• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

اطاعت رسول اور مرزاقادیانی کی ظلیت

عبیداللہ لطیف

رکن ختم نبوت فورم
تحریر :۔ عبیداللہ لطیف
عنوان :۔ اطاعت رسول اور مرزاقادیانی کی ظلیت

قادیانی دوستو ! اس بات سے تو آپ سو فیصد متفق ہیں کہ عیسائی اپنے فرضی یسوع کو اپنا خدا مانتے ہیں اور جب بھی آپ سے آنجہانی مرزا غلام احمد قادیانی صاحب کی عیسی علیہ السلام کے بارے میں بیہودہ تحریروں کا زکر کیا جاتا ہے تو آپ لوگوں کا اکثروبیشتر ایک تو یہ جواب ہوتا ہے کہ یہ الزامی جواب کے طور پر لکھا گیا اور دوسرا جواب یہ ہوتا ہے کہ عیسائیوں کے فرضی یسوع جس کو وہ خدا مانتے ہیں اس کے بارے میں لکھا گیا ہے نہ کہ عیسی علیہ السلام کے بارے میں تو آج ہم آپ کے دوسرے جواب کو وقتی طور پر صحیح سمجھتے ہوئے ایک سوال کرنا چاہتے ہیں لیکن اس سے پہلے قرآن کریم کا یہ حکم ملاحظہ فرمائیں چنانچہ حکم ربانی ہے کہ
ولا تسبّواالذین یدعون من دون اللہ فیسبّوااللہ عدوًا بغیر علم (سورہ الانعام آیت نمبر 108)
ترجمہ از تفسیر صغیر :۔ اور تم انہیں جنہیں وہ اللہ کے سوا ( دعاوں میں) پکارتے ہیں گالیاں نہ دو نہیں تو وہ دشمن ہو کر جہالت کی وجہ سے اللہ کو گالیاں دیں گے۔
قادیانی دوستو! مرزا صاحب قادیانی اپنی کتاب انجام آتھم میں عیسائیوں کے خدا کے بارے میں لکھتا ہے کہ
"اور آپ کے ہاتھ میں سوا مکروفریب کے اور کچھ نہیں تھا ۔ پھر افسوس کہ نالائق عیسائی ایسے شخص کو خدا بنا رہے ہیں ۔
آپ کا خاندان بھی نہایت پاک اور مطہر ہے تین دادیاں اور نانیاں آپ کی زناکار اور کسبی عورتیں تھیں جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پزیر ہوا مگر شاید یہ بھی خدائی کے لیے ایک شرط ہو گی آپ کا کنجریوں سے میلان اور صحبت بھی شاید اس وجہ سے ہو کہ جدی مناسبت درمیان یے ۔"
( ضمیمہ انجام آتھم حاشیہ صفحہ 7 مندرجہ روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 291)
قادیانی دوستو! عیسائیوں کے خدا کو مرزا صاحب گالیاں دے کر اللہ تعالی کے حکم کی واضح طور پر نافرمانی نہیں کر رہے اگر نافرمانی کر رہے ہیں اور یقینًا کر رہے ہیں تو بتاو اتنی نافرمانی کرنے کے باوجود مرزا صاحب نبی کریم علیہ السلام کے کامل ظل کیسے ہو سکتے ہیں اور پھر واضح نافرمانی کے باوجود مرزا صاحب نے نبی کریم علیہ السلام کی کامل اطاعت کیسے کر لی جبکہ آپ لوگوں کا عقیدہ ہے کہ مرزا صاحب کو کامل اطاعت کی وجہ سے ہی نبوت ملی ہے تو بتائیے مرزا صاحب کی وہ کامل اطاعت کہاں ہے جسکی بنیاد پر امتی نبی کا دعوی ہے ؟
 
Top