شفیق احمد
رکن ختم نبوت فورم

یہ ایک انتہائی حیران کن Screen Shot ہے جو موجودہ مسلمانوں کی حالت زار کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ Screen Shot جعلی نبی مرزا قادیانی کی جعلی تفسیر کا ایک صفحہ ہے جو قادیانیوں/ مرزائیوں کی آفیشل ویب سائٹ http://alislam.org پر اپلوڈ ہے۔۔۔۔۔۔۔اس جعلی تفسیر میں نہ آیات کا ترجمہ ہے اور نہ ہی آیات کا تسلسل ہے، اس Screen Shot میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سورہ مائدہ کی آیت نمبر 85 کے بعد آیت نمبر 90 لکھی ہوئی ہے اور درمیان والی چار آیات غائب ہیں۔ اس جعلی تفسیر میں قرآن کی آدھی سے زیادہ آیات کو حذف کر دیا گیا ہے۔ آیات کے نیچے مرزا قادیانی کی کتابوں سے وہ تحریریں Copy Paste کی گئی ہیں جن کا ان آیات کی تفسیر سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ قادیانیوں نے دھوکا دہی اور فریب کاری کا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اس Fake تفسیر کے سرورق پر لکھ دیا ہے"" تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام "": جھوٹے نبی مرزا قادیانی سے منسوب جعلی قرآنی تفسیر کا لنک یہ ہے:
https://www.alislam.org/urdu/library/230.html
اس مرتدانہ اور شیطانی منصوبے کا Master Mind عقیدہ ختم نبوت کا باغی موجودہ قادیانی خلیفہ مرزا مسرور احمد ان لندن ہے جس نے قادیانی مولویوں کو 2005 میں یہ ہدایت جاری کی کہ جھوٹے نبی مرزا قادیانی کی خودساختہ جعلی تفسیر تشکیل دی جائے۔ مرزا قادیانی نے نبوت، مسیحیت، اور مہدویت کے بھاری بھرکم دعوے کیئے لیکن قرآن کی تفسیر نہ کر سکا، اس سقم کو دور کرنے کیلئے مرزا قادیانی کی جعلی تفسیر کا مکروہ منصوبہ بنایا گیا۔۔۔۔۔۔پچھلے چودہ سو سال کے دوران تحریف قرآن کی ایسی ملحدانہ حرکت دیکھنے کو نہیں ملی کہ جس میں آدھا قرآن ہی غائب ہو۔۔۔۔Internet پر مختلف زبانوں میں ہزاروں قرآنی تفسیریں Uploaded ہیں لیکن کوئی تفسیر ایسی نہیں کہ جس میں قرآن کی کوئی ایک آیت ہی غائب ہو ۔۔۔۔۔!!
برین واشڈ قادیانیوں کے دل و دماغ میں مرزا قادیانی کی جھوٹی عظمت اور شان و شوکت کو راسخ کرنے کیلئے مرزائی اکابرین نے مرزا قادیانی کے جعلی علم و فضل کا خوب ڈھنڈورا پیٹا اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ گمشدہ قرآن مرزا قادیانی پر دوبارہ اترا۔۔۔۔ مرزا قادیانی کا بیٹا مرزا بشیر احمد لکھتا ہے:
"""ہم کہتے ہیں کہ قرآن کہاں موجود ہے؟ اگر قرآن موجود ہوتا تو کسی کے آنے کی کیا ضرورت تھی؟ مشکل تو یہی ہے کہ قرآن دنیا سے اٹھ گیا ہے۔ اسی لیے تو ضرورت پیش آئی کہ محمد رسول اللہ(مرزا قادیانی) کو بروزی طور پر دوبارہ دنیا میں مبعوث کر کے آپ پر قرآن شریف اتاراجاوے""" (کلمة الفصل صفحہ173)
یہ ہے وہ معاذاللہ آدھا کٹا پھٹا قرآن جو مرزا قادیانی پر دوبارہ اترا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!!
اس شرمناک اور ننگ انسانیت حرکت کے پیچھے اگر کوئی عیسائی یا یہودی جنونی تنظیم ہوتی تو اس میں کوئی اچنبھے کی بات نہیں تھی کیونکہ مسلمانوں کی ناگفتہ بہ حالت کے پیش نظر ایسا واقعہ بعید از قیاس نہیں، لیکن یہ مذموم کاروائی اس شخصیت کے ہاتھوں عمل میں آئی کہ جسے بقول امت مرزائیہ اللہ منتخب کرتا ہے اور جو تمام دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا امیر المومنین اور خلیفتہ المسلمین ہے۔۔۔۔۔!!!
یہ حقیقت اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی کہ اسلام دشمن عناصر کیلئے برطانیہ سب سے محفوظ پناہ گاہ ہے کہ جہاں سے یہ مرتدین اور منافقین یہود و نصاری کی آشیرباد سے اپنے باطل نظریات کو اسلامی دنیا میں پھیلاتے ہیں۔ انسانی حقوق کے نام نہاد علمدار برطانیہ کو خاموش تماشائی خیال کرنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں کیونکہ مغرب جب ان اسلامی باغیوں مثلا سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین اور مرزا مسرور احمد کو پناہ دیتا ہے تو معاوضے میں ان منافقین سے ایسے Anti Islamic اقدامات کی توقع رکھتا ہے کہ جس سے مسلمانوں میں اضطراب اور بے چینی پھیلے اور یہود و نصاری کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت حاصل ہو، اس کی زندہ مثال یہ جعلی قرآنی تفسیر ہے کہ جس کی تمام منصوبہ بندی, پرنٹنگ اور uploading لندن سے ہوئی۔۔۔۔۔۔۔!!
آخری تدوین
: