• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(ارکان اسلام میں سے کسی ایک کا انکار کفر ہے)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(ارکان اسلام میں سے کسی ایک کا انکار کفر ہے)
64مرزاناصر احمد: ٹھیک ہے۔ پھر میرا جواب یہ ہے کہ جو شخص پانچ جو ارکان اسلام کے ہیں، ارکان اسلام جو ہیں، ایک تو کلمہ شہادت ہے، وہ تو پڑھے گا ہی وہ، وہ تو Fundamental بنیادی ہے، اصل ہے۔ اس کے علاوہ قرآن کریم نے، جس شکل میں اسلام نے نبی کریم میں، نبی اکرمa کی سنت نے نماز پڑھنے کا ارشاد فرمایا اور رمضان میں روزے رکھنے کا ارشاد فرمایا اور زکوٰۃ دینے کا ارشاد فرمایا اور حج کرنے کا ارشاد فرمایا، ان پر ایمان کا اعلان کرتا ہے۔ لیکن عملاً وہ کسی ایک کا بھی پابند نہیں۔ جس طرح ہم اس کو…
جناب یحییٰ بختیار: …وہ تو ٹھیک ہے۔
مرزاناصر احمد: …نہیں، نہیں، میری بات ابھی ختم نہیں ہوئی۔ جس طرح ہم اس کو مسلمان کہتے ہیں، اسی طرح وہ شخص جو ان میں سے کسی ایک کا انکار کرتا ہے ہمیں اس کو غیرمسلم کہنا پڑے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: تو آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ کسی کو غیر مسلم کہیں باوجود اس کے کہ وہ اپنے آپ کو مسلم کہے؟
مرزاناصر احمد: میرا پوائنٹ یہ ہے کہ وہ خود اعلان کرتا ہے کہ میں مسلمان نہیں، جو کہتا ہے نماز جو ہے…
جناب یحییٰ بختیار: اگر وہ اعلان نہ کرے؟ مرزاصاحب! اگر وہ اعلان نہ کرے؟
مرزاناصر احمد: وہ اپنے عمل سے انکار کر رہا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ابھی آپ نے اس دن اعلان فرمایا کہ بہتر(۷۲) فرقے ہیں، تہتر(۷۳)، چوہتر(۷۴) پچھتر(۷۵) فرقے آجاتے ہیں۔ ایک فرقہ یہ کہتا ہے کہ جی ہم روزے کو ضروری نہیں سمجھتے ان ارکان میں سے۔
مرزاناصر احمد: ہوسکتا ہے کہ آجائے۔ مگر نبی کریمa نے اس کی خبر نہیں دی ہمیں۔
65جناب یحییٰ بختیار: تو اگر بہتر(۷۲) فرقے مل کے کہہ دیں کہ نہیں، یہ ایک جز ہم نہیں مانتے۔ یہ ایک شرط جو ہے ضروری نہیں ہے؟
مرزاناصراحمد: جب اسلام کے پانچ ارکان ہیں۔ جن پر اسلام کی بنیاد ہے اور جو شخص۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں… نہیں جی، میرا مطلب صرف یہ ہے۔
I am just asking you. If anybody denies one of the essentials of Islam....
(جناب یحییٰ بختیار: میں تو آپ سے صرف یہ کہہ رہا ہوں۔ اگر شخص ضروریات اسلام میںسے منکر ہے)
مرزاناصراحمد: میں، میں نے…
Mr. Yahya Bakhtiar: .... can you declare him as a non- Muslim?
(جناب یحییٰ بختیار: کیا (ضروریات دین میں سے ایک کے انکار کرنے والے کو) آپ مسلمان کہہ سکتے ہیں)
مرزاناصر احمد: جو شخص ان پانچ ارکان میں… میرا جواب یہ ہے… جو شخص ان پانچ ارکان میں سے کسی ایک یا زائد کا اعلان کرتا ہے کہ اس کو صحیح مانتا ہی نہیں اور یہ اسلام کا حصہ نہیں، میرے نزدیک اس نے خود کو عملاً کافر قرار دے دیا۔ کسی اور کو ضرورت ہی نہیں کچھ کہنے کی۔
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے جی!
ابھی میں پھر وہ سٹوڈنٹ کے معاملے پر جارہا ہوں۔
I would not take that example because you call it an extreme example.
Now, Sir, you know that, in Saudi Arabia non-Muslims are not allowed to visit the holy places .... Mecca and Madina. Supposing a Jew in Holand or Belgium is engaged by the Israeilies as their spy and then he makes a declaration and obtains a passport that he is a Muslim. I don't think it will be an extreme example because people have ....
