَلِيلاً
    اور ان کے کفر کے سبب سے الله نے ا ن پر لعنت کی سو ان میں سے بہت کم لوگ ایمان لائیں گے
    النساء 46
    اب اگر تم لوگ قران کی آیات سے غلط ترجمہ منسوب کر کے تضاد پیدا کرو تو مجرم آپ مولوی ہیں نہ کہ قران نعوزباللٰہ ۔

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

  • ساحل کاہلوں
    روحانی خزائن جلد 6 کی تحریر مسیح موعود کے دعوی سے قبل کی ہے ۔ تو اگر کوئ چیز واضح نہیں ہوتی اور سمجھ سے بالا ہے تو بھی کوئ بات نہیں ۔ ہاں اگر کوئ تحریر اپنے مسیح موعود کے دعوی کے بعد کی ہو تو اُسے پیش کرو ۔ تاکہ جواب دیا جا سکے ۔ دعوی سے قبل کی کسی تحریر پر میں جواب کا ذمہ دار نہیں !
    وہ کہتے ہیں نہ کہ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے سو جھوٹ بولنے پڑتے ہیں مربی جی آپ بھی اسی پر عمل کر رہے کہتے ہو کہ روحانی خزائن کی جلد 6 شہادت القرآن کتاب مرزا غلام قادیانی کے دعویٰ سے پہلے کی ہے حالانکہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ کتاب 1893ء میں تصنیف ہے اور مرزا غلام قادیانی کا دعویٰ مسیحی کب کا تھا مربی جی بتاؤ گے یا وہ بھی میں حالانکہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے 1890ء کو مرزا نے مسیح ہونے کا دعویٰ کیا تھا یعنی یہ کتاب مرزا کے دعویٰ کے تین سال بعد کی ہے تم کہتے ہو پہلے کی ہے مربی جی آپ کے لئے ایک گفٹ ہے لعنت اللہ علی الکاذبین

  • Jamil Tayyeb
    آج قران کو سمجھ لو اتنا ہی کافی ہے ۔ جب قران کا جوتا اور اُس کی ضرب لگتی ہے تو تمہیں حضرت مرزا صاحب ء کی کتب کے کٹ پیس حوالوں سے اپنا آلو سیدھا کرنے کے لیے ایک نئی بحث شروع کرنا پرتی ہے ۔ تاکہ بحث کو الجھا کر بات کو دوسری طرف موڑا جا سکے ۔

    جس کو مانتے ہی نہیں اُس کی تحریرات سے اپنا مطلب منسوب کرنے کی تمہیں کون اجازت دے سکتا ہے ؟

  • ساحل کاہلوں
    عیسائ اور یہودی قیامت کے آنے تک موجود رہیں گے ۔ اور حضرت عیسی کے ماننے والوں کا منکرین پر غلبہ اُس وقت تک رہے گا جب تک تمام انسان قیامت کی گھڑی آنے پر مر نہیں جاتے ۔
    قیامت کے دن مریں گے یہودی یا عیسائی یا اس سے پہلے ؟

  • ساحل کاہلوں
    جس کو مانتے ہی نہیں اُس کی تحریرات سے اپنا مطلب منسوب کرنے کی تمہیں کون اجازت دے سکتا ہے ؟
    ہاں جب قرآں کا ایک الگ مطلب بیان کرو تو تمہیں جوتے مارنے کے لئے تمہارے ہی گرو کو جوتا مارنا پڑتا ہے اس لئے smile emoticon

  • Jamil Tayyeb
    تمہیں اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ جس کے منکر ہو اس کی کتابوں کے بغیر سیاق و سباق اقتباس پیش کر کے پورے مضمون کی بجاۓ اس کو نظر انداز کرتے ہوۓ اپنی مرضی کا مطلب بھی پہناؤ اور اُسے میرے سامنے پیش کرو ۔
    ہماری بحث جس موضوع پر ہے وہ یہ قیامت کی گھڑی تک یہودی اور عیسائ باقی رہیں گے اور ان کی دشمنی قائم رہے گی ۔

