• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

(اصلی نبی اور جھوٹے مدعی نبوت میں فرق کس طرح ہوگا؟)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(اصلی نبی اور جھوٹے مدعی نبوت میں فرق کس طرح ہوگا؟)
جناب یحییٰ بختیار: اب اصلی نبی اور ایسا شخص جو دعویٰ کرے۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں، نقلی شیر اور اصلی شیر نہیں، بلکہ ’’شیر‘‘ کے لفظ کا حقیقی استعمال اور اس کا مجازی استعمال۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، مطلب یہ کہ جیسے ’’شیرِ پنجاب‘‘ اور ’’شیرِ بنگال۔‘‘
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں۔ بالکل بالکل۔
1586جناب یحییٰ بختیار: اور وہ جو ہوتے ہیں، وہ تو خیر چھوڑ دیجئے۔۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: جی ہاں، بالکل۔
جناب یحییٰ بختیار: ۔۔۔۔۔۔ کیونکہ ان میں فرق نہیں ہوتا۔ ہاں، نہیں، وہ، وہ بات میں نہیں کر رہا۔ مگر ایک، ایک چیز کو آپ دیکھتے ہیں کہ بھائی یہ چیز کیسی ہے؟ کہ یہ چیز گلاس ہے۔ تو آپ کہتے ہیں کہ گلاس کی کیا خوبی ہے؟ اس قسم کا Shape ہوگا، جس میں پانی یا کوئی چیز آپ ڈال سکیں گے۔ ممکن ہے بڑا سائز ہو، چھوٹا سائز ہو، ایک Shape ہو، دُوسرا Shape ہو، شیشے کا ہو، کسی اور چیز کا ہو، گلاس ہوجاتا ہے۔ نبی بھی ایک انسان ہوتا ہے، محدث بھی ایک انسان ہوتا ہے۔ یہ دونوں Common Factor (مشترکہ امر) تو ان کے شروع میں آجاتے ہیں۔ اس کے بعد وہ کہتے ہیں جی کہ اللہ سے نبی پر وحی نازل ہوتی ہے، نبی پر اللہ کی طرف سے وحی نازل ہوتی ہے اور ایک شخص جس کو آپ محدث کہتے ہیں وہ کہتا ہے: ’’مجھ پر بھی اللہ کی طرف سے وحی نازل ہوتی ہے‘‘۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: جی نہیں، دونوں میں بڑا فرق ہے۔ مرزا صاحب نے۔۔۔۔۔۔
جناب یحییٰ بختیار: میں، مرزا صاحب کی بات نہیں کر رہے تھے۔۔۔۔۔۔
جناب عبدالمنان عمر: ہیں جی؟
جناب یحییٰ بختیار: اس وقت میں مرزا صاحب کی بات نہیں کر رہا، میں جنرل بات کر رہا ہوں۔
جناب عبدالمنان عمر: میں سمجھتا ہوں کہ وحی، وحی کی بہت سی اقسام ہیں۔ ایک وحی ہوتی ہے جس کو ’’وحیٔ متلو‘‘ کہتے ہیں، جیسے ’’وحیٔ قرآن‘‘ کہتے ہیں۔ یہ نبی کریمa سے خاص ہے اور اس قسم کی وحی کا دروازہ تاقیامت بند ہے۔ نہ اس قسم کا اِلہام ہوسکتا ہے کسی کو، نہ وحی ہوسکتی ہے۔ جس کو وحیٔ نبوّت کہتے ہیں، یہ نہیں، یہ دروازہ بند ہے۔ ہم ہرگز نہیں سمجھتے کہ مرزا صاحب پر بھی وہی وحی نازل ہوتی تھی اور اس کی وہی کیفیت تھی اور اس کا وہی مقام تھا، اس کا وہی درجہ تھا جو نبی کریمa کا تھا، بالکل نہیں۔
1587جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں پہلے اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔
جناب عبدالمنان عمر: جی، جی۔
جناب یحییٰ بختیار: میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ جب آپ کہتے ہیں دو شخص ہیں۔ ایک ہے محدث، مجدد، اولیائ، نیک بندہ، انسان، اور ایک ہے اللہ کا نبی۔ آپ دیکھئے ناں، اس پر، دونوں پر وحی آسکتی ہے، آپ یہ کہتے ہیں؟
جناب عبدالمنان عمر: جی، وہی تو میں نے عرض کیا، وحیٔ نبوّت نہیں آسکتی۔
 
Top