- Jamil Tayyeb
قران مجید میں واقعہ صلیب کے بعد اُن کی ہجرت کی طرف واضح بیان موجود ہے ۔ قران مجید میں تیس آیات ایسی موجود ہیں جو ان کی وفات پر دلالت کرتی ہیں ۔ بائیبل تاریخ اور طب کے ناقابل تردید ثبوت ان کے واقعہ صلیب اور صلیب سے ذندہ بچ جانے کی دلیل ہیں ۔
- Abu Wafa
میں نے کتاب نہیں مانگی ۔ دلیل پوچھی ہے کہ اس کتاب میں کس دلیل سے یہ کہانی پیش کی گئی ہے جو کہانی اوپر آپ نے سنائی ہے ۔ ساری کتاب پڑھنے پر مجبور نہ کریں پلیز ۔ کیا آپ نے یہ کتاب نہیں پڑھی ؟ کیا آپکو اس کتاب میں پیش کئے گئے دلائل یاد نہیں رہے ؟ اگر کچھ ایسا ہی معاملہ ہے تو میں کتاب کھول کر خود دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن اس وعدے پر کہ آپ مجھے اس کتاب کے پڑھنے کے بعد میرے ذہن میں آنے والے سوالات کے جوابات دیں گے ۔
- Abu Wafa
ہاں قرآن میں انکا صلیب پر چڑھائے جانے کا جو اشارہ ہے وہ مجھے بتائیے پلیز ۔ پھر جو ہجرت کا اشارہ ہے وہ بھی بتائیے ۔ اور سارے اشارے ہی ہیں یا کوئی نصِ قطعی بھی ہے ؟
- Jamil Tayyeb
آپ مجھ سے یہ چاہتے ہیں کہ میں مصنف کے دیے گیے دلائیل کو اپنی ذبان میں آپ کے سامنے دھرانا شروع کر دوں ۔ لیکن آپ کو یہ معمولی بات سمجھ نہیں آرہی کہ کوئ دوسرا شخص ان دلائیل کو اُس موثر انداز میں نہیں پیش کر سکتا جو کہ مصنف کی اپنی تحریر میں ہے ۔
آپ کتاب کو پڑھ لیں ۔ پھر بھی اگر کو سوال ہوا تو بات ہو جائیگی ۔ ایک سو دس صفحات پڑھنے کیا مشکل ہیں ؟ - Jamil Tayyeb
آپ مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ کسی شخص کو صلیب پر چڑھا کر مرنے سے قبل اُتار لیا جاۓ اور وہ شخص ذندہ رہے تو دنیا کا کون بے وقعوف کہے گا کہ فلاں شخص مصلوب ہوگیا ؟ مصلوب ہونا اُس حالت کو کہتے ہیں جس میں صلیب کے ذریعہ سزاۓ موت پر عمل درآمد ہو ۔
قران مجید نے حضرت عیسی ء کے مصلوب ہونے کی نفی فرمائ ہے نہ کہ صلیب پر چڑھاۓ جانے کی ۔
- Jamil Tayyeb
اور ہجرت کی بات میں نے اپنے سابقہ کمنٹ میں بھی کی تھی ۔ دوبارہ پیش ہے ۔
آپ کی ہجرت اور کشمیر میں آنے کا ذکر قرآن کریم میں بھی ہے۔ فرمایا وَاٰوَیْنٰھُمَا اِلٰی رَبْوَۃٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِیْنٍ (المومنون:51) (ترجمہ:۔ اور ان دونوں کو ہم نے ایک مرتفعمقام کی طرف پناہ کی جوپُر امن اور چشموں والا تھا)اور کشمیر کی تاریخ میں بھی ملتا ہے۔ اس وقت کا راجہ شالباھن سے حضرت عیسیٰ کی ملاقات کا تذکرہ ملتا ہے جس میں عیسیٰ ؑنے بتایا میں بنی اسرائیل کا نبی ہوں اور کنواری کے بطن سے پیدا ہوا اور میری تعلیم محبت کی ہے ۔ میں اپنی قوم کے گمشدہ قبائل کی تلاش میں یہاں آیا ہوں۔
- Abu Wafa
عجیب و غریب بات آپ کر رہے ہیں کہ قرآن کہتا ہے : ان دونوں کو ہم نے ربوہ میں پناہ دی ۔ تو اس سے انکی صلیب سے اترنے کے بعد ہجرت ثابت ہو گئی ۔ اگر میں کہہ دوں کہ یہ پناہ گاہ انکے واقعہ صلیب سے پہلے کی ہے جہاں مریم علیہ السلام اور انکے صاحبزادے نے قیام فرمایا تو آپکے پاس کون سی دلیل ہے کہ یہ بات واقعہ صلیب کے بعد ہجرت کی طرف نشان دہی کر رہی ہے
- Abu Wafa
ربوہ تو وہسے بھی ریتلی زمین کو کہتے ہیں کشمیر کہاں سے ریتلی زمین آگئی ؟