محمد طلحہ
رکن ختم نبوت فورم
قادیانی مناظرہ گروپ پر میں نے ابھی یہ لنک دیکھا تو سوچا جوائن کرنا چاہیے محترم سچی بات صاحب سے گزارش ہے کہ کیا ہم یعنی احمدی بھی اس فورم میں شرکت کر سکتے ہیں ؟؟ اگر ہمارے دوست اس فورم میں اسلام کی تبلیغ کریں گے تو آپ ان کے ساتھ کیا سلوک کریں گے ؟؟ کیا گالیاں بکواس وغیرہ ہو گی کہ نہیں ؟؟ کیوں کہ فیس بک پر تو جو کچھ میں نے دیکھا ہے اللہ معاف کرے سب مولوی بکواس کی حد کر دیتے ہیں
معتصم رضا صاحب:السلام علی من التبع الھدیٰ
جناب من: اپنا یہ کمنٹ پڑھیں"یا گالیاں بکواس وغیرہ ہو گی کہ نہیں ؟؟ کیوں کہ فیس بک پر تو جو کچھ میں نے دیکھا ہے اللہ معاف کرے سب مولوی بکواس کی حد کر دیتے ہیں"
معتصم صاحب یہ بتائیں کہ کیا مرزا غلام قادیانی صاحب اپنے مخالفین کو گالیاں نہیں دیتے رہے؟کیا مرزا صاحب اپنے مخالفین کے بارے "بکواس" کی حد کراس نہیں کرتے رہے؟کیا یہ سب جناب نے نہیں پڑھا؟
باقی جب کوئی قادیانی گفتگو کرتے ہوئے "بدزبانی" کرتا ہے(جیسا کہ جناب نے اس پوسٹ میں علماء کرام کے بارےمیں کی) تو "البادی اظلم" کو سامنے رکھتے ہوئے ہماری طرف سے کوئی بات ہو جاتی ہے تو قادیانی اُسے اچھالتے ہیں لیکن اپنی "بدزبانی " کا ذکر نہیں کرتے کیوں؟
جناب نے یہ بھی لکھا کہ" اگر ہمارے دوست اس فورم میں اسلام کی تبلیغ کریں گے" معتصم صاحب اسلام کی تبلیغ تو وہ کرے جس کا اسلام کے ساتھ تعلق ہو؟ پہلے "مرزا صاحب اور اپنا" مسلمان ہونا ثابت کریں پھر ضرور تبلیغ کریں؟