  • ساحل کاہلوں
    دیکھو تمہارے گرو کا تمہیں جوتا پڑا ہے تب سے تم اپنا وہ مطلب نہیں نکال پا رہے اگر نکالتے ہو تو مرزا کو جھوٹا کہتے ہو کر لو جو کرنا ہے اب
  • Jamil Tayyeb
    قران کو تو تم مانتے ہو کہ اب اس کے بھی منکر ہو ؟
  • Jamil Tayyeb
    اُس آسمانی کتاب کا جوتا کیا تمہارے لیے کافی نہیں جس پر تمہیں ایمان کا دعوی ہے ؟
  • Jamil Tayyeb
    جب تم لوگ لاجواب ہو جاتے ہو تو مرزا صاحب ء کی تحریرات سے بھی وہی دجل شروع کرتے ہو جو دن رات قران سے کرتے آۓ ہو ۔
    میں تمہارا منہ قران سے ہی توڑ لوں تو اتنا ہی کافی ہے ۔

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

  • ساحل کاہلوں
    وہ کہتے ہیں نہ کہ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے سو جھوٹ بولنے پڑتے ہیں مربی جی آپ بھی اسی پر عمل کر رہے کہتے ہو کہ روحانی خزائن کی جلد 6 شہادت القرآن کتاب مرزا غلام قادیانی کے دعویٰ سے پہلے کی ہے حالانکہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ کتاب 1893ء میں تصنیف ہے اور مرزا غلام قادیانی کا دعویٰ مسیحی کب کا تھا مربی جی بتاؤ گے یا وہ بھی میں حالانکہ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے 1890ء کو مرزا نے مسیح ہونے کا دعویٰ کیا تھا یعنی یہ کتاب مرزا کے دعویٰ کے تین سال بعد کی ہے تم کہتے ہو پہلے کی ہے مربی جی آپ کے لئے ایک گفٹ ہے لعنت اللہ علی الکاذبین

  • Jamil Tayyeb
    قران کی آیات کا ایک بھی جواب نہیں دے سکے ۔ دے بھی کیسے سکتے ہو ۔

    جب کوئ راستہ نہیں ملتا تو حضرت مرزا صاحب کی تحریروں سے بھی دجلیہ سلوک کر کے انہیں ہمارے سامنے بطور حجت بنانے کی کوشش شروع !

    بھائ جس کو مانتے ہی نہیں ، اُس سے فیصلہ کروانے کیوں بھاگتے ہو ؟

    فیصلہ اُس کا مانا جاتا ہے جو دونوں فریقوں کا مشترکہ جج ہو ۔ اور وہ قران ہے ۔
  • ساحل کاہلوں
    کبھی سیاق و سباق نہیں کبھی پوری تحریر نہیں کبھی دعویٰ سے پہلے کی کبھی کچھ تو کبھی کچھ مربی جی ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے کتنے جھوٹ بولو گے ؟
  • ساحل کاہلوں
    عیسائ اور یہودی قیامت کے آنے تک موجود رہیں گے ۔ اور حضرت عیسی کے ماننے والوں کا منکرین پر غلبہ اُس وقت تک رہے گا جب تک تمام انسان قیامت کی گھڑی آنے پر مر نہیں جاتے ۔
    کہہ دو یہ سب مرزا غلام قادیانی نے جھوٹ بولا ہے خلاف قرآن ہے smile emoticon میں تمہاری بات کی طرف آتا ہوں ۔
    " اس پر اتفاق ہوگیا کہ مسح کے نزول کے وقت اسلام دنیا پر کثرت سے پھیل جائے گا اور ملل باطلہ ہلاک ہوجائیں گی اور راستبازی ترقی کرے گی " ( خزائن جلد 14 صفحہ 381 ) " اور پھر اسی ضمن میں مسیح موعود کے آنے کی خبر دی اور فرمایا کہ اس کے ھاتھ سے عیسائی دین کا خاتمہ ہوگا اور فرمایا کہ وہ ان کی صلیب کو توڑ دے گا " ( خزائن جلد 6 صفحہ 307 ) " خدا تعالیٰ کی طرف سے صور پھونکا جائے گا تب ہم تمام فرقوں کو ایک ہی مذھب پر جمع کر دیں گے " ( خزائن جلد 6 صفحہ 311 ) " تب ان دنوں میں خدا تعالیٰ اس پھوٹ کو دور کرنے کے لئے آسمان سے بغیر انسانی ھاتھوں کے اور مخض آسمانی نشانوں سے اپنے کسی مرسل کے زریعہ صُور یعنی قرنا کا حکم رکھتا ہوگا اپنی پُر ہیبت آواز لوگوں تک پہنچائے گا جس میں ایک بڑی کشش ہوگی اور اس طرح پر خدا تعالیٰ تمام متفرق لوگوں کو ایک مذھب پر جمع کردے گا " ( خزائن جلد 23 صفحہ 88 ) مرزا کے بیٹے دوسرے مرزائی خلیفہ مرزا محمود نے مسند احمد کی ایک حدیث کا اردو ترجمہ کرتے ہوئے لکھا : ۔ " اس کے زمانے میں اللہ تعالیٰ سب مذاھب کو ہلاک کردے گا اور صرف اسلام رہ جائے گا " ( انوار العلوم جلد 2 صفحہ 508 )

