اپنے خیالات کو سپرد قلم کرنا ایک فن ہے جو اللہ تعالیٰ کی خاص عطا ہے- الفاظ کا چناؤ ہو یا زندگی کا کوئی اور میدان، انسانی فطرت کا خاصہ ہے کہ وہ مطمئن ہونے کی بجائے بہتر سے بہترین تلاش میں رہتا ہے- پهر جب بات میرے آقا سردار دو عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ہو، الفاظ بھی ان کی زبان مبارک سے ادا کیے گئے ہوں تو ان کو ایک لڑی میں پرونا انتہائی ذمہ داری کا احساس ہے-
مبارکباد کے مستحق ہیں یہ خوش نصیب لوگ جن پر اللہ کا خصوصی کرم ہوا اور ان سے یہ کام لیا گیا-