(میں وہ مثال نہیں دہراتا کیونکہ آپ اس کو ایک انتہائی مثال کہتے ہیں۔ اب جناب آپ کو علم ہے کہ سعودی عرب میں غیرمسلموں کو مقامات مقدسہ کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ مکہ اور مدینہ۔ فرض کریں ہالینڈ یا بلجیئم کے ایک یہودی کو اسرائیلی اپنا جاسوس مقرر کرتے ہیں اور وہ ایک ڈکلیئریشن کرتا ہے جس کی بناء پر اس کو مسلمان ہونے کا پاسپورٹ مل جاتا ہے۔ یہ مثال تو میں سمجھتا ہوں۔ آپ اس کو انتہائی مثال نہ سمجھیں گے)
Mirza Nasir Ahmad: No, it is not.
(مرزاناصر احمد: یہ نہیں ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: Can his authority be questioned?
(جناب یحییٰ بختیار: کیا اس کی اتھارٹی (اعلان) پر سوال جواب ہوسکتا ہے؟)
66Mirza Nasir Ahmad: He would be arrested as a spy. (مرزاناصر احمد: بحیثیت جاسوس کے وہ گرفتار کیا جائے گا)
Mr. Yahya Bakhtiar: After enquiry?
(جناب یحییٰ بختیار: تفتیش کے بعد)
Mirza Nasir Ahmad: He would be arrested as a spy.
(مرزاناصر احمد: بحیثیت جاسوس کے وہ گرفتار کیا جائے گا)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, no ....
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں نہیں…)
Mirza Nasir Ahmad: But the question does not arise. Whether he is Muslim or not.
(مرزاناصر احمد: لیکن سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ مسلمان ہے یا نہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, I am asking you a simple question, how will he be arrested? Somebody has to enquire into the declaration whether it is ture or false.
(جناب یحییٰ بختیار: میں آپ سے ایک سیدھا سا سوال کر رہا ہوں۔ کیونکہ وہ گرفتار ہوگا تاکہ وقتیکہ کوئی اس کے اعلان میں تفتیش نہ کرے کہ جھوٹا ہے یا سچا ہے اس کا اعلان)
Mirza Nasir Ahmad: When it is proved that he entered the holy place, or that Government area, that Saudi country, with the intention of spying on that country, when it is proved, he would be arrested as a spy, not as a non-Muslim.
(مرزاناصر احمد: اگر یہ ثابت ہو جائے کہ وہ شخص مقامات مقدسہ میں داخل ہو گیا ہے یا سعودی حکومت کے اس حصہ میں اس ملک کے خلاف جاسوسی کرے۔ جب اس کی جاسوسی ثابت ہو جائے گی تو وہ بوجہ جاسوسی پکڑا جائے گا نہ کہ بوجہ غیرمسلم ہونے کے)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, I will give you another example. Supposing a Journalist out of curiosity, a Christian out of curiosity to see what these Muslims are doing there, he obtains a passport in which he makes a false declaration that he is a Muslim, and wants to see Mecca and Madina ....
(جناب یحییٰ بختیار: میں ایک دوسری مثال دیتا ہوں۔ فرض کریں کہ ایک صحافی تجسس میں یا ایک عیسائی اس اشتیاق میں یہ دیکھنے کے لئے کہ وہاں مسلمان کیا کرتے ہیں۔ پاسپورٹ حاصل کرتا ہے۔ جس میں وہ غلط ڈکلیئر کرتا ہے کہ میں مسلمان ہوں اور مکہ اور مدینہ کی زیارت …)
Mirza Nasir Ahmad: He would be arrested for submitting a false declaration not as a non-Muslim.
(مرزاناصر احمد: وہ بوجہ غلط ڈکلیئریشن کے گرفتار ہوگا نہ کہ غیرمسلم ہونے کی وجہ سے)
Mr. Yahya Bakhtiar: Who is going to question that the declaration is false or not?
(جناب یحییٰ بختیار: کون پوچھے گا کہ ڈکلیئریشن جھوٹ ہے یا سچ)
Mirza Nasir Ahmad: False declaration.... not his profession.... he would be arrested for submitting a false declaration.
(مرزاناصر احمد: غلط ڈکلیئریشن اس کا بیان ہے۔ غلط جھوٹ ڈکلیئریشن کی بناء پر وہ گرفتار ہوگا)
 
Top