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
  • ساحل کاہلوں
    ابھی تک تم یہ نہیں ثابت کر پائے کہ قیامت کے دن یا قیامت سے پہلے ؟
  • Jamil Tayyeb
    اگر حضرت مرزا صاحب ء تمہارے لیے حجت ہیں تو ان کے فرمان کے مطابق وہ
    امام مہدی مسیح موعود اور امتی نبی ہیں ۔
    اور انہوں نے جو کچھ ان دعوں کے بعد فرمایا ہے وہی حق اور سچ ہے اور وہ قران کے عین مطابق ہے ۔ چاہو تو مانو اور چاہو تو انکار کرو ۔

  • ساحل کاہلوں
    ھاھاھا اپنے جھوٹ کو چھپانے کے لئے اور جھوٹ بولے مربی اور جب میں کہوں کہ جھوٹ بولا تو بات پلٹ گئی ھاھاھا اچھی بات ہے آپ پیچھے بیٹھ کر تالیاں مارو بس
  • Jamil Tayyeb
    جس روز حضرت مرزا صاحب ء پر ایمان لاؤ گے اس دن اُن کی تحریر کے مطابق مجھ سے بحث کر لینا ۔ ،اس سے پہلے نہیں ۔
    میرا اور تمہارا دونوں کا قران پر ایمان ہے ۔ اس لیے ہماری گفتگو از روۓ قران ہی ممکن ہے ۔ جس کا جواب تمہارے پاس اب نہیں ہے ۔

  • ساحل کاہلوں
    اور انہوں نے جو کچھ ان دعوں کے بعد فرمایا ہے وہی حق اور سچ ہے اور وہ قران کے عین مطابق ہے ۔ چاہو تو مانو اور چاہو تو انکار کرو ۔
    مرزا غلام قادیانی نے دعویٰ مسیحی کے تین سال بعد کہا کہ مسیح کے نزول کے زمانے میں صرف اسلام باقی رہ جائے گا اور کوئی مذھب نہیں ہوگا تمام لوگ اسلام کے نیچے جمع ہونگے لیکن قرآن کہتا ہے کہ یہود اور عیسائی قیامت کے دن تک رہیں گے اب بتاؤ مرزا غلام قادیانی نے جھوٹ بولا یا قرآن نے نعوذباللہ ؟
 
مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
  • ساحل کاہلوں
    مربی جی اگر "الی یوم القیامہ" سے مراد قیامت تک کسی کام کا ہونا ہی ہے اور کوئی دوسرے معنی نہیں تو اس آیت کا کیا مفہوم نکلتا ہے جہاں اللہ فرماتا ہے:

    وَ اِذۡ تَاَذَّنَ رَبُّکَ لَیَبۡعَثَنَّ عَلَیۡہِمۡ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ مَنۡ یَّسُوۡمُہُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ (الاعراف: 167)

