• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

آیت نمبر 1 (خَاتَمَ النَّبِيِّين)

الصارم المسلول

رکن ختم نبوت فورم
نمبر4- پھر قادیانی جماعت کا موقف یہ ہے کہ رحمت دو عالم ﷺ سے لیکر مرزا قادیانی تک کوئی نبی نہیں بنا خود مرزا نے
لکھا ہے:
''غرض اس حصہ کثیر وحی الٰہی اور امور غیبیہ میں اس امت میں سے میں ہی ایک فرد مخصوص ہوں اور جس قدر مجھ سے
پہلے اولیاء اور ابدال اور اقطاب اس امت میں سے گزر چکے ہیں انکو یہ حصہ کثیر اس نعمت کا نہیں دیا گیا۔ پس اس وجہ
سے نبی کا نام پانے کے لئے میں ہی مخصوص کیا گیا اور دوسرے تمام لوگ اس نام کے مستحق نہیں''
34hg9bm.png



اس عبارت سے یہ ثابت ہوا کہ چودہ سو سال میں صرف مرزا کو ہی نبوت ملی اور پھر مرزا کے بعد قادیانیوں میں خلافت نام
نہاد ہے نبوت نہیں اس لحاظ سے بقول قادیانیوں کے حضورﷺ کی مہر سے صرف مرزا ہی نبی بنا تو گویا حضورﷺ
خاتم النبی ہوئے خاتم النبیین نہ ہوئے، چنانچہ مرزا محمود نے لکھا ہے:
''ایک بروز محمدی جمیع کمالات محمدیہ کے ساتھ آخری زمانے کے لئے مقدر تھا سو وہ ظاہر ہوگیا''
(ضمیمہ حقیقت النبوت صفحہ 267)
10mv5eo.png



نمبر5- خاتم النبیین کے معنی اگر نبیوں کی مہر لیا جائے اور حضورﷺ کی مہر سے نبی بننے مراد لئے جائیں تو آپ آئندہ کے
نبیوں کے لئے خاتم ہوئے سیدنا آدم علیہ اسلام سے لیکر سیدنا عیسٰی علیہ اسلام تک کے لئے آپ ﷺ خاتم النبیین نہ ہوئے
اس اعتبار سے یہ بات قرآنی منشاء کے صاف صاف خلاف ہے۔

نمبر6- مرزا غلام قادیانی نے رحمت دو عالمﷺ کی اتباع کی تو نبی بن گیا، یہ ہے خاتم النبیین کا قادیانی معنی۔ یہ اس لحاظ
سے بھی غلط ہے کہ خود مرزا قادیانی لکھتا ہے:
''اب میں بموجب آیۃ کریمہ وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ اپنی نسبت بیان کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے
اس تیسرے درجے میں داخل کر کے وہ نعمت بخشی ہے کہ جو میری کوشش سے نہیں شکم مادر میں ہی مجھے عطاء کی گئ
ہے''
2lsgoy8.png


لیجئے خاتم النبیین کا معنی نبیوں کی مہر۔ وہ لگے گی اتباع کرنے سے۔ وہ صرف مرزا پر لگی۔ اس لئے آپٖٖﷺ خاتم النبی
ہوئے۔ اب اس حوالے میں مرزا نے کہہ دیا کہ جناب اتباع سے نہیں بلکہ شکم مادر میں مجھے یہ نعمت ملی۔ تو گویا
خاتم النبیین کی مہر سے آج تک کوئی نبی نہیں بنا تو خاتم النبیین کا معنی نبیوں کی مہر کرنے کا کیا فائدہ ہوا؟
 

الصارم المسلول

رکن ختم نبوت فورم
قادیانوں سے ایک سوال

ایک دفعہ مناظرہ میں فقیر نے ایک قادیانی سے سوال کیا کہ اگر آنحضرت ﷺ کی اتباع سے نبوت مل سکتی
ہے تو آنحضرتﷺ کی اتباع سے نجات بھی مل سکتی ہے یا نہیں؟
قادیانی نے کہا ہو سکتی ہے۔ تو میں نے کہا جب آنحضرتﷺ کی اتباع سے نجات ہو سکتی ہے تو پھر مرزا کو
ماننے کی کیا ضرورت ہے؟ وہ چکرا گیا اور کہنے لگا نہیں ہو سکتی، تو میں نے کہا مرزا اگر حضور کی اتباع کرے تو
نبوت اسے مل جائے۔ اور امت محمدیہ اگر حضور کی اتباع کرے تو نجات بھی نہ ہو!
فبھت الّذی کفر ۔
 
Top