• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

اسلام غیروں کی نظر میں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ڈاکٹر لیلہ عائشہ عبداللّٰہ

(ہندوستان) جنوبی ہند بنگلور کی رہنے والی ہیں اسلام کے بارے میں ان کا تاثر ہے ”مجھے عبادت کی سادگی ویک رنگی نے بہت متاثر کیا۔ ہر وہ شخص جو کلمہ طیبہ پڑھ لیتا ہے، اخوت و بھائی چارگی کے رشتہ سے منسلک ہوجاتا ہے اور رنگ ونسل سے بالاتر ایک طرف منھ کرکے ایک ساتھ نماز ادا کرتا ہے۔ اسلام سے پہلے میں برہمن نہ ہونے کی وجہ سے برہمن سے نہیں مل سکتی تھی حالانکہ میں میڈیکل سائنس کی اعلیٰ ڈگری یافتہ تھی۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ڈاکٹر مچل، ایچ، ہارٹ (Dr. Mechel H. Heart)

برطانیہ کے ایک مشہور صحافی ہیں جناب نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی رحیمانہ و کریمانہ ذات اور ہمہ گیر شخصیت سے متاثر ہوکر لکھتے ہیں ”میں نے لقمان کی دانائی پڑھی، ارسطو کی منطق و فلسفہ پڑھا، بوعلی سینا کی حذاقت و طبابت پڑھی، رستم و سہراب کے قصوں کا جائزہ لیا، لینن و کارل مارکس کے فارمولے پڑھے، مشرق و مغرب کی ساری لیڈرشپ اور عرب وعجم کے تمام لیڈران کا جائزہ لیا، لیکن مجھے ایسا قائد جس کی شخصیت کا ہر پہلو بے داغ ، جس سے اپنے پرائے محبت کرنے پر مجبور ہوجائیں ان میں کوئی نظر نہیں آتا سوائے محمد عربی صلى الله عليه وسلم کے اس لئے کہ دوسرے کسی میں اگر کوئی خوبی ہے تو وہ وقتی، علاقائی یا پھر اس کی اپنی قوم سے تعلق رکھتی ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
”مشت نمونہ از خروارے“ کے تحت یہ ایک جھلک ہے جس سے یہ معلوم کرنا بالکل آسان ہوجاتا ہے کہ اسلام ایک پاکیزہ اور عند اللہ برگزیدہ دین ہے اس کی تعلیمات نقائص سے پاک ہے، مکمل ضابطہ زندگی وبندگی ہے، پیار ومحبت، اخوت و بھائی چارگی کا دین ہے۔ اسلام نے انسانوں کو انسانیت سکھایا حیوانیت کی زندگی بسر کرنے والوں کو سلیقہ، تہذیب اور ڈسپلن دیا، نسلی رنگ و روپ قومی تعصب و بربریت کی ردائے خاردار کو تار تار کیا، عورتوں کو جائز حقوق عطاء کیا، ان کو شمع انجمن و رونق محفل بننے سے روکا، مردوں کی ہوس سے بچایا، ان کی زندگی کا مقصد ومعراج عطاء کیا، دنیا سے خوں ریزی، شخصیت حکمرانوں کی بالادستی، بیجا تسلط کو ختم کیا، متکبرین کو خدا کا خوف یاد دلایا، اسلام کا پیام صرف اور صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے عام ہے۔ اسی طرح جناب نبی اکرم صلى الله عليه وسلم کی نبوت و رسالت بھی آفاقی و عالمگیری ہے آپ کی ذات رحمة للعالمین ہے۔ آپ کے مثل نہ دنیا میں کوئی آیا نہ آسکتا ہے، دنیا کی مشہور ہستیاں خواہ وہ کارل مارکس ہوں، لیوٹالسٹائے ہوں، روسو ہوں یا ابراہم لنکن ہو تمام آپ کے سامنے ہیچ ہیں، بلکہ میں تو کہتاہوں کہ ان تمام مذکورہ شخصیات پر چھٹی صدی میں طلوع ہونے والے آفتابِ رسالت صلى الله عليه وسلم کا عکس و پرتو ہے آپ صلى الله عليه وسلم نے نہ تو دہشت گردی کی تعلیم دی ہے اور نہ ظلم کو روا رکھا، آپ صلى الله عليه وسلم نے رواداری سکھایا، آپ کی بعثت کا مقصد دنیاکو توحید سے باخبر کرنا تھا لوگوں کو احکام ربانی ونور ایمانی سے لبریز کرنا تھا، آپ نے مٹی کے ذروں، پانی کے قطروں، امنڈتے بادلوں، چڑھتی گھٹاؤں ، کوندتی بجلیوں، زمین کی خشکیوں ، پستیوں غرض کہ ہر ذرہ کائنات میں خدا کے جلوے دکھائے۔ دشمن کو اپنی دلفریب تعلیم و تربیت سے اپنا جاں نثار بنایا دنیا کے تمام مسلمانوں کو اخوت کے رشتہ میں جوڑا یہ چشم کشا حقیقتیں ہیں جن کو بھلے اسلام دشمنی میں چور و مخمور دشمنان اسلام بھلادیں لیکن دنیا کا ایک بہت بڑا طبقہ جو حقیقت پسندانہ و منصفانہ اور غیرجانبدارانہ مزاج رکھتا ہے ان حقائق سے کبھی آنکھیں نہیں چراسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام آج بھی تمام تر ریشہ دوانیوں کے باوجود تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور پھیلتا رہے گا اور باری تعالیٰ کا کیا ہوا وعدہ پورا ہوتا رہے گا۔

نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

_________________________
ماہنامہ دارالعلوم ، شماره : 6 ، جلد : 92 جمادی الثانی 1429ھ مطابق جون 2008ء
 
Top