    اور وہ وقت یاد کرنا چاہیے کہ آپ کے رب نے یہ بات بتلادی کہ وہ ان یہود پر قیامت تک ایسے شخص کو ضرور مسلط کرتا رہے گا جو ان کو سزائے شدید کی تکلیف پہنچاتا رہے گا۔
    ہم دور حاضرہ میں یہ دیکھتے ہیں کہ ملک اسرائیل ایک جنت کی مانند ملک ان یھودیوں کو ملا ہے اور اس ملک کا ہونا اس آیت قرآنی کی مخالفت کرتا ہے اگر صرف وہی معنی لئے جائیں جو آپ لے رہے ہیں۔ اسی طرح یھودیوں کو سپین کی خلافت میں اور خلافت عثمانیہ میں کافی سکون و آرام تھا جو اس آیت کے اس مفھوم کی تردید کرتی ہے جو آپ نے لئے۔ یہاں پر قیامت تک سے مراد یہی ہیں کہ ان کو ایک طویل عرصے تک اللہ ظالم بادشاہوں کی گرفت میں رکھے گا۔ اور اس آیت سے یہ مراد نہیں لیا جاسکتا کہ اللہ یھودیوں کو قیامت تک ہی آباد رکھے گا کیونکہ ہر امت کا ایک وقت مقرر ہے اور بے شک اللہ کی بات حق ہے لیکن آپ کے معنی میں ہی مسئلہ ہے۔
    اور یہی معنی اس آیت پر بھی لگیں گے جہاں اللہ نے فرمایا "وَ ألقَینا بَینَهُم ُ الْعَداوَة َ وَ الْبَغْضاءَ الی یَوم ِ الْقِیامَة"۔۔۔یعنی ان میں آخر وقت تک دشمنی رہے گی لیکن اگر وہ سب ایمان لے آئیں تو ان کی یہ عداوت نہیں رہے گی۔ اس آیت سے یہ مطلب نکالنا کہ یھود ہمیشہ ہی زندہ رہیں گے قیامت تک یہ آپ کا خود ساختہ مطلب ہے۔

  • ساحل کاہلوں
    چلتا ہوں باقی کی چھترول پھر کبھی smile emoticon
  • Jamil Tayyeb
    چلتا ہوں باقی کی چھترول پھر کبھی smile emoticon
    آپ مولویوں کی یہ پُرانی عادت ہمیں معلوم ہے کہ خود ہی مدعی اور خود ہی جج بنتے ہیں ۔ آپ کے کئی بزرگ فاتح قادیان اور فاتح ربوہ ہونے کے بعد اب ذمین کے نیچے دفن ہیں مگر قادیان اور ربوہ کی شان پہلے سے بھی ذیادہ ہے ۔ اس لئے آپ کی ان فضول باتوں کو خاطر میں لانا ہمارا کام نہیں ۔
    وَ اِذۡ تَاَذَّنَ رَبُّکَ لَیَبۡعَثَنَّ عَلَیۡہِمۡ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ مَنۡ یَّسُوۡمُہُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ (الاعراف: 167)
    اور وہ وقت یاد کرنا چاہیے کہ آپ کے رب نے یہ بات بتلادی کہ وہ ان یہود پر قیامت تک ایسے شخص کو ضرور مسلط کرتا رہے گا جو ان کو سزائے شدید کی تکلیف پہنچاتا رہے گا۔
    اس آیت کریمہ میں یہودیوں کو ہمیشہ کے لیے بیرونی خطرات میں مبتلا فرمایا گیا ہے ۔ چاہے ان کے پاس کوئ ملک ہو یا نہ ہو ۔ ان لوگوں کو یہاں یورپ میں بھی کوئ تحفظ نہیں ہے اور ان کے ملک اسرائیل میں بھی یہ محفوظ نہیں ۔ ہر وقت ان کی ذندگی سیکیورٹی کی محتاج ہے ۔ اور یہی بات اس آیت میں بیان ہے ۔
    مگر شُکریہ ایک آیت اور پیش کرنے پر ۔ جس میں اُن کی قیامت تک موجودگی کا اعلان ہے ۔ تو اب تین نہیں بلکہ چار آیات قرآنی ایسی ہو گئیں جو یہود کی قیامت تک موجودگی کا اعلان کر رہی ہیں ۔ تو پھر آپ کے عیسی ء دوبارہ آ کر کیا کریں گے ؟
    اس وقت سر دست قران سے اتنا سمجھ لینا ہی کافی ہے کہ ۔
    عیسائ اور یہودی قیامت کے آنے تک موجود رہیں گے ۔ اور حضرت عیسی کے ماننے والوں کا منکرین پر غلبہ اُس وقت تک رہے گا جب تک تمام انسان قیامت کی گھڑی آنے پر مر نہیں جاتے ۔
    ۱-
    وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُواْ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
    اور جو لوگ تیرے تابعدار ہونگےانہیں ان لوگوں پر قیامت کے دن تک غالب رکھنے والا ہوں جو تیرے منکر ہیں
    آل عمران ۵۵
    ۲-
    وَأَلْقَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ
    اور ہم نے ان کے درمیان قیامت تک عداوت اور دشمنی ڈال دی ہے
    المایدہ
    ۳-
    وَلَكِن لَّعَنَهُمُ اللّهُ بِكُفْرِهِمْ فَلاَ يُؤْمِنُونَ إِلاَّ قَلِيلاً
    اور ان کے کفر کے سبب سے الله نے ا ن پر لعنت کی سو ان میں سے بہت کم لوگ ایمان لائیں گے
    النساء 46
    ۴-
    وَ اِذۡ تَاَذَّنَ رَبُّکَ لَیَبۡعَثَنَّ عَلَیۡہِمۡ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ مَنۡ یَّسُوۡمُہُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ (الاعراف: 167)
    اور وہ وقت یاد کرنا چاہیے کہ آپ کے رب نے یہ بات بتلادی کہ وہ ان یہود پر قیامت تک ایسے شخص کو ضرور مسلط کرتا رہے گا جو ان کو سزائے شدید کی تکلیف پہنچاتا رہے گا۔
    اب اگر تم لوگ قران کی آیات سے غلط ترجمہ منسوب کر کے تضاد پیدا کرو تو مجرم آپ مولوی ہیں نہ کہ قران نعوزباللٰہ ۔

