• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(احمدی قوم دوسری قوموں سے جدا؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(احمدی قوم دوسری قوموں سے جدا؟)
325جناب یحییٰ بختیار: پھر آگے آتا ہے جی: ’’جس دن سے کہ تم احمدی ہوئے تمہاری قوم تو احمدیت ہوگئی۔ شناخت اور امتیاز کے لئے اگر کوئی پوچھے تو اپنی ذات یا قوم بتاسکتے ہو۔ ورنہ اب تو تمہاری قوم تمہاری گوت تمہاری ذات احمدی ہی ہے۔ پھر احمدیوں کو چھوڑ کر غیراحمدیوں میں کیوں قوم تلاش کرتے ہو؟‘‘
(ملائکۃ اﷲ ص۴۶،۴۷، تقریر مرزا محمود، مورخہ ۲۷؍دسمبر ۱۹۰۲ء قادیان مطبوعہ قادیان)
’’کیوں غیراحمدیوں میں قوم تلاش کرتے ہو؟‘‘
مرزاناصر احمد: ’’غیراحمدی‘‘ کی Phrase غلط ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں…
مرزاناصر احمد: آپ یہ کہا کریں وہابی، اہل حدیث وغیرہ وغیرہ۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، آپ کی Quotation ہے جی۔ اس واسطے میں کہہ رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: یہ کہاں کی ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: ’’ملائکۃ اﷲ‘‘ صفحہ۴۶،۴۷ مصنفہ مرزابشیرالدین محمود احمد۔
مرزاناصر احمد: ہاں! یہ تو جب تک میں اس کو دیکھ نہ لوں…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! آپ چیک کر لیجئے۔ آپ Verify کر لیجئے یہاں ہے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، یہاں تو نہیں ہمارے پاس۔
جناب یحییٰ بختیار: اور یہ مرزاغلام احمد سے منسوب کیاگیا ہے۔ آپ Verify کر لیں:
’’میری امت کے دو حصے ہوں گے۔ ایک وہ جو مسیحیت کا رنگ اختیار کریں گے اور تباہ ہو جائیں گے اور دوسرے وہ جو…‘‘
مرزاناصر احمد: ’’ایک وہ جو مسیحیت کا رنگ؟‘‘
326جناب یحییٰ بختیار: ’’مسیحیت۔‘‘
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں! ’’مسیحیت کا رنگ۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: ’’…اختیار کریں گے اور تباہ ہو جائیں گے۔ دوسرے وہ جو مہدویت کا رنگ اختیار کریں گے۔‘‘ یہ ’’الفضل‘‘ میں شائع ہوا ہے۔ ۲۶؍جنوری ۱۹۱۶ء میں۔
مرزاناصر احمد: ۲۶؍جنوری ۱۹۱۶ء کے ’’الفضل‘‘ میں؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی!
مرزاناصر احمد: یہ کوئی مضمون شائع ہوا ہے جس میں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! وہ جو Quotations ہوتی ہیں ناں مرزاصاحب! اس میں ہے۔
مرزاناصر احمد: اچھا!
 
Top