• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(اخبار الفضل کی بات غلط ہے)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(اخبار الفضل کی بات غلط ہے)
مرزاناصر احمد: یہ غلط تھا۔
جناب یحییٰ بختیار: جس نے یہ کہا ہے…
مرزاناصر احمد: وہ درست نہیں کہا۔
جناب یحییٰ بختیار: …درست نہیں کہا کہ ابوطالب اور قائداعظم کو ایک کیٹگری میں رکھنا ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! بالکل، بالکل! درست نہیں کہا۔ مجھے اب بھی سن کے تکلیف ہوئی ہے۱؎۔
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! اگر ایک مسلمان ایک شرعی نبی کو نہیں مانتا، اور ایک غیرشرعی نبی کو نہیں مانتا، ان میں کچھ فرق پڑتا ہے؟ یا Same کیٹگری؟
مرزاناصر احمد: قرآن عظیم نے فرمایا ہے: لا نفرق بین احد من رسلہ یہ تعلیم دی ہے کہ ہم رسول، رسول میں کوئی فرق نہیں کرتے۔ یہ قرآن کریم کی آیت کا ایک ٹکڑا ہے جو میں نے پڑھا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
۱؎ روزنامہ الفضل ۲۸؍اکتوبر ۱۹۵۲ء مرزاناصر کے والد مرزابشیرالدین محمود کے زمانہ میں شائع ہونے والے قادیانی اخبار کے حوالہ سے مرزاناصر منکر ہوگیا۔ ذرا زور پڑا تو گول ہوگئے۔ قادیانی حضرات اپنی قیادت کی اداؤں پر غور کریں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جناب یحییٰ بختیار: خواہ وہ شرعی ہو یا غیرشرعی؟
مرزاناصر احمد: جی ہاں! کوئی ذکر شرعی اور غیرشرعی کا نہیں۔ لا نفرق بین احد من رسلہ !
264جناب یحییٰ بختیار: یہ شرعی نبیوں کے بارے میں نہیں کہاگیا؟
مرزاناصر احمد: نہیں بالکل نہیں! کوئی یہاں قیاس… آگے پیچھے فرق کیا ہی نہیں گیا ہے۔ ’’رسل‘‘ صرف ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: کیا قرآن شریف میں ’’دائرہ اسلام‘‘ اور ’’ملت اسلامیہ‘‘ کا کوئی فرق بتایا گیا ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! ’’دائرہ اسلام‘‘ کا ذکر ہی نہیں کیاگیا۔ ’’ملت اسلامیہ‘‘ کا ذکر ہے قرآن کریم میں۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’ملت اسلامیہ‘‘ کا تو ہے۔ ’’دائرہ اسلام‘‘ کا تو کوئی ذکر نہیں؟
مرزاناصر احمد: ’’دائرہ اسلام‘‘ کا قرآن کریم میں میں نے کہیں نہیں پڑھا اور…
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو ٹھیک ہے جی مگر…
مرزاناصر احمد: ملۃ ابراہیم ہو سمّٰکم المسلمین ملت ابیکم ابراہیم
یہ ہے وہ: وجاہدو حق جہادہ۔ ہواجتبکم ما جعل علیکم فی الدین من حرج۔ ملت ابیکم ابراہیم ہو سمکم المسلمین من قبل وفی ہذا لیکون الرسول شہیدا علیکم وتکونوا شہداء علی الناس۔ واقیموالصلوٰۃ واتو الزکوٰۃ واعتصموا باﷲ ہو مولٰکم فنعم المولیٰ ونعم النصیر۔
تو یہ خداتعالیٰ نے یہاں فرمایا ہے کہ خداتعالیٰ نے تمہیں مسلمان کا نام دیا اور ملت کا نام دیا۔ یہ ملت مسلمہ…
جناب یحییٰ بختیار: ’’دائرہ اسلام‘‘ کا کوئی ذکر نہیں؟
265مرزاناصر احمد: میرے علم میں کوئی نہیں۔ یعنی کسی نے ممکن ہے کہ استدلال کیا ہو۔ لیکن یہ تو ہے ہی نہیں قرآن کریم میں لفظ۔
جناب یحییٰ بختیار: تو کیا فرق ہے۔ ’’دائرہ اسلام‘‘ اور ’’ملت‘‘ میں، آپ کے نقطۂ نظر سے؟
مرزاناصر احمد: یہ تو میں نے صبح کے اس میں بیان کیا تھا فرق کہ:ایمان دون ایمان
 
Top