  • Abu Wafa
    جمیل صاحب پرسوں میں نے اپنی راہنمائی کے لئے آپ سے ایک سوال کیا تھا لیکن شاید وہ سوال کہیں اس بحث میں گُم ہوگیا ہے اگر آپ کی بحث تھوڑا سا وقفہ کرے تو میں اپنا سوال دہرا سکتا ہوں ؟
 
مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
  • Jamil Tayyeb
    اسرائیل کو ہر وقت بیرونی خطرات کا سامنا ہے ۔ انہی خطرات کی وجہ سے ہی پورے عرب میں بد امنی ہے ۔ یہ بات تو جا کر ان یہودیوں سے پوچھو !
    یہاں یورپ میں بھی ان کے تمام اہم مراکز اور رہائش گاہیں مستقل پولیس اسکیورٹی میں رہتی ہیں ۔ یہی قران کی سچائ کا اعلان ہے ۔

  • Jamil Tayyeb
    ابو وفا صاحب ! آپ کے سوال کے بعد ہی میں نے تفصیلی جواب دیا تھا ۔ جس کی تکلیف پر ساحل کاہلوں صاحب کو میدان میں کودنا پڑا تھا ۔
  • Abu Wafa
    ہوسکتا ہے آپکی بات درست ہو لیکن میں نے وہ جواب پڑھنے کے بعد اگلا سوال کرنے کا ارادہ کیا ۔ لیکن ارادہ پورا نہ ہوسکا کیا اب کیا جاسکتا ہے
  • Jamil Tayyeb
    اسرائیل قوم تقریباً دو ہزار سال سے ذیادہ عرصہ سے ملک بدر ہے ۔ اب پچھلے پینسٹھ سال سے یہ ایک چھوٹا سا ملک مِلا ہے ۔جس میں بھی یہ لوگ محفوظ نہیں ۔ مگر مولوی قران کو نعوزباللٰہ جھوٹا ثابت کر دیں گے تاکہ احمدیت کی مخالفت ہو سکے ۔
  • Abu Wafa
    جماعت احمدیہ کا نظریہ اور اسکے دلائل
    جماعت احمدیہ کے نزدیک اگر چہ عیسیٰ علیہ السلام کو یہود نے صلیب پر لٹکایا ضرور تھا مگر وہ بے ہوشی کی حالت میں زندہ صلیب سے اتار لئے گئے تھے۔ اس کے بعد وہ لمبا سفر کر کے افغانستان کے راستے ہندوستان اور کشمیر میں پہنچے اور وہاں0 12 سال کی عمر میں وفات پائی۔ آج بھی ان کا مزار کشمیر کے محلہ خانیار میں یوز آصف کے نام سے مشہور ہے۔
    یہ آپکا جواب تھا جسے پڑھنے کے بعد میں یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ یہ کہانی جو آپ بیان کر رہے ہیں اسکی دلیل کیا ہے ۔ قرآن میں ایسا لکھا ہے ؟ حدیث میں درج ہے ؟ کسی مورخ کی کتاب میں درج ہے کہاں سے آپ نے یہ بات نکالی ہے ؟

