محمد اسامہ حفیظ
رکن ختم نبوت فورم
عرضِ حال
اظہارِ حقیقت نام سے یہ رسالہ آپ کے سامنے ہے ، قادیانی حضرات نے ایک کتاب ”قندیل صداقت“ نام سے شائع کی جس میں کتب کے سکین جمع کیے گئے تھے ، اس کتاب میں قادیانی حضرات کی جانب سے کچھ ضعیف و موضوع روایات سے اپنے عقیدہ کو ثابت کرنے کی کوشش بھی کی گئی تھی ، ہم نے اس کتاب میں صرف قادیانی حضرات کی جانب سے پیش کردہ احادیث پر محدثین کے اقوال اور حکم اصل کتب کے سکین کے ساتھ جمع کر دیے ہیں ، اپنی طرف سے کوئی جرح یا جواب نہیں دیا ، ان تمام روایات کی سند پر خود سے بھی جرح کی جا سکتی تھی اور ان کے مختلف جوابات بھی دیے جا سکتے تھے ، ان روایات کا اصل مطلب کیا ہے ، کیا یہ قادیانی حضرات کے عقیدہ کو ثابت بھی کرتی ہیں یا نہیں یہ سب باتیں کی جا سکتی تھی لیکن ہم نے اس کتاب کو مختصر رکھنے کی غرض سے صرف ان روایات پر محدثین کے حکم نکل کیے ہیں ، اپنی طرف سے کوئی بات بھی نہیں کی ، ہاں اگر کوئی روایت ہمیں کسی مصدر سے نہیں مل سکے تو اس کا مطالبہ قادیانی حضرات سے ضرور کیا ہے کہ اس روایت کو کسی سند سے پیش کریں وغیرہ ۔
اس کتاب کے تین حصے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ قادیانی حضرات کی کتاب کے تین ابواب تھے ، ہم نے ایک حصے میں صرف ایک ہی باب میں درج ضعیف احادیث اور ان پر محدثین کے اقوال نکل کیے ہیں ۔
ہر حصے کا صفحہ نمبر، صفحہ کی اوپر والی بائیں طرف درج ہے جبکہ کتاب کا صفحہ نمبر، صفحہ کے نیچے درمیان میں درج ہے ۔
حصہ اول صفحہ 1 تا 27
میں ”وفات مسیح علیہ السلام“ کے موضوع پر قادیانی حضرات کی جانب سے پیش کی جانے والی ضعیف،منکر، موضوع روایات کا حکم محدثین کی کتب سے نقل کیا گیا ہے۔
حصہ دوم صفحہ 28 تا 46
میں ”صدق و کذب مرزا“ موضوع پر قادیانی حضرات کی جانب سے پیش کی جانے والی ضعیف، منکر ، موضوع روایات کا حکم محدثین کی کتب سے نقل کیا گیا ہے۔
حصہ سوم صفحہ 47 تا 71
میں موضوع ”اجراء نبوت“ پر قادیانی حضرات کی جانب سے پیش کی جانے والی ضعیف، منکر ، موضوع روایات کا حکم محدثین کی کتب سے نقل کیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری اس خدمت کو قبول فرمائے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح احادیث کے مطابق عقائد رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
محمد اسامہ حفیظ
کتاب کا لنک
اظہارِ حقیقت : Usama Hafeez : Free Download, Borrow, and Streaming : Internet Archive
عرضِ حال اظہارِ حقیقت نام سے یہ رسالہ آپ کے سامنے ہے ، قادیانی حضرات نے ایک کتاب ”قندیل...
archive.org