  • Jamil Tayyeb
    اس کی دلیل میں ایک پوری کتاب موجود ہے جس کا نام ہے " مسیح ہندوستان میں "
    اگر کہیں تو میں اُس کا لنک بھجوا دیتا ہوں ۔

  • Abu Wafa
    زبانی بتا دیں وہ کتاب کس کی لکھی ہوئی ہے اور مصنف نے یہ بات کس حوالے سے لکھی ہے
  • Abu Wafa
    اگر اس مصنف کی بات وزنی معلوم ہوئی تو ضرور اس کتاب کو دیکھیں گے
  • Jamil Tayyeb
    یہ کتاب حضرت مرزا غلام احمد مسیح موعود علیہ السلام کی لکھی ہوئ ہے ۔
    اس کتاب میں قران مجید ، احادیث ، بائیبل ، تاریخ ، طب اور سائینس کے وہ تمام ثبوت موجود ہیں جن سے عیسائیت اور اسلام میں حضرت مسیح ء کے بارے میں غلط عقائد کا رد ہے ۔ مصنف کا دعوی ہے کہ کوئ بھی مسلمان اور عیسائ جو اس کتاب کو پوری توجہ سے پڑھے اور اس میں دیے گیے دلائیل پر ٹھنڈے دل سے غور کرے تو پھر اُس کے لیے ان موجودہ عقائد ہر رہنا ممکن نہیں ہے ۔

  • Abu Wafa
    اس مصنف کے دعووں کو تو میں کچھ جانتا ہی ہوں ۔ مجھے اس کے دعووں سے زیادہ اس بات سے دلچسپی ہے کہ اس مصنف نے اپنی کتاب میں کس حوالے سے یہ کہانی پیش کی ہے چنانچہ اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہو تو مجھے مختصراََ اتنا بتادیجئے کہ اس کتاب کے مصنف نے کس حوالے سے یہ بات لکھی ہے کہ مسیح ابنِ مریم کو صلیب پر لٹکایا گیا لیکن بے ہوشی کی حالت میں اتار لیا گیا اور پھر وہ ہجرت کرکے کشمیر آگئے ۔ اگر دلیل قرآن کو بنایا گیا ہے تو قرآن میں تو یہ بات کہیں نہیں کہ صلیب پر لٹکایا گیا اور بے ہوش ہونے پر اتار لیا گیا ۔ اسی طرح کسی حدیث میں بھی یہ بات نہیں تو آپ نے کیسے یہ لکھ دیا کہ مصنف نے قرآن و حدیث سے یہ بات ثابت کی ہے
  • Jamil Tayyeb
    اگر آپ نے کتاب ہی نہیں پڑھی اور کتاب کی ایک بھی تحریر ہر غور کیے بغیر تبصرے شروع کر دیے ہیں تو یہ آپ کی یک طرفہ ذیادتی ہے ۔ ایک سلیم فطرت انسان اس طرح بغیر علم کے بات نہیں کرتا ۔

    جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے کہ اس کتاب میں وہ تمام دلائیل موجود ہیں جو قران مجید ، بائیبل ، تاریخ اور طب سے لیے گیے ہیں ۔ اور یہ دلائیل ایک انسان کی تسلی کے لیے کافی ہیں ۔

  • Abu Wafa
    میں نے کتاب پر تو کوئی تبصرہ نہیں کیا آپ کی بات پر آپ سے پوچھا ہے کہ مصنف نے یہ بات کس حوالے سے لکھی ہے آپ کہتے ہیں کہ مصنف نے قرآن و حدیث سے یہ بات ثابت کی ہے ، تو میں نے انتہائی ادب سے گذارش کی ہے کہ اگر آپ نے یہ کتاب پڑھی ہے تو مجھے بتادیں کہ قرآن میں کہاں یہ بات درج ہے کہ انہیں صلیب دی گئی اور وہ بے ہوش ہوگئے نیز وہ ہجرت کرکے کشمیر آگئے ۔
  • Jamil Tayyeb
    روحانی خزائن کی جلد ۱۵ میں یہ پہلی کتاب ہے ۔ جس کا لنک حاظر ہے ۔ اسے پر غور فرمائیں ۔ تقریباً ایک سو دس صفحات کی کتاب ہے ۔ اسی جلد میں باقی تین کتب بھی ضرور پڑھیں ۔

    https://www.alislam.org/urdu/rk/Ruhani-Khazain-Vol-15.pdf

Top